Surah Al-Maarij - Urdu Translation by Mahmood Ul Hassan
سَأَلَ سَآئِلُۢ بِعَذَابٖ وَاقِعٖ
مانگا ایک مانگنے والے نے عذاب پڑنے والا
Surah Al-Maarij, Verse 1
لِّلۡكَٰفِرِينَ لَيۡسَ لَهُۥ دَافِعٞ
منکروں کے واسطے کوئی نہیں اُسکو ہٹانے والا [۱]
Surah Al-Maarij, Verse 2
مِّنَ ٱللَّهِ ذِي ٱلۡمَعَارِجِ
آئے اللہ کی طرف سے جو چڑھتے درجوں والا ہے [۲]
Surah Al-Maarij, Verse 3
تَعۡرُجُ ٱلۡمَلَـٰٓئِكَةُ وَٱلرُّوحُ إِلَيۡهِ فِي يَوۡمٖ كَانَ مِقۡدَارُهُۥ خَمۡسِينَ أَلۡفَ سَنَةٖ
چڑھیں گے اُسکی طرف فرشتے اور روح [۳] اُس دن میں جس کا لنباؤ پچاس ہزار برس ہے [۴]
Surah Al-Maarij, Verse 4
فَٱصۡبِرۡ صَبۡرٗا جَمِيلًا
سو تو صبر کر بھلی طرح کا صبر کرنا [۵]
Surah Al-Maarij, Verse 5
إِنَّهُمۡ يَرَوۡنَهُۥ بَعِيدٗا
وہ دیکھتے ہیں اُسکو دور
Surah Al-Maarij, Verse 6
وَنَرَىٰهُ قَرِيبٗا
اور ہم دیکھتے ہیں اُسکو نزدیک [۶]
Surah Al-Maarij, Verse 7
يَوۡمَ تَكُونُ ٱلسَّمَآءُ كَٱلۡمُهۡلِ
جس دن ہو گا آسمان جیسے تانبا پگھلا ہوا [۷]
Surah Al-Maarij, Verse 8
وَتَكُونُ ٱلۡجِبَالُ كَٱلۡعِهۡنِ
اور ہوں گے پہاڑ جیسے اون رنگی ہوئی [۸]
Surah Al-Maarij, Verse 9
وَلَا يَسۡـَٔلُ حَمِيمٌ حَمِيمٗا
اور نہ پوچھے گا دوستدار دوستدار کو
Surah Al-Maarij, Verse 10
يُبَصَّرُونَهُمۡۚ يَوَدُّ ٱلۡمُجۡرِمُ لَوۡ يَفۡتَدِي مِنۡ عَذَابِ يَوۡمِئِذِۭ بِبَنِيهِ
سب نظر آ جائیں گے اُنکو [۹] چاہے گا گنہگار کسی طرح چھڑوائی میں دے کر اُس دن کے عذاب سے اپنے بیٹے کو
Surah Al-Maarij, Verse 11
وَصَٰحِبَتِهِۦ وَأَخِيهِ
اور اپنی ساتھ والی کو اور اپنے بھائی کو
Surah Al-Maarij, Verse 12
وَفَصِيلَتِهِ ٱلَّتِي تُـٔۡوِيهِ
اور اپنے گھرانے کو جس میں رہتا تھا
Surah Al-Maarij, Verse 13
وَمَن فِي ٱلۡأَرۡضِ جَمِيعٗا ثُمَّ يُنجِيهِ
اور جتنے زمین پر ہیں سب کو پھر اپنے آپ کو بچا لے
Surah Al-Maarij, Verse 14
كَلَّآۖ إِنَّهَا لَظَىٰ
ہر گز نہیں [۱۰] وہ تپتی ہوئی آگ ہے
Surah Al-Maarij, Verse 15
نَزَّاعَةٗ لِّلشَّوَىٰ
کھینچ لینے والی کلیجہ [۱۱]
Surah Al-Maarij, Verse 16
