Surah Ar-Rahman - Urdu Translation by Mahmood Ul Hassan
ٱلرَّحۡمَٰنُ
رحمٰن نے
Surah Ar-Rahman, Verse 1
عَلَّمَ ٱلۡقُرۡءَانَ
سکھلایا قرآن [۱]
Surah Ar-Rahman, Verse 2
خَلَقَ ٱلۡإِنسَٰنَ
بنایا آدمی
Surah Ar-Rahman, Verse 3
عَلَّمَهُ ٱلۡبَيَانَ
پھر سکھلایا اُسکو بات کرنا [۲]
Surah Ar-Rahman, Verse 4
ٱلشَّمۡسُ وَٱلۡقَمَرُ بِحُسۡبَانٖ
سورج اور چاند کیلئے ایک حساب ہے [۳]
Surah Ar-Rahman, Verse 5
وَٱلنَّجۡمُ وَٱلشَّجَرُ يَسۡجُدَانِ
اور جھاڑ اور درخت مشغول ہیں سجدہ میں [۴]
Surah Ar-Rahman, Verse 6
وَٱلسَّمَآءَ رَفَعَهَا وَوَضَعَ ٱلۡمِيزَانَ
اور آسمان کو اونچا کیا اور رکھی ترازو
Surah Ar-Rahman, Verse 7
أَلَّا تَطۡغَوۡاْ فِي ٱلۡمِيزَانِ
کہ زیادتی نہ کرو ترازو میں
Surah Ar-Rahman, Verse 8
وَأَقِيمُواْ ٱلۡوَزۡنَ بِٱلۡقِسۡطِ وَلَا تُخۡسِرُواْ ٱلۡمِيزَانَ
اور سیدھی ترازو تولو انصاف سے اور مت گھٹاؤ تول کو [۵]
Surah Ar-Rahman, Verse 9
وَٱلۡأَرۡضَ وَضَعَهَا لِلۡأَنَامِ
اور زمین کو بچھایا واسطے خلق کے [۶]
Surah Ar-Rahman, Verse 10
فِيهَا فَٰكِهَةٞ وَٱلنَّخۡلُ ذَاتُ ٱلۡأَكۡمَامِ
اس میں میوہ ہے اور کھجوریں جنکے میوہ پر غلاف
Surah Ar-Rahman, Verse 11
وَٱلۡحَبُّ ذُو ٱلۡعَصۡفِ وَٱلرَّيۡحَانُ
اور اُس میں اناج ہے جسکے ساتھ بھُس ہے اور پھول خوشبودار [۷]
Surah Ar-Rahman, Verse 12
فَبِأَيِّ ءَالَآءِ رَبِّكُمَا تُكَذِّبَانِ
پھر کیا کیا نعمتیں رب اپنے کی جھٹلاؤ گے تم دونوں [۸]
Surah Ar-Rahman, Verse 13
خَلَقَ ٱلۡإِنسَٰنَ مِن صَلۡصَٰلٖ كَٱلۡفَخَّارِ
بنایا آدمی کو کھنکھناتی مٹی سے جیسے ٹھیکرا
Surah Ar-Rahman, Verse 14
وَخَلَقَ ٱلۡجَآنَّ مِن مَّارِجٖ مِّن نَّارٖ
اور بنایا جن کو آگ کی لپٹ سے [۹]
Surah Ar-Rahman, Verse 15
فَبِأَيِّ ءَالَآءِ رَبِّكُمَا تُكَذِّبَانِ
پھر کیا کیا نعمتیں رب اپنے کی جھٹلاؤ گے تم دونوں [۱۰]
Surah Ar-Rahman, Verse 16
رَبُّ ٱلۡمَشۡرِقَيۡنِ وَرَبُّ ٱلۡمَغۡرِبَيۡنِ
مالک دو مشرق کا اور مالک دو مغرب کا [۱۱]
Surah Ar-Rahman, Verse 17
فَبِأَيِّ ءَالَآءِ رَبِّكُمَا تُكَذِّبَانِ
پھر کیا کیا نعمتیں اپنے رب کی جھٹلاؤ گے
