Surah Al-Waqia - Urdu Translation by Muhammad Hussain Najafi
إِذَا وَقَعَتِ ٱلۡوَاقِعَةُ
جب واقعہ ہو نے والی (قیامت) واقع ہو جائے گی۔
Surah Al-Waqia, Verse 1
لَيۡسَ لِوَقۡعَتِهَا كَاذِبَةٌ
جس کے واقع ہو نے میں کوئی جھوٹ نہیں ہے۔
Surah Al-Waqia, Verse 2
خَافِضَةٞ رَّافِعَةٌ
وہ (کسی کو) پست کرنے والی اور (کسی کو) بلند کرنے والی ہوگی۔
Surah Al-Waqia, Verse 3
إِذَا رُجَّتِ ٱلۡأَرۡضُ رَجّٗا
جب زمین بالکل ہلا ڈالی جائے گی۔
Surah Al-Waqia, Verse 4
وَبُسَّتِ ٱلۡجِبَالُ بَسّٗا
اور پہاڑ ٹوٹ کر ریزہ ریزہ ہو جائیں گے۔
Surah Al-Waqia, Verse 5
فَكَانَتۡ هَبَآءٗ مُّنۢبَثّٗا
(اور) پراگندہ غبار کی طرح ہو جائیں گے۔
Surah Al-Waqia, Verse 6
وَكُنتُمۡ أَزۡوَٰجٗا ثَلَٰثَةٗ
اورتم لوگ تین قسم کے ہو جاؤ گے۔
Surah Al-Waqia, Verse 7
فَأَصۡحَٰبُ ٱلۡمَيۡمَنَةِ مَآ أَصۡحَٰبُ ٱلۡمَيۡمَنَةِ
پس (ایک قِسم) دائیں ہاتھ والوں کی ہوگی وہ دائیں ہاتھ والے کیا اچھے ہیں؟
Surah Al-Waqia, Verse 8
وَأَصۡحَٰبُ ٱلۡمَشۡـَٔمَةِ مَآ أَصۡحَٰبُ ٱلۡمَشۡـَٔمَةِ
اور(دوسری قِسم) بائیں ہاتھ والوں کی ہوگی اور بائیں ہاتھ والے کیا برے ہیں؟
Surah Al-Waqia, Verse 9
وَٱلسَّـٰبِقُونَ ٱلسَّـٰبِقُونَ
اور (تیسری قِسم) سبقت کرنے والوں کی ہوگی وہ تو سبقت کرنے والے ہی ہیں۔
Surah Al-Waqia, Verse 10
أُوْلَـٰٓئِكَ ٱلۡمُقَرَّبُونَ
وہی لوگ خاص مقرب (بارگاہ) ہیں۔
Surah Al-Waqia, Verse 11
فِي جَنَّـٰتِ ٱلنَّعِيمِ
(یہ لوگ) عیش و آرام کے باغوں میں ہوں گے۔
Surah Al-Waqia, Verse 12
ثُلَّةٞ مِّنَ ٱلۡأَوَّلِينَ
ان کی بڑی جماعت اگلوں میں سے ہوگی۔
Surah Al-Waqia, Verse 13
وَقَلِيلٞ مِّنَ ٱلۡأٓخِرِينَ
اور بہت تھوڑے پچھلوں میں سے ہوں گے۔
Surah Al-Waqia, Verse 14
عَلَىٰ سُرُرٖ مَّوۡضُونَةٖ
مرصع تختوں پر تکیہ لگائے۔
Surah Al-Waqia, Verse 15
مُّتَّكِـِٔينَ عَلَيۡهَا مُتَقَٰبِلِينَ
آمنے سامنے بیٹھے ہوں گے۔
Surah Al-Waqia, Verse 16
يَطُوفُ عَلَيۡهِمۡ وِلۡدَٰنٞ مُّخَلَّدُونَ
ان کے پاس ایسے غلمان (نوخیز لڑکے) ہوں گے جو ہمیشہ غلمان ہی رہیں گے۔
Surah Al-Waqia, Verse 17