تَدۡعُواْ مَنۡ أَدۡبَرَ وَتَوَلَّىٰ
پکارتی ہے اُسکو جس نے پیٹھ پھیر لی
Surah Al-Maarij, Verse 17
وَجَمَعَ فَأَوۡعَىٰٓ
اور پھر کر چلا گیا اور جوڑا اور سینت کر رکھا [۱۲]
Surah Al-Maarij, Verse 18
۞إِنَّ ٱلۡإِنسَٰنَ خُلِقَ هَلُوعًا
بیشک آدمی بنا ہے جی کا کچا
Surah Al-Maarij, Verse 19
إِذَا مَسَّهُ ٱلشَّرُّ جَزُوعٗا
جب پہنچے اُسکو برائی تو بے صبرا
Surah Al-Maarij, Verse 20
وَإِذَا مَسَّهُ ٱلۡخَيۡرُ مَنُوعًا
اور جب پہنچے اُسکو بھلائی تو بے توفیقا [۱۳]
Surah Al-Maarij, Verse 21
إِلَّا ٱلۡمُصَلِّينَ
مگر وہ نمازی
Surah Al-Maarij, Verse 22
ٱلَّذِينَ هُمۡ عَلَىٰ صَلَاتِهِمۡ دَآئِمُونَ
جو اپنی نماز پر قائم ہیں [۱۴]
Surah Al-Maarij, Verse 23
وَٱلَّذِينَ فِيٓ أَمۡوَٰلِهِمۡ حَقّٞ مَّعۡلُومٞ
اور جنکے مال میں حصہ مقرر ہے
Surah Al-Maarij, Verse 24
لِّلسَّآئِلِ وَٱلۡمَحۡرُومِ
مانگنے والے اور ہارے ہوئے کا [۱۵]
Surah Al-Maarij, Verse 25
وَٱلَّذِينَ يُصَدِّقُونَ بِيَوۡمِ ٱلدِّينِ
اور جو یقین کرتے ہیں انصاف کے دن پر [۱۶]
Surah Al-Maarij, Verse 26
وَٱلَّذِينَ هُم مِّنۡ عَذَابِ رَبِّهِم مُّشۡفِقُونَ
اور جو لوگ کہ اپنے رب کے عذاب سے ڈرتے ہیں [۱۷]
Surah Al-Maarij, Verse 27
إِنَّ عَذَابَ رَبِّهِمۡ غَيۡرُ مَأۡمُونٖ
بیشک اُنکے رب کے عذاب سے کسی کو نڈر نہ ہونا چاہئے [۱۸]
Surah Al-Maarij, Verse 28
وَٱلَّذِينَ هُمۡ لِفُرُوجِهِمۡ حَٰفِظُونَ
اور جو اپنی شہوت کی جگہ کو تھامتے ہیں
Surah Al-Maarij, Verse 29
إِلَّا عَلَىٰٓ أَزۡوَٰجِهِمۡ أَوۡ مَا مَلَكَتۡ أَيۡمَٰنُهُمۡ فَإِنَّهُمۡ غَيۡرُ مَلُومِينَ
مگر اپنی جورؤں سے یا اپنے ہاتھ کے مال سےسو ان پر نہیں کچھ اُلاہنا
Surah Al-Maarij, Verse 30
فَمَنِ ٱبۡتَغَىٰ وَرَآءَ ذَٰلِكَ فَأُوْلَـٰٓئِكَ هُمُ ٱلۡعَادُونَ
پھر جو کوئی ڈھونڈے اسکے سوائے سو وہی ہیں حد سے بڑھنے والے [۱۹]
Surah Al-Maarij, Verse 31
وَٱلَّذِينَ هُمۡ لِأَمَٰنَٰتِهِمۡ وَعَهۡدِهِمۡ رَٰعُونَ
اور جو لوگ کہ اپنی امانتوں اور اپنے قول کو نباہتے ہیں [۲۰]
Surah Al-Maarij, Verse 32
