Surah Al-Waqia - Urdu Translation by Muhammad Taqi Usmani
إِذَا وَقَعَتِ ٱلۡوَاقِعَةُ
جب وہ ہونے والا واقعہ پیش آجائے گا۔
Surah Al-Waqia, Verse 1
لَيۡسَ لِوَقۡعَتِهَا كَاذِبَةٌ
تو اس کے پیش آنے کو کوئی جھٹلانے والا نہیں ہوگا۔
Surah Al-Waqia, Verse 2
خَافِضَةٞ رَّافِعَةٌ
وہ ایک تہہ وبالا کرنے والی چیز ہوگی۔
Surah Al-Waqia, Verse 3
إِذَا رُجَّتِ ٱلۡأَرۡضُ رَجّٗا
جب زمین ایک بھونچال سے جھنجوڑ دی جائے گی۔
Surah Al-Waqia, Verse 4
وَبُسَّتِ ٱلۡجِبَالُ بَسّٗا
اور پہاڑوں کو پیس کر چورا کردیا جائے گا۔
Surah Al-Waqia, Verse 5
فَكَانَتۡ هَبَآءٗ مُّنۢبَثّٗا
یہاں تک کہ وہ بکھرا ہوا غبار بن کر رہ جائیں گے۔
Surah Al-Waqia, Verse 6
وَكُنتُمۡ أَزۡوَٰجٗا ثَلَٰثَةٗ
اور (لوگو) تم تین قسموں میں بٹ جاؤ گے۔
Surah Al-Waqia, Verse 7
فَأَصۡحَٰبُ ٱلۡمَيۡمَنَةِ مَآ أَصۡحَٰبُ ٱلۡمَيۡمَنَةِ
چنانچہ جو دائیں ہاتھ والے ہیں، کیا کہنا ان دائیں ہاتھ والوں کا۔
Surah Al-Waqia, Verse 8
وَأَصۡحَٰبُ ٱلۡمَشۡـَٔمَةِ مَآ أَصۡحَٰبُ ٱلۡمَشۡـَٔمَةِ
اور جو بائیں ہاتھ والے ہیں، کیا بتائیں وہ بائیں ہاتھ والے کیا ہیں ؟
Surah Al-Waqia, Verse 9
وَٱلسَّـٰبِقُونَ ٱلسَّـٰبِقُونَ
اور جو سبقت لے جانے والے ہیں، وہ تو ہیں ہی سبقت لے جانے والے
Surah Al-Waqia, Verse 10
أُوْلَـٰٓئِكَ ٱلۡمُقَرَّبُونَ
وہی ہیں جو اللہ کے خاص مقرب بندے ہیں۔
Surah Al-Waqia, Verse 11
فِي جَنَّـٰتِ ٱلنَّعِيمِ
وہ نعمتوں کے باغات میں ہوں گے۔
Surah Al-Waqia, Verse 12
ثُلَّةٞ مِّنَ ٱلۡأَوَّلِينَ
شروع کے لوگوں میں سے بہت سے۔
Surah Al-Waqia, Verse 13
وَقَلِيلٞ مِّنَ ٱلۡأٓخِرِينَ
اور بعد کے لوگوں میں سے تھوڑے۔
Surah Al-Waqia, Verse 14
عَلَىٰ سُرُرٖ مَّوۡضُونَةٖ
سونے کے تاروں سے بنی ہوئی اونچی نشستوں پر۔
Surah Al-Waqia, Verse 15
مُّتَّكِـِٔينَ عَلَيۡهَا مُتَقَٰبِلِينَ
ایک دوسرے کے سامنے ان پر تکیہ لگائے ہوئے۔
Surah Al-Waqia, Verse 16
يَطُوفُ عَلَيۡهِمۡ وِلۡدَٰنٞ مُّخَلَّدُونَ
سدا رہنے والے لڑکے ان کے سامنے گردش میں ہوں گے۔
Surah Al-Waqia, Verse 17
