Surah Al-Waqia - Urdu Translation by Mahmood Ul Hassan
إِذَا وَقَعَتِ ٱلۡوَاقِعَةُ
جب ہو پڑے ہو پڑنے والی
Surah Al-Waqia, Verse 1
لَيۡسَ لِوَقۡعَتِهَا كَاذِبَةٌ
نہیں ہے اُسکے ہو پڑے میں کچھ جھوٹ [۱]
Surah Al-Waqia, Verse 2
خَافِضَةٞ رَّافِعَةٌ
پست کرنے والی ہے بلند کرنے والی [۲]
Surah Al-Waqia, Verse 3
إِذَا رُجَّتِ ٱلۡأَرۡضُ رَجّٗا
جب لرزے زمین کپکپا کر
Surah Al-Waqia, Verse 4
وَبُسَّتِ ٱلۡجِبَالُ بَسّٗا
اور ریزہ ریزہ ہوں پہاڑ ٹوٹ پھوٹ کر
Surah Al-Waqia, Verse 5
فَكَانَتۡ هَبَآءٗ مُّنۢبَثّٗا
پھر ہو جائیں غبار اڑتا ہوا [۳]
Surah Al-Waqia, Verse 6
وَكُنتُمۡ أَزۡوَٰجٗا ثَلَٰثَةٗ
اور ہو جاؤ تین قسم پر [۴]
Surah Al-Waqia, Verse 7
فَأَصۡحَٰبُ ٱلۡمَيۡمَنَةِ مَآ أَصۡحَٰبُ ٱلۡمَيۡمَنَةِ
پھر داہنے والے کیا خوب ہیں داہنے والے [۵]
Surah Al-Waqia, Verse 8
وَأَصۡحَٰبُ ٱلۡمَشۡـَٔمَةِ مَآ أَصۡحَٰبُ ٱلۡمَشۡـَٔمَةِ
اور بائیں والے کیا برے لوگ ہیں بائیں والے [۶]
Surah Al-Waqia, Verse 9
وَٱلسَّـٰبِقُونَ ٱلسَّـٰبِقُونَ
اور اگاڑی والے تو اگاڑی والے
Surah Al-Waqia, Verse 10
أُوْلَـٰٓئِكَ ٱلۡمُقَرَّبُونَ
وہ لوگ ہیں مقرب
Surah Al-Waqia, Verse 11
فِي جَنَّـٰتِ ٱلنَّعِيمِ
باغوں میں نعمت کے [۷]
Surah Al-Waqia, Verse 12
ثُلَّةٞ مِّنَ ٱلۡأَوَّلِينَ
انبوہ ہے پہلوں میں سے
Surah Al-Waqia, Verse 13
وَقَلِيلٞ مِّنَ ٱلۡأٓخِرِينَ
اور تھوڑے ہیں پچھلوں میں سے [۸]
Surah Al-Waqia, Verse 14
عَلَىٰ سُرُرٖ مَّوۡضُونَةٖ
بیٹھے ہیں جڑاؤ تختوں پر [۹]
Surah Al-Waqia, Verse 15
مُّتَّكِـِٔينَ عَلَيۡهَا مُتَقَٰبِلِينَ
تکیہ لگائےاُن پر ایک دوسرے کے سامنے [۱۰]
Surah Al-Waqia, Verse 16
يَطُوفُ عَلَيۡهِمۡ وِلۡدَٰنٞ مُّخَلَّدُونَ
لئے پھرتے ہیں اُنکے پاس لڑکے سدا رہنے والے [۱۱]
Surah Al-Waqia, Verse 17
بِأَكۡوَابٖ وَأَبَارِيقَ وَكَأۡسٖ مِّن مَّعِينٖ
آبخورے اور کوزے اور پیالہ نتھری شراب کا
Surah Al-Waqia, Verse 18
لَّا يُصَدَّعُونَ عَنۡهَا وَلَا يُنزِفُونَ
جس سے نہ سر دکھے اور نہ بکواس لگے [۱۲]
Surah Al-Waqia, Verse 19
وَفَٰكِهَةٖ مِّمَّا يَتَخَيَّرُونَ
اور میوہ جونسا پسند کر لیں
Surah Al-Waqia, Verse 20
وَلَحۡمِ طَيۡرٖ مِّمَّا يَشۡتَهُونَ
اور گوشت اڑتے جانوروں کا جس قسم کو جی چاہے [۱۳]