بِأَكۡوَابٖ وَأَبَارِيقَ وَكَأۡسٖ مِّن مَّعِينٖ
(شرابِ طہور سے بھرے ہو ئے) آبخورے، آفتابے اور پاک و صاف شراب کے پیالے (یعنی جام، صراحی سبو و ساغر) لئے گردش کر رہے ہوں گے۔
Surah Al-Waqia, Verse 18
لَّا يُصَدَّعُونَ عَنۡهَا وَلَا يُنزِفُونَ
جس سے نہ دردِ سر ہوگا اور نہ عقل میں فتور آئے گا۔
Surah Al-Waqia, Verse 19
وَفَٰكِهَةٖ مِّمَّا يَتَخَيَّرُونَ
اور وہ (غلمان) طرح طرح کے پھل پیش کریں گے وہ جسے چاہیں چن لیں۔
Surah Al-Waqia, Verse 20
وَلَحۡمِ طَيۡرٖ مِّمَّا يَشۡتَهُونَ
اور پرندوں پرندوں کے گوشت بھی جس کی وہ خواہش کریں گے۔
Surah Al-Waqia, Verse 21
وَحُورٌ عِينٞ
(اور ان کیلئے) گوری رنگت والی غزال چشم حوریں بھی ہوں گی۔
Surah Al-Waqia, Verse 22
كَأَمۡثَٰلِ ٱللُّؤۡلُوِٕ ٱلۡمَكۡنُونِ
جو چھپا کر رکھے ہوئے موتیوں کی طرح (حسین) ہوں گی۔
Surah Al-Waqia, Verse 23
جَزَآءَۢ بِمَا كَانُواْ يَعۡمَلُونَ
یہ سب کچھ ان کے ان اعمال کی جزا ہے جو وہ کیا کرتے تھے۔
Surah Al-Waqia, Verse 24
لَا يَسۡمَعُونَ فِيهَا لَغۡوٗا وَلَا تَأۡثِيمًا
وہ اس میں کوئی فضول اور گناہ والی بات نہیں سنیں گے۔
Surah Al-Waqia, Verse 25
إِلَّا قِيلٗا سَلَٰمٗا سَلَٰمٗا
مگر صرف سلام و دعا کی آواز آئے گی۔
Surah Al-Waqia, Verse 26
وَأَصۡحَٰبُ ٱلۡيَمِينِ مَآ أَصۡحَٰبُ ٱلۡيَمِينِ
اور وہ دائیں ہاتھ والے اور وہ دائیں والے کیا اچھے ہیں۔
Surah Al-Waqia, Verse 27
فِي سِدۡرٖ مَّخۡضُودٖ
وہ ایسی بیری کے درختوں میں ہوں گے جن میں کانٹے نہیں ہوں گے۔
Surah Al-Waqia, Verse 28
وَطَلۡحٖ مَّنضُودٖ
اورتہہ بہ تہہ کیلوں میں۔
Surah Al-Waqia, Verse 29
وَظِلّٖ مَّمۡدُودٖ
اور (دور تک) پھیلے ہوئے سایوں میں۔
Surah Al-Waqia, Verse 30
وَمَآءٖ مَّسۡكُوبٖ
اور بہتے ہوئے پانی میں۔
Surah Al-Waqia, Verse 31
وَفَٰكِهَةٖ كَثِيرَةٖ
اور بہت سے پھلوں میں۔
Surah Al-Waqia, Verse 32
لَّا مَقۡطُوعَةٖ وَلَا مَمۡنُوعَةٖ
جو نہ کبھی ختم ہوں گے اور نہ کوئی روک ٹوک ہوگی۔
Surah Al-Waqia, Verse 33
وَفُرُشٖ مَّرۡفُوعَةٍ
اور اونچے بچھونوں پر ہوں گے۔
Surah Al-Waqia, Verse 34