بِأَكۡوَابٖ وَأَبَارِيقَ وَكَأۡسٖ مِّن مَّعِينٖ
ایسی شراب کے پیالے، جگ اور جام لے کر۔
Surah Al-Waqia, Verse 18
لَّا يُصَدَّعُونَ عَنۡهَا وَلَا يُنزِفُونَ
جس سے نہ ان کے سر میں درد ہوگا، اور نہ ان کے ہوش اڑیں گے۔
Surah Al-Waqia, Verse 19
وَفَٰكِهَةٖ مِّمَّا يَتَخَيَّرُونَ
اور وہ پھل لے کر جو وہ پسند کریں۔
Surah Al-Waqia, Verse 20
وَلَحۡمِ طَيۡرٖ مِّمَّا يَشۡتَهُونَ
اور پرندوں کا وہ گوشت لے کر جس کو ان کا دل چاہے۔
Surah Al-Waqia, Verse 21
وَحُورٌ عِينٞ
اور وہ بڑی بڑی آنکھوں والی حوریں۔
Surah Al-Waqia, Verse 22
كَأَمۡثَٰلِ ٱللُّؤۡلُوِٕ ٱلۡمَكۡنُونِ
ایسی جیسے چھپا کر رکھے ہوئے موتی۔
Surah Al-Waqia, Verse 23
جَزَآءَۢ بِمَا كَانُواْ يَعۡمَلُونَ
یہ سب بدلہ ہوگا ان کاموں کا جو وہ کیا کرتے تھے۔
Surah Al-Waqia, Verse 24
لَا يَسۡمَعُونَ فِيهَا لَغۡوٗا وَلَا تَأۡثِيمًا
وہ اس جنت میں نہ کوئی بےہودہ بات سنیں گے۔ اور نہ کوئی گناہ کی بات۔
Surah Al-Waqia, Verse 25
إِلَّا قِيلٗا سَلَٰمٗا سَلَٰمٗا
ہاں جو بات ہوگی، سلامتی ہی سلامتی کی ہوگی۔
Surah Al-Waqia, Verse 26
وَأَصۡحَٰبُ ٱلۡيَمِينِ مَآ أَصۡحَٰبُ ٱلۡيَمِينِ
اور وہ جو دائیں ہاتھ والے ہوں گے، کیا کہنا ان دائیں ہاتھ والوں کا۔
Surah Al-Waqia, Verse 27
فِي سِدۡرٖ مَّخۡضُودٖ
(وہ عیش کریں گے) کانٹوں سے پاک بیریوں میں۔
Surah Al-Waqia, Verse 28
وَطَلۡحٖ مَّنضُودٖ
اور اوپر تلے لدے ہوئے کیلے کے درختوں میں۔
Surah Al-Waqia, Verse 29
وَظِلّٖ مَّمۡدُودٖ
اور دور تک پھیلے ہوئے سائے میں۔
Surah Al-Waqia, Verse 30
وَمَآءٖ مَّسۡكُوبٖ
اور بہتے ہوئے پانی میں۔
Surah Al-Waqia, Verse 31
وَفَٰكِهَةٖ كَثِيرَةٖ
اور ڈھیر سارے پھلوں میں۔
Surah Al-Waqia, Verse 32
لَّا مَقۡطُوعَةٖ وَلَا مَمۡنُوعَةٖ
جو نہ کبھی ختم ہوں گے اور نہ ان پر کوئی روک ٹوک ہوگی۔
Surah Al-Waqia, Verse 33
وَفُرُشٖ مَّرۡفُوعَةٍ
اور اونچے رکھے ہوئے فرشوں میں۔
Surah Al-Waqia, Verse 34
إِنَّآ أَنشَأۡنَٰهُنَّ إِنشَآءٗ
یقین جانو، ہم نے ان عورتوں کو نئی اٹھان دی ہے۔
Surah Al-Waqia, Verse 35
فَجَعَلۡنَٰهُنَّ أَبۡكَارًا
