Surah As-Saaffat - Urdu Translation by Mahmood Ul Hassan
وَٱلصَّـٰٓفَّـٰتِ صَفّٗا
قسم ہے صف باندھنے والوں کی قطار ہو کر [۱]
Surah As-Saaffat, Verse 1
فَٱلزَّـٰجِرَٰتِ زَجۡرٗا
پھر ڈانٹنے والوں کی جھڑک کر [۲]
Surah As-Saaffat, Verse 2
فَٱلتَّـٰلِيَٰتِ ذِكۡرًا
پھر پڑھنے والوں کی یاد کر کر [۳]
Surah As-Saaffat, Verse 3
إِنَّ إِلَٰهَكُمۡ لَوَٰحِدٞ
بیشک حاکم تم سب کا ایک ہے [۴]
Surah As-Saaffat, Verse 4
رَّبُّ ٱلسَّمَٰوَٰتِ وَٱلۡأَرۡضِ وَمَا بَيۡنَهُمَا وَرَبُّ ٱلۡمَشَٰرِقِ
رب آسمانوں کا اور زمین کا اور جو کچھ انکے بیچ میں ہے اور رب مشرقوں کا [۵]
Surah As-Saaffat, Verse 5
إِنَّا زَيَّنَّا ٱلسَّمَآءَ ٱلدُّنۡيَا بِزِينَةٍ ٱلۡكَوَاكِبِ
ہم نے رونق دی ورلے آسمان کو ایک رونق جو تارے ہیں [۶]
Surah As-Saaffat, Verse 6
وَحِفۡظٗا مِّن كُلِّ شَيۡطَٰنٖ مَّارِدٖ
اور بچاؤ بنایا ہر شیطان سر کش سے [۷]
Surah As-Saaffat, Verse 7
لَّا يَسَّمَّعُونَ إِلَى ٱلۡمَلَإِ ٱلۡأَعۡلَىٰ وَيُقۡذَفُونَ مِن كُلِّ جَانِبٖ
سن نہیں سکتے اوپرکی مجلس تک اور پھینکے جاتےہیں ان پر ہر طرف سے
Surah As-Saaffat, Verse 8
دُحُورٗاۖ وَلَهُمۡ عَذَابٞ وَاصِبٌ
بھگانے کو [۸] اور ان پر مار ہے ہمیشہ کو [۹]
Surah As-Saaffat, Verse 9
إِلَّا مَنۡ خَطِفَ ٱلۡخَطۡفَةَ فَأَتۡبَعَهُۥ شِهَابٞ ثَاقِبٞ
مگر جو کوئی اچک لایا جھپ سے پھر پیچھے لگا اس کے انگارا چمکتا [۱۰]
Surah As-Saaffat, Verse 10
فَٱسۡتَفۡتِهِمۡ أَهُمۡ أَشَدُّ خَلۡقًا أَم مَّنۡ خَلَقۡنَآۚ إِنَّا خَلَقۡنَٰهُم مِّن طِينٖ لَّازِبِۭ
اب پوچھ ان سے کیا یہ بنانے مشکل ہیں یا جتنی خلقت کہ ہم نے بنائی [۱۱] ہم نے ہی انکو بنایا ہے ایک چپکتے گارے سے [۱۲]
Surah As-Saaffat, Verse 11
بَلۡ عَجِبۡتَ وَيَسۡخَرُونَ
بلکہ تو کرتا ہے تعجب اور وہ کرتے ہیں ٹھٹھے [۱۳]
Surah As-Saaffat, Verse 12
وَإِذَا ذُكِّرُواْ لَا يَذۡكُرُونَ
اور جب انکو سمجھائیے نہیں سوچتے
Surah As-Saaffat, Verse 13
وَإِذَا رَأَوۡاْ ءَايَةٗ يَسۡتَسۡخِرُونَ
اور جب دیکھیں کچھ نشانی ہنسی میں ڈال دیتے ہیں