إِنَّآ أَنشَأۡنَٰهُنَّ إِنشَآءٗ
ہم نے (حوروں) کو خاص نئے سرے سے پیدا کیا ہے۔
Surah Al-Waqia, Verse 35
فَجَعَلۡنَٰهُنَّ أَبۡكَارًا
پھر ان کو کنواریاں بنایا ہے۔
Surah Al-Waqia, Verse 36
عُرُبًا أَتۡرَابٗا
(اور) پیار کرنے والیاں اور ہم عمر ہیں۔
Surah Al-Waqia, Verse 37
لِّأَصۡحَٰبِ ٱلۡيَمِينِ
یہ سب نعمتیں دائیں ہاتھ والوں کے لئے ہیں۔
Surah Al-Waqia, Verse 38
ثُلَّةٞ مِّنَ ٱلۡأَوَّلِينَ
ایک بڑی جماعت اگلوں میں سے۔
Surah Al-Waqia, Verse 39
وَثُلَّةٞ مِّنَ ٱلۡأٓخِرِينَ
اور ایک بڑی جماعت پچھلوں میں سے ہے۔
Surah Al-Waqia, Verse 40
وَأَصۡحَٰبُ ٱلشِّمَالِ مَآ أَصۡحَٰبُ ٱلشِّمَالِ
اور بائیں ہاتھ والے اور کیا برے ہیں بائیں ہاتھ والے۔
Surah Al-Waqia, Verse 41
فِي سَمُومٖ وَحَمِيمٖ
وہ لو کی لپٹ (سخت تپش) اور کھولتے ہوئے پانی۔
Surah Al-Waqia, Verse 42
وَظِلّٖ مِّن يَحۡمُومٖ
اور سیاہ دھوئیں کے سایہ میں ہوں گے۔
Surah Al-Waqia, Verse 43
لَّا بَارِدٖ وَلَا كَرِيمٍ
جو نہ ٹھنڈا ہوگااور نہ نفع بخش۔
Surah Al-Waqia, Verse 44
إِنَّهُمۡ كَانُواْ قَبۡلَ ذَٰلِكَ مُتۡرَفِينَ
(کیونکہ) وہ اس سے پہلے (دنیا میں) خوشحال (اور عیش و عشرت میں) تھے۔
Surah Al-Waqia, Verse 45
وَكَانُواْ يُصِرُّونَ عَلَى ٱلۡحِنثِ ٱلۡعَظِيمِ
اور وہ بڑے گناہ پر اصرار کرتے تھے۔
Surah Al-Waqia, Verse 46
وَكَانُواْ يَقُولُونَ أَئِذَا مِتۡنَا وَكُنَّا تُرَابٗا وَعِظَٰمًا أَءِنَّا لَمَبۡعُوثُونَ
اور کہتے تھے کہ جب ہم مر جائیں گے اور مٹی اور ہڈیاں ہو جائیں گے تو کیا ہم دوبارہ اٹھائے جائیں گے؟
Surah Al-Waqia, Verse 47
أَوَءَابَآؤُنَا ٱلۡأَوَّلُونَ
اور کیا ہمارے پہلے باپ دادا بھی (اٹھائے جائیں گے؟)
Surah Al-Waqia, Verse 48
قُلۡ إِنَّ ٱلۡأَوَّلِينَ وَٱلۡأٓخِرِينَ
آپ(ص) کہہ دیجئے! کہ بےشک اگلے اور پچھلے۔
Surah Al-Waqia, Verse 49
لَمَجۡمُوعُونَ إِلَىٰ مِيقَٰتِ يَوۡمٖ مَّعۡلُومٖ
سب ایک دن کے مقرروقت پر اکٹھے کئے جائیں گے۔
Surah Al-Waqia, Verse 50
ثُمَّ إِنَّكُمۡ أَيُّهَا ٱلضَّآلُّونَ ٱلۡمُكَذِّبُونَ
پھر تم اے گمراہو اور جھٹلانے والو۔