Surah Ar-Rahman, Verse 18
مَرَجَ ٱلۡبَحۡرَيۡنِ يَلۡتَقِيَانِ
دو دریا مل کر چلنے والے
Surah Ar-Rahman, Verse 19
بَيۡنَهُمَا بَرۡزَخٞ لَّا يَبۡغِيَانِ
اُن دونوں میں ہے ایک پر وہ جو ایک دوسرے پر زیادتی نہ کرے [۱۲]
Surah Ar-Rahman, Verse 20
فَبِأَيِّ ءَالَآءِ رَبِّكُمَا تُكَذِّبَانِ
پھر کیا کیا نعمتیں اپنے رب کی جھٹلاؤ گے
Surah Ar-Rahman, Verse 21
يَخۡرُجُ مِنۡهُمَا ٱللُّؤۡلُؤُ وَٱلۡمَرۡجَانُ
نکلتا ہے اُن دونوں سے موتی اورمونگا
Surah Ar-Rahman, Verse 22
فَبِأَيِّ ءَالَآءِ رَبِّكُمَا تُكَذِّبَانِ
پھر کیا کیا نعمتیں اپنے رب کی جھٹلاؤ گے
Surah Ar-Rahman, Verse 23
وَلَهُ ٱلۡجَوَارِ ٱلۡمُنشَـَٔاتُ فِي ٱلۡبَحۡرِ كَٱلۡأَعۡلَٰمِ
اور اُسی کے ہیں جہاز اونچے کھڑے دریا میں جیسے پہاڑ [۱۳]
Surah Ar-Rahman, Verse 24
فَبِأَيِّ ءَالَآءِ رَبِّكُمَا تُكَذِّبَانِ
پھر کیا کیا نعمتیں اپنے رب کی جھٹلاؤ گے
Surah Ar-Rahman, Verse 25
كُلُّ مَنۡ عَلَيۡهَا فَانٖ
جو کوئی ہے زمین پر فنا ہونے والا ہے
Surah Ar-Rahman, Verse 26
وَيَبۡقَىٰ وَجۡهُ رَبِّكَ ذُو ٱلۡجَلَٰلِ وَٱلۡإِكۡرَامِ
اور باقی رہے گا منہ تیرےرب کا بزرگی اور عظمت والا [۱۴]
Surah Ar-Rahman, Verse 27
فَبِأَيِّ ءَالَآءِ رَبِّكُمَا تُكَذِّبَانِ
پھر کیا کیا نعمتیں اپنے رب کی جھٹلاؤ گے
Surah Ar-Rahman, Verse 28
يَسۡـَٔلُهُۥ مَن فِي ٱلسَّمَٰوَٰتِ وَٱلۡأَرۡضِۚ كُلَّ يَوۡمٍ هُوَ فِي شَأۡنٖ
اُس سے مانگتے ہیں جو کوئی ہیں آسمانوں میں اور زمین میں ہر روز اُس کو ایک دھندا ہے [۱۵]
Surah Ar-Rahman, Verse 29
فَبِأَيِّ ءَالَآءِ رَبِّكُمَا تُكَذِّبَانِ
پھر کیا کیا نعمتیں اپنے رب کی جھٹلاؤ گے
Surah Ar-Rahman, Verse 30
سَنَفۡرُغُ لَكُمۡ أَيُّهَ ٱلثَّقَلَانِ
ہم جلد فارغ ہونے والے ہیں تمہارے طرف اے دو بھاری قافلو
Surah Ar-Rahman, Verse 31
فَبِأَيِّ ءَالَآءِ رَبِّكُمَا تُكَذِّبَانِ
پھر کیا کیا نعمتیں اپنے رب کی جھٹلاؤ گے
Surah Ar-Rahman, Verse 32
يَٰمَعۡشَرَ ٱلۡجِنِّ وَٱلۡإِنسِ إِنِ ٱسۡتَطَعۡتُمۡ أَن تَنفُذُواْ مِنۡ أَقۡطَارِ ٱلسَّمَٰوَٰتِ وَٱلۡأَرۡضِ فَٱنفُذُواْۚ لَا تَنفُذُونَ إِلَّا بِسُلۡطَٰنٖ