Surah As-Saaffat, Verse 14
وَقَالُوٓاْ إِنۡ هَٰذَآ إِلَّا سِحۡرٞ مُّبِينٌ
اور کہتے ہیں اور کچھ نہیں یہ تو کھلا جادو ہے [۱۴]
Surah As-Saaffat, Verse 15
أَءِذَا مِتۡنَا وَكُنَّا تُرَابٗا وَعِظَٰمًا أَءِنَّا لَمَبۡعُوثُونَ
کیا جب ہم مر گئے اور ہو گئے مٹی اور ہڈیاں تو کیا ہم کو پھر اٹھائیں گے
Surah As-Saaffat, Verse 16
أَوَءَابَآؤُنَا ٱلۡأَوَّلُونَ
کیا اور ہمارے اگلے باپ دادوں کو بھی [۱۵]
Surah As-Saaffat, Verse 17
قُلۡ نَعَمۡ وَأَنتُمۡ دَٰخِرُونَ
تو کہہ کہ ہاں اور تم ذلیل ہو گے
Surah As-Saaffat, Verse 18
فَإِنَّمَا هِيَ زَجۡرَةٞ وَٰحِدَةٞ فَإِذَا هُمۡ يَنظُرُونَ
سو وہ اٹھانا تو یہی ہے ایک جھڑکی پھر اسی وقت یہ لگیں گے دیکھنے [۱۶]
Surah As-Saaffat, Verse 19
وَقَالُواْ يَٰوَيۡلَنَا هَٰذَا يَوۡمُ ٱلدِّينِ
اور کہیں گے اے خرابی ہماری یہ آگیا دن جزا کا [۱۷]
Surah As-Saaffat, Verse 20
هَٰذَا يَوۡمُ ٱلۡفَصۡلِ ٱلَّذِي كُنتُم بِهِۦ تُكَذِّبُونَ
یہ ہے دن فیصلہ کا جس کو تم جھٹلاتے تھے [۱۸]
Surah As-Saaffat, Verse 21
۞ٱحۡشُرُواْ ٱلَّذِينَ ظَلَمُواْ وَأَزۡوَٰجَهُمۡ وَمَا كَانُواْ يَعۡبُدُونَ
جمع کرو گنہگاروں کو اور انکے جوڑوں کو اور جو کچھ پوجتے تھے [۱۹]
Surah As-Saaffat, Verse 22
مِن دُونِ ٱللَّهِ فَٱهۡدُوهُمۡ إِلَىٰ صِرَٰطِ ٱلۡجَحِيمِ
اللہ کے سوائے پھر چلاؤ ان کو دوزخ کی راہ پر [۲۰]
Surah As-Saaffat, Verse 23
وَقِفُوهُمۡۖ إِنَّهُم مَّسۡـُٔولُونَ
اور کھڑا رکھو انکو ان سے پوچھنا ہے [۲۱]
Surah As-Saaffat, Verse 24
مَا لَكُمۡ لَا تَنَاصَرُونَ
کیا ہوا تم کو ایک دوسرے کی مدد نہیں کرتے
Surah As-Saaffat, Verse 25
بَلۡ هُمُ ٱلۡيَوۡمَ مُسۡتَسۡلِمُونَ
کوئی نہیں وہ آج اپنے آپ کو پکڑواتے ہیں [۲۲]
Surah As-Saaffat, Verse 26
وَأَقۡبَلَ بَعۡضُهُمۡ عَلَىٰ بَعۡضٖ يَتَسَآءَلُونَ
اور منہ کیا بعضوں نے بعضوں کی طرف لگے پوچھنے
Surah As-Saaffat, Verse 27
قَالُوٓاْ إِنَّكُمۡ كُنتُمۡ تَأۡتُونَنَا عَنِ ٱلۡيَمِينِ
بولے تم ہی تھے کہ آتے تھے ہم پر داہنی طرف سے [۲۳]
Surah As-Saaffat, Verse 28