Surah Al-Waqia, Verse 51
لَأٓكِلُونَ مِن شَجَرٖ مِّن زَقُّومٖ
تم (تلخ ترین درخت) زقوم سے کھاؤ گے۔
Surah Al-Waqia, Verse 52
فَمَالِـُٔونَ مِنۡهَا ٱلۡبُطُونَ
اور اسی سے (اپنے) پیٹ بھرو گے۔
Surah Al-Waqia, Verse 53
فَشَٰرِبُونَ عَلَيۡهِ مِنَ ٱلۡحَمِيمِ
اور اوپر سے کھولتا ہوا پانی پیو گے۔
Surah Al-Waqia, Verse 54
فَشَٰرِبُونَ شُرۡبَ ٱلۡهِيمِ
جس طرح سخت پیاسے اونٹ (بےتحاشا) پانی پیتے ہیں۔
Surah Al-Waqia, Verse 55
هَٰذَا نُزُلُهُمۡ يَوۡمَ ٱلدِّينِ
جزا و سزا کے دن یہ ان کی مہمانی ہوگی۔
Surah Al-Waqia, Verse 56
نَحۡنُ خَلَقۡنَٰكُمۡ فَلَوۡلَا تُصَدِّقُونَ
ہم نے ہی تمہیں پیدا کیا ہے پھر تم (قیامت کی) تصدیق کیوں نہیں کرتے؟
Surah Al-Waqia, Verse 57
أَفَرَءَيۡتُم مَّا تُمۡنُونَ
کیا تم نے کبھی غور کیا ہے کہ جو نطفہ تم ٹپکاتے ہو۔
Surah Al-Waqia, Verse 58
ءَأَنتُمۡ تَخۡلُقُونَهُۥٓ أَمۡ نَحۡنُ ٱلۡخَٰلِقُونَ
کیا تم اسے(آدمی بنا کر) پیدا کرتے ہو یا ہم پیدا کرنے و الے ہیں۔
Surah Al-Waqia, Verse 59
نَحۡنُ قَدَّرۡنَا بَيۡنَكُمُ ٱلۡمَوۡتَ وَمَا نَحۡنُ بِمَسۡبُوقِينَ
ہم نے ہی تمہارے درمیان موت (کا نظام) مقرر کیا ہے اور ہم اس سے عاجز نہیں ہیں۔
Surah Al-Waqia, Verse 60
عَلَىٰٓ أَن نُّبَدِّلَ أَمۡثَٰلَكُمۡ وَنُنشِئَكُمۡ فِي مَا لَا تَعۡلَمُونَ
کہ ہم تمہاری جگہ تم جیسے اور لوگ پیدا کر دیں اور تم کو ایسی صورت میں (یا ایسے عالَم میں) پیدا کر دیں جس کو تم نہیں جانتے۔
Surah Al-Waqia, Verse 61
وَلَقَدۡ عَلِمۡتُمُ ٱلنَّشۡأَةَ ٱلۡأُولَىٰ فَلَوۡلَا تَذَكَّرُونَ
اور تم (اپنی) پہلی پیدائش کو تو جانتے ہی ہو پھر نصیحت کیوں نہیں حاصل کرتے؟
Surah Al-Waqia, Verse 62
أَفَرَءَيۡتُم مَّا تَحۡرُثُونَ
کیا تم نے کبھی غور کیا ہے کہ تم جو کچھ (بیج) بوتے ہو۔
Surah Al-Waqia, Verse 63
ءَأَنتُمۡ تَزۡرَعُونَهُۥٓ أَمۡ نَحۡنُ ٱلزَّـٰرِعُونَ
کیا تم اس کو اگاتے ہو یا ہم اگانے والے ہیں۔
Surah Al-Waqia, Verse 64
لَوۡ نَشَآءُ لَجَعَلۡنَٰهُ حُطَٰمٗا فَظَلۡتُمۡ تَفَكَّهُونَ
اگر ہم چاہیں تو اس (پیداوار) کو (خشک کر کے) چُورا چُورا کر دیں تو تم باتیں بناتے رہ جاؤ۔
