Surah Ad-Dhuha - Urdu Translation by Muhammad Karam Shah Al Azhari
وَٱلضُّحَىٰ
قسم ہے روز روشن کی
Surah Ad-Dhuha, Verse 1
وَٱلَّيۡلِ إِذَا سَجَىٰ
اور رات کی جب وہ سکون کے ساتھ چھا جائے
Surah Ad-Dhuha, Verse 2
مَا وَدَّعَكَ رَبُّكَ وَمَا قَلَىٰ
نہ آپ کے رب نے آپ کو چھوڑا اور نہ ہی وہ ناراض ہوا
Surah Ad-Dhuha, Verse 3
وَلَلۡأٓخِرَةُ خَيۡرٞ لَّكَ مِنَ ٱلۡأُولَىٰ
اور یقیناً ہر آنے والی گھڑی آپ کے لیے پہلی سے (بدرجہا) بہتر ہے
Surah Ad-Dhuha, Verse 4
وَلَسَوۡفَ يُعۡطِيكَ رَبُّكَ فَتَرۡضَىٰٓ
اوعنقریب آپ کا رب آپ کو اتنا عطا فرمائے گا کہ آپ راضی ہوجائیں گے
Surah Ad-Dhuha, Verse 5
أَلَمۡ يَجِدۡكَ يَتِيمٗا فَـَٔاوَىٰ
کیا اس نے نہیں پایا آپ کو یتیم پھر ( اپنی آغوش رحمت میں) جگہ دی
Surah Ad-Dhuha, Verse 6
وَوَجَدَكَ ضَآلّٗا فَهَدَىٰ
اور آپ کو اپنی محبت میں خود رفتہ پایا تو منزل مقصود تک پہنچا دیا
Surah Ad-Dhuha, Verse 7
وَوَجَدَكَ عَآئِلٗا فَأَغۡنَىٰ
اور اس نے آپ کو حاجت مند پایا تو غنی کردیا
Surah Ad-Dhuha, Verse 8
فَأَمَّا ٱلۡيَتِيمَ فَلَا تَقۡهَرۡ
پس کسی یتیم پر سختی نہ کیجیے
Surah Ad-Dhuha, Verse 9
وَأَمَّا ٱلسَّآئِلَ فَلَا تَنۡهَرۡ
اور جو مانگنے آئے اس کو مت جھڑکیے
Surah Ad-Dhuha, Verse 10
وَأَمَّا بِنِعۡمَةِ رَبِّكَ فَحَدِّثۡ
اور اپنے رب (کریم) کی نعمتوں کا ذکر فرمایا کیجیے
Surah Ad-Dhuha, Verse 11