قَالُواْ بَل لَّمۡ تَكُونُواْ مُؤۡمِنِينَ
وہ بولے کوئی نہیں پر تم ہی نہ تھے یقین لانے والے
Surah As-Saaffat, Verse 29
وَمَا كَانَ لَنَا عَلَيۡكُم مِّن سُلۡطَٰنِۭۖ بَلۡ كُنتُمۡ قَوۡمٗا طَٰغِينَ
اور ہمارا تم پر کچھ زور نہ تھا پر تم ہی تھے لوگ حد سے نکل چلنے والے
Surah As-Saaffat, Verse 30
فَحَقَّ عَلَيۡنَا قَوۡلُ رَبِّنَآۖ إِنَّا لَذَآئِقُونَ
سو ثابت ہو گئ ہم پر بات ہمارے رب کی بیشک ہم کو مزہ چکھنا ہے
Surah As-Saaffat, Verse 31
فَأَغۡوَيۡنَٰكُمۡ إِنَّا كُنَّا غَٰوِينَ
ہم نے تم کو گمراہ کیا جیسے ہم خود تھے گمراہ [۲۴]
Surah As-Saaffat, Verse 32
فَإِنَّهُمۡ يَوۡمَئِذٖ فِي ٱلۡعَذَابِ مُشۡتَرِكُونَ
سو وہ سب اس دن تکلیف میں شریک ہیں [۲۵]
Surah As-Saaffat, Verse 33
إِنَّا كَذَٰلِكَ نَفۡعَلُ بِٱلۡمُجۡرِمِينَ
ہم ایسا ہی کرتے ہیں گنہگاروں کے حق میں
Surah As-Saaffat, Verse 34
إِنَّهُمۡ كَانُوٓاْ إِذَا قِيلَ لَهُمۡ لَآ إِلَٰهَ إِلَّا ٱللَّهُ يَسۡتَكۡبِرُونَ
وہ تھے کہ ان سے جب کوئی کہتا کسی کی بندگی نہیں سوائے اللہ کے تو غرور کرتے [۲۶]
Surah As-Saaffat, Verse 35
وَيَقُولُونَ أَئِنَّا لَتَارِكُوٓاْ ءَالِهَتِنَا لِشَاعِرٖ مَّجۡنُونِۭ
اور کہتے کیا ہم چھوڑ دیں گے اپنے معبودوں کو کہنے سے ایک شاعر دیوانہ کے
Surah As-Saaffat, Verse 36
بَلۡ جَآءَ بِٱلۡحَقِّ وَصَدَّقَ ٱلۡمُرۡسَلِينَ
کوئی نہیں وہ لیکر آیا ہے سچا دین اور سچا مانتا ہے سب رسولوں کو [۲۷]
Surah As-Saaffat, Verse 37
إِنَّكُمۡ لَذَآئِقُواْ ٱلۡعَذَابِ ٱلۡأَلِيمِ
بیشک تم کو تو چکھنا ہے عذاب دردناک
Surah As-Saaffat, Verse 38
وَمَا تُجۡزَوۡنَ إِلَّا مَا كُنتُمۡ تَعۡمَلُونَ
اور وہ ہی بدلا پاؤ گے جو کچھ تم کرتے تھے [۲۸]
Surah As-Saaffat, Verse 39
إِلَّا عِبَادَ ٱللَّهِ ٱلۡمُخۡلَصِينَ
مگر جو بندے اللہ کے ہیں چنے ہوئے [۲۹]
Surah As-Saaffat, Verse 40
أُوْلَـٰٓئِكَ لَهُمۡ رِزۡقٞ مَّعۡلُومٞ
وہ لوگ جو ہیں انکے واسطے روزی ہے مقرر
Surah As-Saaffat, Verse 41
فَوَٰكِهُ وَهُم مُّكۡرَمُونَ
میوے [۳۰] اور انکی عزت ہے [۳۱]