Surah Al-Waqia, Verse 65
إِنَّا لَمُغۡرَمُونَ
کہ ہم پر تاوان پڑگیا۔
Surah Al-Waqia, Verse 66
بَلۡ نَحۡنُ مَحۡرُومُونَ
بلکہ ہم بالکل محروم ہو گئے۔
Surah Al-Waqia, Verse 67
أَفَرَءَيۡتُمُ ٱلۡمَآءَ ٱلَّذِي تَشۡرَبُونَ
کیا تم نے کبھی غور کیا ہے کہ وہ پانی جو تم پیتے ہو۔
Surah Al-Waqia, Verse 68
ءَأَنتُمۡ أَنزَلۡتُمُوهُ مِنَ ٱلۡمُزۡنِ أَمۡ نَحۡنُ ٱلۡمُنزِلُونَ
کیا تم نے اسے بادل سے اتارا ہے یا ہم (اس کے) اتارنے والے ہیں؟
Surah Al-Waqia, Verse 69
لَوۡ نَشَآءُ جَعَلۡنَٰهُ أُجَاجٗا فَلَوۡلَا تَشۡكُرُونَ
اگر ہم چاہتے تو اسے سخت بھاری بنا دیتے پھر تم شکر کیوں نہیں کرتے؟
Surah Al-Waqia, Verse 70
أَفَرَءَيۡتُمُ ٱلنَّارَ ٱلَّتِي تُورُونَ
کیا تم نے کبھی غور کیا ہے کہ وہ آگ جو تم سلگاتے ہو۔
Surah Al-Waqia, Verse 71
ءَأَنتُمۡ أَنشَأۡتُمۡ شَجَرَتَهَآ أَمۡ نَحۡنُ ٱلۡمُنشِـُٔونَ
آیا تم نے اس کا درخت پیدا کیا ہے یا ہم پیدا کرنے والے ہیں۔
Surah Al-Waqia, Verse 72
نَحۡنُ جَعَلۡنَٰهَا تَذۡكِرَةٗ وَمَتَٰعٗا لِّلۡمُقۡوِينَ
ہم نے ہی اسے یاددہانی کا ذریعہ اور مسافروں کیلئے فائدہ کی چیز بنایا ہے۔
Surah Al-Waqia, Verse 73
فَسَبِّحۡ بِٱسۡمِ رَبِّكَ ٱلۡعَظِيمِ
پس تم اپنے عظیم پروردگار کے نام کی تسبیح کرو۔
Surah Al-Waqia, Verse 74
۞فَلَآ أُقۡسِمُ بِمَوَٰقِعِ ٱلنُّجُومِ
پس میں ستاروں کے (ڈو بنے کے) مقامات کی قَسم کھاتا ہوں۔
Surah Al-Waqia, Verse 75
وَإِنَّهُۥ لَقَسَمٞ لَّوۡ تَعۡلَمُونَ عَظِيمٌ
اور اگر تم سمجھو تو یہ بہت بڑی قَسم ہے۔
Surah Al-Waqia, Verse 76
إِنَّهُۥ لَقُرۡءَانٞ كَرِيمٞ
بےشک یہ قرآن بڑی عزت والا ہے۔
Surah Al-Waqia, Verse 77
فِي كِتَٰبٖ مَّكۡنُونٖ
نگاہوں سے پوشیدہ ایک کتاب کے اندر ہے۔
Surah Al-Waqia, Verse 78
لَّا يَمَسُّهُۥٓ إِلَّا ٱلۡمُطَهَّرُونَ
اسے پاک لوگوں کے سوا کوئی نہیں چھو سکتا۔
Surah Al-Waqia, Verse 79
تَنزِيلٞ مِّن رَّبِّ ٱلۡعَٰلَمِينَ
یہ تمام جہانوں کے پروردگار کی طرف سے نازل کردہ ہے۔
Surah Al-Waqia, Verse 80
أَفَبِهَٰذَا ٱلۡحَدِيثِ أَنتُم مُّدۡهِنُونَ