اور گروہ جنوں کے اور انسانوں کے اگر تم سے ہو سکے کہ نکل بھاگو آسمانوں اور زمین کے کناروں سے تو نکل بھاگو نہیں نکل سکنے کےبدون سند کے [۱۶]
Surah Ar-Rahman, Verse 33
فَبِأَيِّ ءَالَآءِ رَبِّكُمَا تُكَذِّبَانِ
پھر کیا کیا نعمتیں اپنے رب کی جھٹلاؤ گے [۱۷]
Surah Ar-Rahman, Verse 34
يُرۡسَلُ عَلَيۡكُمَا شُوَاظٞ مِّن نَّارٖ وَنُحَاسٞ فَلَا تَنتَصِرَانِ
چھوڑے جائیں تم پر شعلے آگ کے صاف اور دھواں ملے ہوئے پھر تم بدلہ نہیں لے سکتے [۱۸]
Surah Ar-Rahman, Verse 35
فَبِأَيِّ ءَالَآءِ رَبِّكُمَا تُكَذِّبَانِ
پھر کیا کیا نعمتیں اپنے رب کی جھٹلاؤ گے [۱۹]
Surah Ar-Rahman, Verse 36
فَإِذَا ٱنشَقَّتِ ٱلسَّمَآءُ فَكَانَتۡ وَرۡدَةٗ كَٱلدِّهَانِ
پھر جب پھٹ جائے آسمان تو ہو جائے گلابی جیسے نری (تیل کی تلچھٹ) [۲۰]
Surah Ar-Rahman, Verse 37
فَبِأَيِّ ءَالَآءِ رَبِّكُمَا تُكَذِّبَانِ
پھر کیا کیا نعمتیں اپنے رب کی جھٹلاؤ گے
Surah Ar-Rahman, Verse 38
فَيَوۡمَئِذٖ لَّا يُسۡـَٔلُ عَن ذَنۢبِهِۦٓ إِنسٞ وَلَا جَآنّٞ
پھر اُس دن پوچھ نہیں اُس کے گناہ کی کسی آدمی سے اور نہ جن سے [۲۱]
Surah Ar-Rahman, Verse 39
فَبِأَيِّ ءَالَآءِ رَبِّكُمَا تُكَذِّبَانِ
پھر کیا کیا نعمتیں اپنے رب کی جھٹلاؤ گے
Surah Ar-Rahman, Verse 40
يُعۡرَفُ ٱلۡمُجۡرِمُونَ بِسِيمَٰهُمۡ فَيُؤۡخَذُ بِٱلنَّوَٰصِي وَٱلۡأَقۡدَامِ
پہنچانے پڑیں گے گنہگار اپنے چہرے سے [۲۲] پھر پکڑ ا جائے گا پیشانی کے بال سے اور پاؤں سے [۲۳]
Surah Ar-Rahman, Verse 41
فَبِأَيِّ ءَالَآءِ رَبِّكُمَا تُكَذِّبَانِ
پھر کیا کیا نعمتیں اپنے رب کی جھٹلاؤ گے
Surah Ar-Rahman, Verse 42
هَٰذِهِۦ جَهَنَّمُ ٱلَّتِي يُكَذِّبُ بِهَا ٱلۡمُجۡرِمُونَ
یہ دوزخ ہے جسکو جھوٹ بتاتے تھے گنہگار [۲۴]
Surah Ar-Rahman, Verse 43
يَطُوفُونَ بَيۡنَهَا وَبَيۡنَ حَمِيمٍ ءَانٖ
پھریں گے بیچ اُس کے اور کھولتے پانی کے [۲۵]
Surah Ar-Rahman, Verse 44
فَبِأَيِّ ءَالَآءِ رَبِّكُمَا تُكَذِّبَانِ
پھر کیا کیا نعمتیں اپنے رب کی جھٹلاؤ گے
Surah Ar-Rahman, Verse 45
وَلِمَنۡ خَافَ مَقَامَ رَبِّهِۦ جَنَّتَانِ
اور جو کوئی ڈرا کھڑے ہونے سے اپنے رب کے آگے اُسکے لئے ہیں دو باغ [۲۶]