Surah Al-Waqia, Verse 21
وَحُورٌ عِينٞ
اور عورتیں گوری بڑی آنکھوں والیاں
Surah Al-Waqia, Verse 22
كَأَمۡثَٰلِ ٱللُّؤۡلُوِٕ ٱلۡمَكۡنُونِ
جیسے موتی کے دانے اپنے غلاف کے اندر [۱۴]
Surah Al-Waqia, Verse 23
جَزَآءَۢ بِمَا كَانُواْ يَعۡمَلُونَ
بدلہ اُن کاموں کا جو کرتے تھے
Surah Al-Waqia, Verse 24
لَا يَسۡمَعُونَ فِيهَا لَغۡوٗا وَلَا تَأۡثِيمًا
نہیں سنیں گے وہاں بکواس اور گناہ کی بات
Surah Al-Waqia, Verse 25
إِلَّا قِيلٗا سَلَٰمٗا سَلَٰمٗا
مگر ایک بولنا سلام سلام [۱۵]
Surah Al-Waqia, Verse 26
وَأَصۡحَٰبُ ٱلۡيَمِينِ مَآ أَصۡحَٰبُ ٱلۡيَمِينِ
اور داہنے والے کیا کہنے داہنے والوں کے
Surah Al-Waqia, Verse 27
فِي سِدۡرٖ مَّخۡضُودٖ
رہتے ہیں بیری کے درختوں میں جن میں کانٹا نہیں [۱۶]
Surah Al-Waqia, Verse 28
وَطَلۡحٖ مَّنضُودٖ
اور کیلے تہہ پر تہہ
Surah Al-Waqia, Verse 29
وَظِلّٖ مَّمۡدُودٖ
اور سایہ لنبا [۱۷]
Surah Al-Waqia, Verse 30
وَمَآءٖ مَّسۡكُوبٖ
اور پانی بہتا ہوا
Surah Al-Waqia, Verse 31
وَفَٰكِهَةٖ كَثِيرَةٖ
اور میوہ بہت
Surah Al-Waqia, Verse 32
لَّا مَقۡطُوعَةٖ وَلَا مَمۡنُوعَةٖ
نہ اُس میں سے ٹوٹا اور نہ روکا ہوا [۱۸]
Surah Al-Waqia, Verse 33
وَفُرُشٖ مَّرۡفُوعَةٍ
اور بچھونے اونچے [۱۹]
Surah Al-Waqia, Verse 34
إِنَّآ أَنشَأۡنَٰهُنَّ إِنشَآءٗ
ہم نے اٹھایا اُن عورتوں کو ایک اچھے اٹھان پر
Surah Al-Waqia, Verse 35
فَجَعَلۡنَٰهُنَّ أَبۡكَارًا
پھر کیا اُنکو کنواریاں
Surah Al-Waqia, Verse 36
عُرُبًا أَتۡرَابٗا
پیار دلانے والیاں ہم عمر
Surah Al-Waqia, Verse 37
لِّأَصۡحَٰبِ ٱلۡيَمِينِ
واسطے داہنے والوں کے [۲۰]
Surah Al-Waqia, Verse 38
ثُلَّةٞ مِّنَ ٱلۡأَوَّلِينَ
انبوہ ہے پہلوں میں سے
Surah Al-Waqia, Verse 39
وَثُلَّةٞ مِّنَ ٱلۡأٓخِرِينَ
اور انبوہ ہے پچھلوں میں سے [۲۱]
Surah Al-Waqia, Verse 40
وَأَصۡحَٰبُ ٱلشِّمَالِ مَآ أَصۡحَٰبُ ٱلشِّمَالِ
اور بائیں والے کیسے بائیں والے
Surah Al-Waqia, Verse 41
فِي سَمُومٖ وَحَمِيمٖ
تیز بھاپ میں اور جلتے پانی میں
Surah Al-Waqia, Verse 42
وَظِلّٖ مِّن يَحۡمُومٖ
اور سایہ میں دھوئیں کے
Surah Al-Waqia, Verse 43
لَّا بَارِدٖ وَلَا كَرِيمٍ
نہ ٹھنڈا اور نہ عزت کا [۲۲]
Surah Al-Waqia, Verse 44