چنانچہ انہیں کنواریاں بنایا ہے۔
Surah Al-Waqia, Verse 36
عُرُبًا أَتۡرَابٗا
(شوہروں کے لیے) محبت سے بھری ہوئی، عمر میں برابر
Surah Al-Waqia, Verse 37
لِّأَصۡحَٰبِ ٱلۡيَمِينِ
سب کچھ دائیں ہاتھ والوں کے لیے۔
Surah Al-Waqia, Verse 38
ثُلَّةٞ مِّنَ ٱلۡأَوَّلِينَ
(جن میں سے) بہت سے شروع کے لوگوں میں سے ہوں گے۔
Surah Al-Waqia, Verse 39
وَثُلَّةٞ مِّنَ ٱلۡأٓخِرِينَ
اور بہت سے بعد والوں میں سے۔
Surah Al-Waqia, Verse 40
وَأَصۡحَٰبُ ٱلشِّمَالِ مَآ أَصۡحَٰبُ ٱلشِّمَالِ
اور جو بائیں ہاتھ والے ہیں، کیا بتائیں بائیں ہاتھ والے کیا ہیں ؟
Surah Al-Waqia, Verse 41
فِي سَمُومٖ وَحَمِيمٖ
وہ ہوں گے تپتی ہوئی لو میں، اور کھولتے ہوئے پانی میں۔
Surah Al-Waqia, Verse 42
وَظِلّٖ مِّن يَحۡمُومٖ
اور سیاہ دھویں کے سائے میں
Surah Al-Waqia, Verse 43
لَّا بَارِدٖ وَلَا كَرِيمٍ
جو نہ ٹھنڈا ہوگا، نہ کوئی فائدہ پہنچانے والا۔
Surah Al-Waqia, Verse 44
إِنَّهُمۡ كَانُواْ قَبۡلَ ذَٰلِكَ مُتۡرَفِينَ
یہ لوگ اس سے پہلے بڑے عیش میں تھے۔
Surah Al-Waqia, Verse 45
وَكَانُواْ يُصِرُّونَ عَلَى ٱلۡحِنثِ ٱلۡعَظِيمِ
اور بڑے بھاری گناہ پر اڑے رہتے تھے۔
Surah Al-Waqia, Verse 46
وَكَانُواْ يَقُولُونَ أَئِذَا مِتۡنَا وَكُنَّا تُرَابٗا وَعِظَٰمًا أَءِنَّا لَمَبۡعُوثُونَ
اور کہا کرتے تھے کہ : کیا جب ہم مرجائیں گے اور مٹی اور ہڈیاں بن کر رہ جائیں گے، تو کیا ہمیں دوبارہ زندہ کیا جائے گا ؟
Surah Al-Waqia, Verse 47
أَوَءَابَآؤُنَا ٱلۡأَوَّلُونَ
اور کیا ہمارے پہلے گزرے ہوئے باپ دادوں کو بھی ؟
Surah Al-Waqia, Verse 48
قُلۡ إِنَّ ٱلۡأَوَّلِينَ وَٱلۡأٓخِرِينَ
کہہ دو کہ : یقینا سب اگلے اور پچھلے۔
Surah Al-Waqia, Verse 49
لَمَجۡمُوعُونَ إِلَىٰ مِيقَٰتِ يَوۡمٖ مَّعۡلُومٖ
ایک متعین دن کے طے شدہ وقت پر ضرور اکٹھے کیے جائیں گے۔
Surah Al-Waqia, Verse 50
ثُمَّ إِنَّكُمۡ أَيُّهَا ٱلضَّآلُّونَ ٱلۡمُكَذِّبُونَ
پھر اے جھٹلانے والے گمراہو، تم لوگوں کو
Surah Al-Waqia, Verse 51
لَأٓكِلُونَ مِن شَجَرٖ مِّن زَقُّومٖ
ایک ایسے درخت میں سے کھانا پڑے گا جس کا نام زقوم ہے۔