Surah Ar-Rahman, Verse 46
فَبِأَيِّ ءَالَآءِ رَبِّكُمَا تُكَذِّبَانِ
پھر کیا کیا نعمتیں اپنے رب کی جھٹلاؤ گے
Surah Ar-Rahman, Verse 47
ذَوَاتَآ أَفۡنَانٖ
جن میں بہت سی شاخیں [۲۷]
Surah Ar-Rahman, Verse 48
فَبِأَيِّ ءَالَآءِ رَبِّكُمَا تُكَذِّبَانِ
پھر کیا کیا نعمتیں اپنے رب کی جھٹلاؤ گے
Surah Ar-Rahman, Verse 49
فِيهِمَا عَيۡنَانِ تَجۡرِيَانِ
اُن دونوں میں دو چشمے بہتے ہیں [۲۸]
Surah Ar-Rahman, Verse 50
فَبِأَيِّ ءَالَآءِ رَبِّكُمَا تُكَذِّبَانِ
پھر کیا کیا نعمتیں اپنے رب کی جھٹلاؤ گے
Surah Ar-Rahman, Verse 51
فِيهِمَا مِن كُلِّ فَٰكِهَةٖ زَوۡجَانِ
اُن دونوں میں ہر میوہ قسم قسم کا ہو گا
Surah Ar-Rahman, Verse 52
فَبِأَيِّ ءَالَآءِ رَبِّكُمَا تُكَذِّبَانِ
پھر کیا کیا نعمتیں اپنے رب کی جھٹلاؤ گے
Surah Ar-Rahman, Verse 53
مُتَّكِـِٔينَ عَلَىٰ فُرُشِۭ بَطَآئِنُهَا مِنۡ إِسۡتَبۡرَقٖۚ وَجَنَى ٱلۡجَنَّتَيۡنِ دَانٖ
تکیہ لگائے بیٹھے بچھونوں پر جن کے استر تافتے کے [۲۹] اور میوہ اُن باغوں کا جھک رہا [۳۰]
Surah Ar-Rahman, Verse 54
فَبِأَيِّ ءَالَآءِ رَبِّكُمَا تُكَذِّبَانِ
پھر کیا کیا نعمتیں اپنے رب کی جھٹلاؤ گے
Surah Ar-Rahman, Verse 55
فِيهِنَّ قَٰصِرَٰتُ ٱلطَّرۡفِ لَمۡ يَطۡمِثۡهُنَّ إِنسٞ قَبۡلَهُمۡ وَلَا جَآنّٞ
اُن میں عورتیں ہیں نیچی نگاہ والیاں نہیں قربت کی اُن سے کسی آدمی نے اُن سے پہلے اور نہ کسی جن نے [۳۱]
Surah Ar-Rahman, Verse 56
فَبِأَيِّ ءَالَآءِ رَبِّكُمَا تُكَذِّبَانِ
پھر کیا کیا نعمتیں اپنے رب کی جھٹلاؤ گے
Surah Ar-Rahman, Verse 57
كَأَنَّهُنَّ ٱلۡيَاقُوتُ وَٱلۡمَرۡجَانُ
وہ کیسی جیسےکہ لعل اور مُونگا [۳۲]
Surah Ar-Rahman, Verse 58
فَبِأَيِّ ءَالَآءِ رَبِّكُمَا تُكَذِّبَانِ
پھر کیا کیا نعمتیں اپنے رب کی جھٹلاؤ گے
Surah Ar-Rahman, Verse 59
هَلۡ جَزَآءُ ٱلۡإِحۡسَٰنِ إِلَّا ٱلۡإِحۡسَٰنُ
اور کیا بدلا ہے نیکی کا مگر نیکی [۳۳]
Surah Ar-Rahman, Verse 60
فَبِأَيِّ ءَالَآءِ رَبِّكُمَا تُكَذِّبَانِ
پھر کیا کیا نعمتیں اپنے رب کی جھٹلاؤ گے
Surah Ar-Rahman, Verse 61
وَمِن دُونِهِمَا جَنَّتَانِ