Surah As-Saaffat, Verse 42
فِي جَنَّـٰتِ ٱلنَّعِيمِ
نعمت کے باغوں میں
Surah As-Saaffat, Verse 43
عَلَىٰ سُرُرٖ مُّتَقَٰبِلِينَ
تختوں پر ایک دوسرے کے سامنے
Surah As-Saaffat, Verse 44
يُطَافُ عَلَيۡهِم بِكَأۡسٖ مِّن مَّعِينِۭ
لوگ لئے پھرتے ہیں ان کے پاس پیالہ شراب صاف کا
Surah As-Saaffat, Verse 45
بَيۡضَآءَ لَذَّةٖ لِّلشَّـٰرِبِينَ
سفید رنگ مزہ دینے والی پینے والوں کو
Surah As-Saaffat, Verse 46
لَا فِيهَا غَوۡلٞ وَلَا هُمۡ عَنۡهَا يُنزَفُونَ
نہ اس میں سر پھرتا ہے اور نہ وہ اس کو پی کر بہکیں [۳۲]
Surah As-Saaffat, Verse 47
وَعِندَهُمۡ قَٰصِرَٰتُ ٱلطَّرۡفِ عِينٞ
اور ان کے پاس ہیں عورتیں نیچی گناہ رکھنے والیاں بڑی بڑی آنکھوں والیاں [۳۳]
Surah As-Saaffat, Verse 48
كَأَنَّهُنَّ بَيۡضٞ مَّكۡنُونٞ
گویا وہ انڈے ہیں چھپے دھرے [۳۴]
Surah As-Saaffat, Verse 49
فَأَقۡبَلَ بَعۡضُهُمۡ عَلَىٰ بَعۡضٖ يَتَسَآءَلُونَ
پھر منہ کیا ایک نے دوسرے کی طرف لگے پوچھنے
Surah As-Saaffat, Verse 50
قَالَ قَآئِلٞ مِّنۡهُمۡ إِنِّي كَانَ لِي قَرِينٞ
بولا ایک بولنے والا ان میں میرا تھا ایک ساتھی
Surah As-Saaffat, Verse 51
يَقُولُ أَءِنَّكَ لَمِنَ ٱلۡمُصَدِّقِينَ
کہا کرتا کیا تو یقین کرتا ہے
Surah As-Saaffat, Verse 52
أَءِذَا مِتۡنَا وَكُنَّا تُرَابٗا وَعِظَٰمًا أَءِنَّا لَمَدِينُونَ
کیا جب ہم مر گئے اور ہو گئے مٹی اور ہڈیاں کیا ہم کو جزا ملے گی [۳۵]
Surah As-Saaffat, Verse 53
قَالَ هَلۡ أَنتُم مُّطَّلِعُونَ
کہنے لگا بھلا تم جھانک کر دیکھو گے [۳۶]
Surah As-Saaffat, Verse 54
فَٱطَّلَعَ فَرَءَاهُ فِي سَوَآءِ ٱلۡجَحِيمِ
پھر جھانکا تو اس کو دیکھا بیچوں بیچ دوزخ کے
Surah As-Saaffat, Verse 55
قَالَ تَٱللَّهِ إِن كِدتَّ لَتُرۡدِينِ
بولا قسم اللہ کی تو تو مجھ کو ڈالنے لگا تھا گڑھے میں
Surah As-Saaffat, Verse 56
وَلَوۡلَا نِعۡمَةُ رَبِّي لَكُنتُ مِنَ ٱلۡمُحۡضَرِينَ
اور اگر نہ ہوتا میرے رب کا فضل تو میں بھی ہوتا انہیں میں جو پکڑے ہوئے آئے [۳۷]
Surah As-Saaffat, Verse 57
أَفَمَا نَحۡنُ بِمَيِّتِينَ