کیا تم اس کتاب سے بےاعتنائی کرتے ہو؟
Surah Al-Waqia, Verse 81
وَتَجۡعَلُونَ رِزۡقَكُمۡ أَنَّكُمۡ تُكَذِّبُونَ
اور تم نے اپنے حصہ کی روزی یہی قرار دی ہے کہ اسے جھٹلاتے ہو۔
Surah Al-Waqia, Verse 82
فَلَوۡلَآ إِذَا بَلَغَتِ ٱلۡحُلۡقُومَ
(اگر تم کسی کے محکوم نہیں) تو جب (مرنے والے کی) روح حلق تک پہنچ جاتی ہے۔
Surah Al-Waqia, Verse 83
وَأَنتُمۡ حِينَئِذٖ تَنظُرُونَ
اور تم اس وقت دیکھ رہے ہوتے ہو۔
Surah Al-Waqia, Verse 84
وَنَحۡنُ أَقۡرَبُ إِلَيۡهِ مِنكُمۡ وَلَٰكِن لَّا تُبۡصِرُونَ
اور اس وقت ہم تم سے زیادہ مرنے والے کے قریب ہوتے ہیں مگر تم دیکھتے نہیں۔
Surah Al-Waqia, Verse 85
فَلَوۡلَآ إِن كُنتُمۡ غَيۡرَ مَدِينِينَ
پس اگر تمہیں کوئی جزا و سزا ملنے والی نہیں ہے۔
Surah Al-Waqia, Verse 86
تَرۡجِعُونَهَآ إِن كُنتُمۡ صَٰدِقِينَ
تو پھر اس (روح) کو کیوں واپس لوٹا نہیں لیتے اگر تم (اس انکار میں) سچے ہو۔
Surah Al-Waqia, Verse 87
فَأَمَّآ إِن كَانَ مِنَ ٱلۡمُقَرَّبِينَ
پس اگر وہ (مرنے والا) مقربین میں سے ہے۔
Surah Al-Waqia, Verse 88
فَرَوۡحٞ وَرَيۡحَانٞ وَجَنَّتُ نَعِيمٖ
تو اس کے لئے راحت، خوشبودار عذاب اور نعمت بھری جنت ہے۔
Surah Al-Waqia, Verse 89
وَأَمَّآ إِن كَانَ مِنۡ أَصۡحَٰبِ ٱلۡيَمِينِ
اور اگر وہ اصحاب الیمین میں سے ہے (تواس سے کہا جاتا ہے)۔
Surah Al-Waqia, Verse 90
فَسَلَٰمٞ لَّكَ مِنۡ أَصۡحَٰبِ ٱلۡيَمِينِ
تمہارے لئے سلامتی ہو تو اصحاب الیمین میں سے ہے۔
Surah Al-Waqia, Verse 91
وَأَمَّآ إِن كَانَ مِنَ ٱلۡمُكَذِّبِينَ ٱلضَّآلِّينَ
اور اگر وہ جھٹلانے والے گمراہوں میں سے ہے۔
Surah Al-Waqia, Verse 92
فَنُزُلٞ مِّنۡ حَمِيمٖ
تو پھر اس کی مہمانی کھولتے ہوئے پانی سے ہوگی۔
Surah Al-Waqia, Verse 93
وَتَصۡلِيَةُ جَحِيمٍ
اور دوزخ کی تپش (اور) اس میں داخلہ ہے۔
Surah Al-Waqia, Verse 94
إِنَّ هَٰذَا لَهُوَ حَقُّ ٱلۡيَقِينِ
(جو کچھ بیان ہوا) بےشک یہ حق الیقین (قطعی حق) ہے۔
Surah Al-Waqia, Verse 95
فَسَبِّحۡ بِٱسۡمِ رَبِّكَ ٱلۡعَظِيمِ
پس اپنے عظیم پروردگار کے نام کی تسبیح کرو۔
Surah Al-Waqia, Verse 96