اور اُن دو کے سوائے اور دو باغ ہیں [۳۴]
Surah Ar-Rahman, Verse 62
فَبِأَيِّ ءَالَآءِ رَبِّكُمَا تُكَذِّبَانِ
پھر کیا کیا نعمتیں اپنے رب کی جھٹلاؤ گے
Surah Ar-Rahman, Verse 63
مُدۡهَآمَّتَانِ
گہرے سبز جیسے سیاہ [۳۵]
Surah Ar-Rahman, Verse 64
فَبِأَيِّ ءَالَآءِ رَبِّكُمَا تُكَذِّبَانِ
پھر کیا کیا نعمتیں اپنے رب کی جھٹلاؤ گے
Surah Ar-Rahman, Verse 65
فِيهِمَا عَيۡنَانِ نَضَّاخَتَانِ
اُن میں دو چشمے ہیں ابلتے ہوئے
Surah Ar-Rahman, Verse 66
فَبِأَيِّ ءَالَآءِ رَبِّكُمَا تُكَذِّبَانِ
پھر کیا کیا نعمتیں اپنے رب کی جھٹلاؤ گے
Surah Ar-Rahman, Verse 67
فِيهِمَا فَٰكِهَةٞ وَنَخۡلٞ وَرُمَّانٞ
اُن میں میوے ہیں اور کھجوریں اور انار [۳۶]
Surah Ar-Rahman, Verse 68
فَبِأَيِّ ءَالَآءِ رَبِّكُمَا تُكَذِّبَانِ
پھر کیا کیا نعمتیں اپنے رب کی جھٹلاؤ گے
Surah Ar-Rahman, Verse 69
فِيهِنَّ خَيۡرَٰتٌ حِسَانٞ
ان سب باغوں میں اچھی عورتیں ہیں خوبصورت [۳۷]
Surah Ar-Rahman, Verse 70
فَبِأَيِّ ءَالَآءِ رَبِّكُمَا تُكَذِّبَانِ
پھر کیا کیا نعمتیں اپنے رب کی جھٹلاؤ گے
Surah Ar-Rahman, Verse 71
حُورٞ مَّقۡصُورَٰتٞ فِي ٱلۡخِيَامِ
حوریں ہیں رکی رہنے والی خیموں میں [۳۸]
Surah Ar-Rahman, Verse 72
فَبِأَيِّ ءَالَآءِ رَبِّكُمَا تُكَذِّبَانِ
پھر کیا کیا نعمتیں اپنے رب کی جھٹلاؤ گے
Surah Ar-Rahman, Verse 73
لَمۡ يَطۡمِثۡهُنَّ إِنسٞ قَبۡلَهُمۡ وَلَا جَآنّٞ
نہیں ہاتھ لگایا اُنکو کسی آدمی نے اُن سے پہلے اور نہ کسی جن نے
Surah Ar-Rahman, Verse 74
فَبِأَيِّ ءَالَآءِ رَبِّكُمَا تُكَذِّبَانِ
پھر کیا کیا نعمتیں اپنے رب کی جھٹلاؤ گے
Surah Ar-Rahman, Verse 75
مُتَّكِـِٔينَ عَلَىٰ رَفۡرَفٍ خُضۡرٖ وَعَبۡقَرِيٍّ حِسَانٖ
تکیہ لگٓئے بیٹھے سبز مسندوں پر اور قیمتی بچھونے نفیس پر
Surah Ar-Rahman, Verse 76
فَبِأَيِّ ءَالَآءِ رَبِّكُمَا تُكَذِّبَانِ
پھر کیا کیا نعمتیں اپنے رب کی جھٹلاؤ گے
Surah Ar-Rahman, Verse 77
تَبَٰرَكَ ٱسۡمُ رَبِّكَ ذِي ٱلۡجَلَٰلِ وَٱلۡإِكۡرَامِ
بڑی برکت ہے نام کو تیرے رب کے جو بڑائی والا اورعظمت والا ہے [۳۹]
Surah Ar-Rahman, Verse 78