إِنَّهُمۡ كَانُواْ قَبۡلَ ذَٰلِكَ مُتۡرَفِينَ
وہ لوگ تھے اس سے پہلے خوشحال
Surah Al-Waqia, Verse 45
وَكَانُواْ يُصِرُّونَ عَلَى ٱلۡحِنثِ ٱلۡعَظِيمِ
اور ضد کرتے تھے اُس بڑے گناہ پر [۲۳]
Surah Al-Waqia, Verse 46
وَكَانُواْ يَقُولُونَ أَئِذَا مِتۡنَا وَكُنَّا تُرَابٗا وَعِظَٰمًا أَءِنَّا لَمَبۡعُوثُونَ
اور کہا کرتے تھے کیا جب ہم مر گئے اور ہو چکے مٹی اور ہڈیاں کیا ہم پھر اٹھائے جائیں گے
Surah Al-Waqia, Verse 47
أَوَءَابَآؤُنَا ٱلۡأَوَّلُونَ
اور کیا ہمارے اگلے باپ دادے بھی [۲۴]
Surah Al-Waqia, Verse 48
قُلۡ إِنَّ ٱلۡأَوَّلِينَ وَٱلۡأٓخِرِينَ
تو کہہ دے کہ اگلے اور پچھلے
Surah Al-Waqia, Verse 49
لَمَجۡمُوعُونَ إِلَىٰ مِيقَٰتِ يَوۡمٖ مَّعۡلُومٖ
سب اکٹھے ہونے والے ہیں ایک دن مقرر کے وقت پر [۲۵]
Surah Al-Waqia, Verse 50
ثُمَّ إِنَّكُمۡ أَيُّهَا ٱلضَّآلُّونَ ٱلۡمُكَذِّبُونَ
پھر تو جو ہو اے بہکے ہوؤ جھٹلانے والو
Surah Al-Waqia, Verse 51
لَأٓكِلُونَ مِن شَجَرٖ مِّن زَقُّومٖ
البتہ کھاؤ گے ایک درخت سینڈکے سے
Surah Al-Waqia, Verse 52
فَمَالِـُٔونَ مِنۡهَا ٱلۡبُطُونَ
پھر بھرو گے اس سے پیٹ [۲۶]
Surah Al-Waqia, Verse 53
فَشَٰرِبُونَ عَلَيۡهِ مِنَ ٱلۡحَمِيمِ
پھر پیو گے اُس پر ایک جلتا پانی
Surah Al-Waqia, Verse 54
فَشَٰرِبُونَ شُرۡبَ ٱلۡهِيمِ
پھر پیو گے جیسے پئیں اونٹ تونسے ہوئے [۲۷]
Surah Al-Waqia, Verse 55
هَٰذَا نُزُلُهُمۡ يَوۡمَ ٱلدِّينِ
یہ مہمانی ہے اُنکی انصاف کے دن [۲۸]
Surah Al-Waqia, Verse 56
نَحۡنُ خَلَقۡنَٰكُمۡ فَلَوۡلَا تُصَدِّقُونَ
ہم نے تم کو بنایا پھر کیوں نہیں سچ مانتے [۲۹]
Surah Al-Waqia, Verse 57
أَفَرَءَيۡتُم مَّا تُمۡنُونَ
بھلا دیکھو تو جو پانی تم ٹپکاتے ہو
Surah Al-Waqia, Verse 58
ءَأَنتُمۡ تَخۡلُقُونَهُۥٓ أَمۡ نَحۡنُ ٱلۡخَٰلِقُونَ
اب تم اُسکو بناتے ہو یا ہم ہیں بنانے والے [۳۰]
Surah Al-Waqia, Verse 59
نَحۡنُ قَدَّرۡنَا بَيۡنَكُمُ ٱلۡمَوۡتَ وَمَا نَحۡنُ بِمَسۡبُوقِينَ
ہم ٹھہرا چکے تم میں مرنا [۳۱] اور ہم عاجز نہیں
Surah Al-Waqia, Verse 60
عَلَىٰٓ أَن نُّبَدِّلَ أَمۡثَٰلَكُمۡ وَنُنشِئَكُمۡ فِي مَا لَا تَعۡلَمُونَ
اس بات سے کہ بدلے میں لے آئیں تمہاری طرح کے لوگ اور اٹھا کھڑا کریں تم کو وہاں جہاں تم نہیں جانتے [۳۲]