Surah Al-Waqia, Verse 52
فَمَالِـُٔونَ مِنۡهَا ٱلۡبُطُونَ
پھر اسی سے پیٹ بھرنے ہوں گے۔
Surah Al-Waqia, Verse 53
فَشَٰرِبُونَ عَلَيۡهِ مِنَ ٱلۡحَمِيمِ
پھر اس کے اوپر سے کھولتا ہوا پانی پینا پڑے گا۔
Surah Al-Waqia, Verse 54
فَشَٰرِبُونَ شُرۡبَ ٱلۡهِيمِ
اور پینا بھی اس طرح جیسے پیاس کی بیماری والے اونٹ پیتے ہیں۔
Surah Al-Waqia, Verse 55
هَٰذَا نُزُلُهُمۡ يَوۡمَ ٱلدِّينِ
یہ ہوگی جزاء و سزا کے دن ان لوگوں کی مہمانی۔
Surah Al-Waqia, Verse 56
نَحۡنُ خَلَقۡنَٰكُمۡ فَلَوۡلَا تُصَدِّقُونَ
ہم نے تمہیں پیدا کیا ہے، پھر تم تصدیق کیوں نہیں کرتے ؟
Surah Al-Waqia, Verse 57
أَفَرَءَيۡتُم مَّا تُمۡنُونَ
ذرا یہ بتلاؤ کہ جو نطفہ تم ٹپکاتے ہو۔
Surah Al-Waqia, Verse 58
ءَأَنتُمۡ تَخۡلُقُونَهُۥٓ أَمۡ نَحۡنُ ٱلۡخَٰلِقُونَ
کیا اسے تم پیدا کرتے ہو یا پیدا کرنے والے ہم ہیں ؟
Surah Al-Waqia, Verse 59
نَحۡنُ قَدَّرۡنَا بَيۡنَكُمُ ٱلۡمَوۡتَ وَمَا نَحۡنُ بِمَسۡبُوقِينَ
ہم نے ہی تمہارے درمیان موت کے فیصلے کر رکھے ہیں اور کوئی نہیں ہے جو ہمیں اس بات سے عاجز کرسکے۔
Surah Al-Waqia, Verse 60
عَلَىٰٓ أَن نُّبَدِّلَ أَمۡثَٰلَكُمۡ وَنُنشِئَكُمۡ فِي مَا لَا تَعۡلَمُونَ
کہ ہم تمہاری جگہ تم جیسے اور لوگ لے آئیں، اور تمہیں پھر سے کسی ایسی حالت میں پیدا کردیں جسے تم نہیں جانتے۔
Surah Al-Waqia, Verse 61
وَلَقَدۡ عَلِمۡتُمُ ٱلنَّشۡأَةَ ٱلۡأُولَىٰ فَلَوۡلَا تَذَكَّرُونَ
اور تمہیں اپنی پہلی پیدائش کا پورا پتہ ہے، پھر کیوں سبق نہیں لیتے ؟
Surah Al-Waqia, Verse 62
أَفَرَءَيۡتُم مَّا تَحۡرُثُونَ
اچھا یہ بتاؤ کہ جو کچھ تم زمین میں بوتے ہو،
Surah Al-Waqia, Verse 63
ءَأَنتُمۡ تَزۡرَعُونَهُۥٓ أَمۡ نَحۡنُ ٱلزَّـٰرِعُونَ
کیا اسے تم اگاتے ہو یا اگانے والے ہم ہیں ؟
Surah Al-Waqia, Verse 64
لَوۡ نَشَآءُ لَجَعَلۡنَٰهُ حُطَٰمٗا فَظَلۡتُمۡ تَفَكَّهُونَ
اگر ہم چاہیں تو اسے چورا چورا کر ڈالیں، جس پر تم بھونچکے رہ جاؤ۔
Surah Al-Waqia, Verse 65
إِنَّا لَمُغۡرَمُونَ
کہ ہم پر تو تاوان پڑگیا۔
Surah Al-Waqia, Verse 66
بَلۡ نَحۡنُ مَحۡرُومُونَ
