Surah Al-Zalzala - Urdu Translation by Mahmood Ul Hassan
إِذَا زُلۡزِلَتِ ٱلۡأَرۡضُ زِلۡزَالَهَا
جب ہلا ڈالے زمین کو اُسکے بھونچال سے [۱]
Surah Al-Zalzala, Verse 1
وَأَخۡرَجَتِ ٱلۡأَرۡضُ أَثۡقَالَهَا
او ر نکال باہر کرے زمین اپنے اندر سے بوجھ [۲]
Surah Al-Zalzala, Verse 2
وَقَالَ ٱلۡإِنسَٰنُ مَا لَهَا
اور کہے آدمی اُس کو کیا ہو گیا [۳]
Surah Al-Zalzala, Verse 3
يَوۡمَئِذٖ تُحَدِّثُ أَخۡبَارَهَا
اُس دن کہہ ڈالے گی وہ اپنی باتیں
Surah Al-Zalzala, Verse 4
بِأَنَّ رَبَّكَ أَوۡحَىٰ لَهَا
اس واسطے کہ تیرے رب نے حکم بھیجا اُسکو [۴]
Surah Al-Zalzala, Verse 5
يَوۡمَئِذٖ يَصۡدُرُ ٱلنَّاسُ أَشۡتَاتٗا لِّيُرَوۡاْ أَعۡمَٰلَهُمۡ
اُس دن ہو پڑیں گے لوگ طرح طرح پر [۵] کہ اُنکو دکھا دیے جائیں اُنکے عمل [۶]
Surah Al-Zalzala, Verse 6
فَمَن يَعۡمَلۡ مِثۡقَالَ ذَرَّةٍ خَيۡرٗا يَرَهُۥ
سو جس نے کی ذرہ بھر بھلائی وہ دیکھ لے گا اُسے
Surah Al-Zalzala, Verse 7
وَمَن يَعۡمَلۡ مِثۡقَالَ ذَرَّةٖ شَرّٗا يَرَهُۥ
اور جس نے کی ذرہ بھر برائی دیکھ لے گا اُسے [۷]
Surah Al-Zalzala, Verse 8