Surah Al-Qaria - Urdu Translation by Muhammad Taqi Usmani
ٱلۡقَارِعَةُ
(یاد کرو) وہ واقعہ جو دل دہلا کر رکھ دے گا۔
Surah Al-Qaria, Verse 1
مَا ٱلۡقَارِعَةُ
کیا ہے وہ دل دہلانے والا واقعہ ؟
Surah Al-Qaria, Verse 2
وَمَآ أَدۡرَىٰكَ مَا ٱلۡقَارِعَةُ
اور تمہیں کیا معلوم وہ دل دہلانے والا واقعہ کیا ہے ؟
Surah Al-Qaria, Verse 3
يَوۡمَ يَكُونُ ٱلنَّاسُ كَٱلۡفَرَاشِ ٱلۡمَبۡثُوثِ
جس دن سارے لوگ پھیلے ہوئے پروانوں کی طرح ہوجائیں گے۔
Surah Al-Qaria, Verse 4
وَتَكُونُ ٱلۡجِبَالُ كَٱلۡعِهۡنِ ٱلۡمَنفُوشِ
اور پہاڑ دھنکی ہوئی رنگین اون کی طرح ہوجائیں گے۔
Surah Al-Qaria, Verse 5
فَأَمَّا مَن ثَقُلَتۡ مَوَٰزِينُهُۥ
اب جس شخص کے پلڑے وزنی ہوں گے۔
Surah Al-Qaria, Verse 6
فَهُوَ فِي عِيشَةٖ رَّاضِيَةٖ
تو وہ من پسند زندگی میں ہوگا۔
Surah Al-Qaria, Verse 7
وَأَمَّا مَنۡ خَفَّتۡ مَوَٰزِينُهُۥ
اور وہ جس کے پلڑے ہلکے ہوں گے۔
Surah Al-Qaria, Verse 8
فَأُمُّهُۥ هَاوِيَةٞ
تو اس کا ٹھکانا ایک گہرا گڑھا ہوگا۔
Surah Al-Qaria, Verse 9
وَمَآ أَدۡرَىٰكَ مَا هِيَهۡ
اور تمہیں کیا معلوم کہ وہ گہرا گڑھا کیا چیز ہے ؟
Surah Al-Qaria, Verse 10
نَارٌ حَامِيَةُۢ
ایک دہکتی ہوئی آگ
Surah Al-Qaria, Verse 11