بلکہ ہم ہیں ہی بدنصیب۔
Surah Al-Waqia, Verse 67
أَفَرَءَيۡتُمُ ٱلۡمَآءَ ٱلَّذِي تَشۡرَبُونَ
اچھا یہ بتاؤ کہ یہ پانی جو تم پیتے ہو۔
Surah Al-Waqia, Verse 68
ءَأَنتُمۡ أَنزَلۡتُمُوهُ مِنَ ٱلۡمُزۡنِ أَمۡ نَحۡنُ ٱلۡمُنزِلُونَ
کیا اسے بادلوں سے تم نے اتارا ہے، یا اتارنے والے ہم ہیں ؟
Surah Al-Waqia, Verse 69
لَوۡ نَشَآءُ جَعَلۡنَٰهُ أُجَاجٗا فَلَوۡلَا تَشۡكُرُونَ
اگر ہم چاہیں تو اسے کڑوا بنا کر رکھ دیں، پھر تم کیوں شکر ادا نہیں کرتے ؟
Surah Al-Waqia, Verse 70
أَفَرَءَيۡتُمُ ٱلنَّارَ ٱلَّتِي تُورُونَ
اچھا یہ بتاؤ کہ یہ آگ جو تم سلگاتے ہو۔
Surah Al-Waqia, Verse 71
ءَأَنتُمۡ أَنشَأۡتُمۡ شَجَرَتَهَآ أَمۡ نَحۡنُ ٱلۡمُنشِـُٔونَ
کیا اس کا درخت تم نے پیدا کیا ہے، یا پیدا کرنے والے ہم ہیں ؟
Surah Al-Waqia, Verse 72
نَحۡنُ جَعَلۡنَٰهَا تَذۡكِرَةٗ وَمَتَٰعٗا لِّلۡمُقۡوِينَ
ہم نے ہی اس کو نصیحت کا سامان اور صحرائی مسافروں کے لیے فائدے کی چیز بنایا ہے۔
Surah Al-Waqia, Verse 73
فَسَبِّحۡ بِٱسۡمِ رَبِّكَ ٱلۡعَظِيمِ
لہذا (اے پیغمبر) تم اپنے عظیم پروردگار کا نام لے کر اس کی تسبیح کرو۔
Surah Al-Waqia, Verse 74
۞فَلَآ أُقۡسِمُ بِمَوَٰقِعِ ٱلنُّجُومِ
اب میں ان جگہوں کی قسم کھا کر کہتا ہوں جہاں ستارے گرتے ہیں۔
Surah Al-Waqia, Verse 75
وَإِنَّهُۥ لَقَسَمٞ لَّوۡ تَعۡلَمُونَ عَظِيمٌ
اور اگر تم سمجھو تو یہ بڑی زبردست قسم ہے۔
Surah Al-Waqia, Verse 76
إِنَّهُۥ لَقُرۡءَانٞ كَرِيمٞ
کہ یہ بڑا باوقار قرآن ہے ؟
Surah Al-Waqia, Verse 77
فِي كِتَٰبٖ مَّكۡنُونٖ
جو ایک محفوظ کتاب میں (پہلے سے) درج ہے۔
Surah Al-Waqia, Verse 78
لَّا يَمَسُّهُۥٓ إِلَّا ٱلۡمُطَهَّرُونَ
اس کو وہی لوگ چھوتے ہیں جو خوب پاک ہیں۔
Surah Al-Waqia, Verse 79
تَنزِيلٞ مِّن رَّبِّ ٱلۡعَٰلَمِينَ
یہ تمام جہانوں کے پروردگار کی طرف سے تھوڑا تھوڑا کر کے اتارا جارہا ہے۔
Surah Al-Waqia, Verse 80
أَفَبِهَٰذَا ٱلۡحَدِيثِ أَنتُم مُّدۡهِنُونَ
کیا پھر بھی تم اس کلام سے بےپروائی برتتے ہو ؟
Surah Al-Waqia, Verse 81
وَتَجۡعَلُونَ رِزۡقَكُمۡ أَنَّكُمۡ تُكَذِّبُونَ