Surah Al-Waqia, Verse 61
وَلَقَدۡ عَلِمۡتُمُ ٱلنَّشۡأَةَ ٱلۡأُولَىٰ فَلَوۡلَا تَذَكَّرُونَ
اور تم جان چکے ہو پہلا اٹھان پھر کیوں نہیں یاد کرتے [۳۳]
Surah Al-Waqia, Verse 62
أَفَرَءَيۡتُم مَّا تَحۡرُثُونَ
بھلا دیکھو تو جو تم بوتے ہو
Surah Al-Waqia, Verse 63
ءَأَنتُمۡ تَزۡرَعُونَهُۥٓ أَمۡ نَحۡنُ ٱلزَّـٰرِعُونَ
کیا تم اُسکو کر تے ہو کھیتی یا ہم ہیں کھیتی کر دینے والے [۳۴]
Surah Al-Waqia, Verse 64
لَوۡ نَشَآءُ لَجَعَلۡنَٰهُ حُطَٰمٗا فَظَلۡتُمۡ تَفَكَّهُونَ
اگر ہم چاہیں تو کر ڈالیں اُسکو روندا ہوا گھانس پھر تم سارے دن رہو باتیں بناتے
Surah Al-Waqia, Verse 65
إِنَّا لَمُغۡرَمُونَ
ہم تو قرضدار رہ گئے
Surah Al-Waqia, Verse 66
بَلۡ نَحۡنُ مَحۡرُومُونَ
بلکہ ہم بے نصیب ہو گئے [۳۵]
Surah Al-Waqia, Verse 67
أَفَرَءَيۡتُمُ ٱلۡمَآءَ ٱلَّذِي تَشۡرَبُونَ
بھلا دیکھو تو پانی کو جو تم پیتے ہو
Surah Al-Waqia, Verse 68
ءَأَنتُمۡ أَنزَلۡتُمُوهُ مِنَ ٱلۡمُزۡنِ أَمۡ نَحۡنُ ٱلۡمُنزِلُونَ
کیا تم نے اتارا اُسکو بادل سے ہا ہم ہیں اتارنے والے [۳۶]
Surah Al-Waqia, Verse 69
لَوۡ نَشَآءُ جَعَلۡنَٰهُ أُجَاجٗا فَلَوۡلَا تَشۡكُرُونَ
اگر ہم چاہیں کر دیں اُسکو کھارا پھر کیوں نہیں احسان مانتے [۳۷]
Surah Al-Waqia, Verse 70
أَفَرَءَيۡتُمُ ٱلنَّارَ ٱلَّتِي تُورُونَ
بھلا دیکھو تو آگ جس کو تم سلگاتے ہو
Surah Al-Waqia, Verse 71
ءَأَنتُمۡ أَنشَأۡتُمۡ شَجَرَتَهَآ أَمۡ نَحۡنُ ٱلۡمُنشِـُٔونَ
کیا تم نے پیدا کیا اُس کا درخت یا ہم ہیں پیدا کرنے والے [۳۸]
Surah Al-Waqia, Verse 72
نَحۡنُ جَعَلۡنَٰهَا تَذۡكِرَةٗ وَمَتَٰعٗا لِّلۡمُقۡوِينَ
ہم نے ہی تو بنایا وہ درخت یاد دلانے کو [۳۹] اور برتنے کو جنگل والوں کے [۴۰]
Surah Al-Waqia, Verse 73
فَسَبِّحۡ بِٱسۡمِ رَبِّكَ ٱلۡعَظِيمِ
سو بول پاکی اپنے رب کے نام کی جو سب سے بڑا [۴۱]
Surah Al-Waqia, Verse 74
۞فَلَآ أُقۡسِمُ بِمَوَٰقِعِ ٱلنُّجُومِ
سو میں قسم کھاتا ہوں تاروں کے ڈوبنے کی [۴۲]
Surah Al-Waqia, Verse 75
وَإِنَّهُۥ لَقَسَمٞ لَّوۡ تَعۡلَمُونَ عَظِيمٌ
اور یہ قسم ہے اگر سمجھو تو بڑی قسم
Surah Al-Waqia, Verse 76
إِنَّهُۥ لَقُرۡءَانٞ كَرِيمٞ
بیشک یہ قرآن ہے عزت والا
Surah Al-Waqia, Verse 77
فِي كِتَٰبٖ مَّكۡنُونٖ