کیا اب ہم کو مرنا نہیں
Surah As-Saaffat, Verse 58
إِلَّا مَوۡتَتَنَا ٱلۡأُولَىٰ وَمَا نَحۡنُ بِمُعَذَّبِينَ
مگر جو پہلی بار مر چکے اور ہم کو تکلیف نہیں پہنچنے کی
Surah As-Saaffat, Verse 59
إِنَّ هَٰذَا لَهُوَ ٱلۡفَوۡزُ ٱلۡعَظِيمُ
بیشک یہی ہے بڑی مراد ملنی
Surah As-Saaffat, Verse 60
لِمِثۡلِ هَٰذَا فَلۡيَعۡمَلِ ٱلۡعَٰمِلُونَ
ایسی چیزوں کے واسطے چاہئے محنت کریں محنت کرنے والے [۳۸]
Surah As-Saaffat, Verse 61
أَذَٰلِكَ خَيۡرٞ نُّزُلًا أَمۡ شَجَرَةُ ٱلزَّقُّومِ
بھلا یہ بہتر ہے مہمانی یا درخت سیہنڈ کا
Surah As-Saaffat, Verse 62
إِنَّا جَعَلۡنَٰهَا فِتۡنَةٗ لِّلظَّـٰلِمِينَ
ہم نے اس کو رکھا ہے ایک بلا ظالموں کے واسطے
Surah As-Saaffat, Verse 63
إِنَّهَا شَجَرَةٞ تَخۡرُجُ فِيٓ أَصۡلِ ٱلۡجَحِيمِ
وہ ایک درخت ہے کہ نکلتا ہے دوزخ کی جڑ میں [۳۹]
Surah As-Saaffat, Verse 64
طَلۡعُهَا كَأَنَّهُۥ رُءُوسُ ٱلشَّيَٰطِينِ
اس کا خوشہ جیسے سر شیطان کے [۴۰]
Surah As-Saaffat, Verse 65
فَإِنَّهُمۡ لَأٓكِلُونَ مِنۡهَا فَمَالِـُٔونَ مِنۡهَا ٱلۡبُطُونَ
سو وہ کھائیں گے اس میں سے پھر بھریں گے اس سے پیٹ
Surah As-Saaffat, Verse 66
ثُمَّ إِنَّ لَهُمۡ عَلَيۡهَا لَشَوۡبٗا مِّنۡ حَمِيمٖ
پھر ان کے واسطے اس کے اوپر ملونی ہے جلتے پانی کی [۴۱]
Surah As-Saaffat, Verse 67
ثُمَّ إِنَّ مَرۡجِعَهُمۡ لَإِلَى ٱلۡجَحِيمِ
پھر ان کو لیجانا آگ کے ڈھیر میں [۴۲]
Surah As-Saaffat, Verse 68
إِنَّهُمۡ أَلۡفَوۡاْ ءَابَآءَهُمۡ ضَآلِّينَ
انہوں نے پایا اپنے باپ دادوں کو بہکے ہوئے
Surah As-Saaffat, Verse 69
فَهُمۡ عَلَىٰٓ ءَاثَٰرِهِمۡ يُهۡرَعُونَ
سو وہ انہی کے قدموں پر دوڑتے ہیں [۴۳]
Surah As-Saaffat, Verse 70
وَلَقَدۡ ضَلَّ قَبۡلَهُمۡ أَكۡثَرُ ٱلۡأَوَّلِينَ
اور بہک چکے ہیں ان سے پہلے بہت لوگ اگلے
Surah As-Saaffat, Verse 71
وَلَقَدۡ أَرۡسَلۡنَا فِيهِم مُّنذِرِينَ
اور ہم نے بھیجے ہیں ان میں ڈر سنانے والے
Surah As-Saaffat, Verse 72
فَٱنظُرۡ كَيۡفَ كَانَ عَٰقِبَةُ ٱلۡمُنذَرِينَ
اب دیکھ کیسا ہوا انجام ڈرائے ہوؤں کا