اور تم نے اسی کو اپنا روزگار بنا لیا ہے کہ (اس کو) جھٹلاتے رہو ؟
Surah Al-Waqia, Verse 82
فَلَوۡلَآ إِذَا بَلَغَتِ ٱلۡحُلۡقُومَ
پھر ایسا کیوں نہیں ہوتا ہے کہ جب (کسی کی) جان گلے تک پہنچ جاتی ہے۔
Surah Al-Waqia, Verse 83
وَأَنتُمۡ حِينَئِذٖ تَنظُرُونَ
اور اس وقت تم (حسرت سے اس کو) دیکھ رہے ہوتے ہو۔
Surah Al-Waqia, Verse 84
وَنَحۡنُ أَقۡرَبُ إِلَيۡهِ مِنكُمۡ وَلَٰكِن لَّا تُبۡصِرُونَ
اور تم سے زیادہ ہم اس کے قریب ہوتے ہیں، مگر تمہیں نظر نہیں آتا۔
Surah Al-Waqia, Verse 85
فَلَوۡلَآ إِن كُنتُمۡ غَيۡرَ مَدِينِينَ
اگر تمہارا حساب کتاب ہونے والا نہیں ہے تو ایسا کیوں نہیں ہوتا۔
Surah Al-Waqia, Verse 86
تَرۡجِعُونَهَآ إِن كُنتُمۡ صَٰدِقِينَ
کہ تم اس جان کو واپس لے آؤ، اگر تم سچے ہو ؟
Surah Al-Waqia, Verse 87
فَأَمَّآ إِن كَانَ مِنَ ٱلۡمُقَرَّبِينَ
پھر اگر وہ (مرنے والا) اللہ کے مقرب بندوں میں سے ہو۔
Surah Al-Waqia, Verse 88
فَرَوۡحٞ وَرَيۡحَانٞ وَجَنَّتُ نَعِيمٖ
تو (اس کے لیے) آرام ہی آرام ہے، خوشبو ہی خوشبو ہے، اور نعمتوں سے بھرا باغ ہے۔
Surah Al-Waqia, Verse 89
وَأَمَّآ إِن كَانَ مِنۡ أَصۡحَٰبِ ٱلۡيَمِينِ
اور اگر وہ دائیں ہاتھ والوں میں سے ہو۔
Surah Al-Waqia, Verse 90
فَسَلَٰمٞ لَّكَ مِنۡ أَصۡحَٰبِ ٱلۡيَمِينِ
تو (اس سے کہا جائے گا کہ) تمہارے لیے سلامتی ہی سلامتی ہے کہ تم دائیں ہاتھ والوں میں سے ہو۔
Surah Al-Waqia, Verse 91
وَأَمَّآ إِن كَانَ مِنَ ٱلۡمُكَذِّبِينَ ٱلضَّآلِّينَ
اور اگر وہ ان گمراہوں میں سے ہو جو حق کو جھٹلانے والے تھے۔
Surah Al-Waqia, Verse 92
فَنُزُلٞ مِّنۡ حَمِيمٖ
تو (اس کے لیے) کھولتے ہوئے پانی کی مہمانی ہے۔
Surah Al-Waqia, Verse 93
وَتَصۡلِيَةُ جَحِيمٍ
اور دوزخ کا داخلہ ہے۔
Surah Al-Waqia, Verse 94
إِنَّ هَٰذَا لَهُوَ حَقُّ ٱلۡيَقِينِ
اس میں کوئی شک نہیں کہ بالکل صحیح معنی میں یہی یقینی بات ہے۔
Surah Al-Waqia, Verse 95
فَسَبِّحۡ بِٱسۡمِ رَبِّكَ ٱلۡعَظِيمِ
لہذا (اے پیغمبر) تم اپنے عظیم پروردگار کا نام لے کر اس کی تسبیح کرو۔
Surah Al-Waqia, Verse 96