وَٱلَّذِينَ هُم بِشَهَٰدَٰتِهِمۡ قَآئِمُونَ
اور جو اپنی گواہیوں پر سیدھے ہیں [۲۱]
Surah Al-Maarij, Verse 33
وَٱلَّذِينَ هُمۡ عَلَىٰ صَلَاتِهِمۡ يُحَافِظُونَ
اور جو اپنی نماز سے خبردار ہیں [۲۲]
Surah Al-Maarij, Verse 34
أُوْلَـٰٓئِكَ فِي جَنَّـٰتٖ مُّكۡرَمُونَ
وہی لوگ ہیں باغوں میں عزت سے [۲۳]
Surah Al-Maarij, Verse 35
فَمَالِ ٱلَّذِينَ كَفَرُواْ قِبَلَكَ مُهۡطِعِينَ
پھر کیا ہوا ہے منکروں کو تیری طرف دوڑتے ہوئے آتے ہیں
Surah Al-Maarij, Verse 36
عَنِ ٱلۡيَمِينِ وَعَنِ ٱلشِّمَالِ عِزِينَ
داہنے سے اور بائیں سے غول کے غول
Surah Al-Maarij, Verse 37
أَيَطۡمَعُ كُلُّ ٱمۡرِيٕٖ مِّنۡهُمۡ أَن يُدۡخَلَ جَنَّةَ نَعِيمٖ
کیا طمع رکھتا ہے ہر ایک شخص اُن میں کہ داخل ہو جائے نعمت کے باغ میں
Surah Al-Maarij, Verse 38
كَلَّآۖ إِنَّا خَلَقۡنَٰهُم مِّمَّا يَعۡلَمُونَ
ہرگز نہیں [۲۴] ہم نے اُنکو بنایا ہے جس سے وہ بھی جانتے ہیں [۲۵]
Surah Al-Maarij, Verse 39
فَلَآ أُقۡسِمُ بِرَبِّ ٱلۡمَشَٰرِقِ وَٱلۡمَغَٰرِبِ إِنَّا لَقَٰدِرُونَ
سو میں قسم کھاتا ہوں مشرقوں اور مغربوں کے مالک کی [۲۶] تحقیق ہم کر سکتے ہیں
Surah Al-Maarij, Verse 40
عَلَىٰٓ أَن نُّبَدِّلَ خَيۡرٗا مِّنۡهُمۡ وَمَا نَحۡنُ بِمَسۡبُوقِينَ
کہ بدل کر لے آئیں اُن سے بہتر اور ہمارے قابو سے نکل نہ جائیں گے [۲۷]
Surah Al-Maarij, Verse 41
فَذَرۡهُمۡ يَخُوضُواْ وَيَلۡعَبُواْ حَتَّىٰ يُلَٰقُواْ يَوۡمَهُمُ ٱلَّذِي يُوعَدُونَ
سو چھوڑ دے اُنکو کہ باتیں بنائیں اور کھیلا کریں یہاں تک کہ مل جائیں اپنے اُس دن سے جس کا اُن سے وعدہ ہے [۲۸]
Surah Al-Maarij, Verse 42
يَوۡمَ يَخۡرُجُونَ مِنَ ٱلۡأَجۡدَاثِ سِرَاعٗا كَأَنَّهُمۡ إِلَىٰ نُصُبٖ يُوفِضُونَ
جس دن نکل پڑیں گے قبروں سے دوڑتے ہوئے جیسے کسی نشانی پر دوڑتے جاتے ہیں [۲۹]
Surah Al-Maarij, Verse 43
خَٰشِعَةً أَبۡصَٰرُهُمۡ تَرۡهَقُهُمۡ ذِلَّةٞۚ ذَٰلِكَ ٱلۡيَوۡمُ ٱلَّذِي كَانُواْ يُوعَدُونَ
جھکی ہوں گی اُنکی آنکھیں چڑھی آتی ہوگی اُن پر ذلت یہ ہے وہ دن جس کا اُن سے وعدہ تھا [۳۰]
Surah Al-Maarij, Verse 44