لکھا ہوا ہے ایک پوشیدہ کتاب میں
Surah Al-Waqia, Verse 78
لَّا يَمَسُّهُۥٓ إِلَّا ٱلۡمُطَهَّرُونَ
اُس کو وہی چھوتے ہیں جو پاک بنائے گئے ہیں [۴۳]
Surah Al-Waqia, Verse 79
تَنزِيلٞ مِّن رَّبِّ ٱلۡعَٰلَمِينَ
اتارا ہوا ہے اپنے پروردگار عالم کی طرف سے [۴۴]
Surah Al-Waqia, Verse 80
أَفَبِهَٰذَا ٱلۡحَدِيثِ أَنتُم مُّدۡهِنُونَ
اب کیا اس بات میں تم سستی کرتے ہو
Surah Al-Waqia, Verse 81
وَتَجۡعَلُونَ رِزۡقَكُمۡ أَنَّكُمۡ تُكَذِّبُونَ
اور اپنا حصہ تم یہی لیتے ہو کہ اُسکو جھٹلاتے ہو [۴۵]
Surah Al-Waqia, Verse 82
فَلَوۡلَآ إِذَا بَلَغَتِ ٱلۡحُلۡقُومَ
پھر کیوں نہیں جس وقت جان پہنچے حلق کو
Surah Al-Waqia, Verse 83
وَأَنتُمۡ حِينَئِذٖ تَنظُرُونَ
اور تم اُس وقت دیکھ رہے ہو
Surah Al-Waqia, Verse 84
وَنَحۡنُ أَقۡرَبُ إِلَيۡهِ مِنكُمۡ وَلَٰكِن لَّا تُبۡصِرُونَ
اور ہم اُسکے پاس ہیں تم سے زیادہ پر تم نہیں دیکھتے
Surah Al-Waqia, Verse 85
فَلَوۡلَآ إِن كُنتُمۡ غَيۡرَ مَدِينِينَ
پھر کیوں نہیں اگر تم نہیں ہو کسی کے حکم میں
Surah Al-Waqia, Verse 86
تَرۡجِعُونَهَآ إِن كُنتُمۡ صَٰدِقِينَ
تو کیوں نہیں پھیر لیتے اُس روح کو اگر ہو تم سچے [۴۶]
Surah Al-Waqia, Verse 87
فَأَمَّآ إِن كَانَ مِنَ ٱلۡمُقَرَّبِينَ
سو جو اگر وہ مردہ ہوا مقرب لوگوں میں
Surah Al-Waqia, Verse 88
فَرَوۡحٞ وَرَيۡحَانٞ وَجَنَّتُ نَعِيمٖ
تو راحت ہے اور روزی ہے اور باغ نعمت کا
Surah Al-Waqia, Verse 89
وَأَمَّآ إِن كَانَ مِنۡ أَصۡحَٰبِ ٱلۡيَمِينِ
اور جو اگر وہ ہوا داہنے والوں میں
Surah Al-Waqia, Verse 90
فَسَلَٰمٞ لَّكَ مِنۡ أَصۡحَٰبِ ٱلۡيَمِينِ
تو سلامتی پہنچے تجھ کو داہنے والوں سے [۴۷]
Surah Al-Waqia, Verse 91
وَأَمَّآ إِن كَانَ مِنَ ٱلۡمُكَذِّبِينَ ٱلضَّآلِّينَ
اور جو اگر وہ ہوا جھٹلانے والوں بہکنے والوں میں سے
Surah Al-Waqia, Verse 92
فَنُزُلٞ مِّنۡ حَمِيمٖ
تو مہمانی ہے جلتا پانی
Surah Al-Waqia, Verse 93
وَتَصۡلِيَةُ جَحِيمٍ
اور ڈالنا آگ میں [۴۸]
Surah Al-Waqia, Verse 94
إِنَّ هَٰذَا لَهُوَ حَقُّ ٱلۡيَقِينِ
بیشک یہ بات یہی ہے لائق یقین کے [۴۹]
Surah Al-Waqia, Verse 95
فَسَبِّحۡ بِٱسۡمِ رَبِّكَ ٱلۡعَظِيمِ
سو بول پاکی اپنے رب کے نام سے جو سب سے بڑا ہے [۵۰]
Surah Al-Waqia, Verse 96