Surah As-Saaffat, Verse 73
إِلَّا عِبَادَ ٱللَّهِ ٱلۡمُخۡلَصِينَ
مگر جو بندے اللہ کے ہیں چنے ہوئے [۴۴]
Surah As-Saaffat, Verse 74
وَلَقَدۡ نَادَىٰنَا نُوحٞ فَلَنِعۡمَ ٱلۡمُجِيبُونَ
اور ہم کو پکارا تھا نوح نے سو کیا خوب پہنچنے والے ہیں ہم پکار پر
Surah As-Saaffat, Verse 75
وَنَجَّيۡنَٰهُ وَأَهۡلَهُۥ مِنَ ٱلۡكَرۡبِ ٱلۡعَظِيمِ
اور بچا دیا اسکو اور اسکے گھر کو اس بڑی گھبراہٹ سے
Surah As-Saaffat, Verse 76
وَجَعَلۡنَا ذُرِّيَّتَهُۥ هُمُ ٱلۡبَاقِينَ
اور رکھا اس کی اولاد کو وہی باقی رہنے والے
Surah As-Saaffat, Verse 77
وَتَرَكۡنَا عَلَيۡهِ فِي ٱلۡأٓخِرِينَ
اور باقی رکھا اس پر پچھلے لوگوں میں
Surah As-Saaffat, Verse 78
سَلَٰمٌ عَلَىٰ نُوحٖ فِي ٱلۡعَٰلَمِينَ
کہ سلام ہے نوح پر سارے جہان والوں میں
Surah As-Saaffat, Verse 79
إِنَّا كَذَٰلِكَ نَجۡزِي ٱلۡمُحۡسِنِينَ
ہم یوں بدلا دیتے ہیں نیکی والوں کو
Surah As-Saaffat, Verse 80
إِنَّهُۥ مِنۡ عِبَادِنَا ٱلۡمُؤۡمِنِينَ
وہ ہے ہمارے ایماندار بندوں میں
Surah As-Saaffat, Verse 81
ثُمَّ أَغۡرَقۡنَا ٱلۡأٓخَرِينَ
پھر ڈوبا دیا ہم نے دوسروں کو [۴۵]
Surah As-Saaffat, Verse 82
۞وَإِنَّ مِن شِيعَتِهِۦ لَإِبۡرَٰهِيمَ
اور اسی کی راہ والوں میں ہے ابراہیم [۴۶]
Surah As-Saaffat, Verse 83
إِذۡ جَآءَ رَبَّهُۥ بِقَلۡبٖ سَلِيمٍ
جب آیا اپنے رب کے پاس لیکر دل نروگا [۴۷]
Surah As-Saaffat, Verse 84
إِذۡ قَالَ لِأَبِيهِ وَقَوۡمِهِۦ مَاذَا تَعۡبُدُونَ
جب کہا اپنے باپ کو اور اسکی قوم کو تم کیا پوجتے ہو
Surah As-Saaffat, Verse 85
أَئِفۡكًا ءَالِهَةٗ دُونَ ٱللَّهِ تُرِيدُونَ
کیا جھوٹ بنائے ہوئے حاکموں کو اللہ کے سوائے چاہتے ہو [۴۸]
Surah As-Saaffat, Verse 86
فَمَا ظَنُّكُم بِرَبِّ ٱلۡعَٰلَمِينَ
پھر کیا خیال کیا ہے تم نے پروردگار عالم کو [۴۹]
Surah As-Saaffat, Verse 87
فَنَظَرَ نَظۡرَةٗ فِي ٱلنُّجُومِ
پھر نگاہ کی ایک بار تاروں میں
Surah As-Saaffat, Verse 88
فَقَالَ إِنِّي سَقِيمٞ
پھر کہا میں بیمار ہونے والا ہوں
Surah As-Saaffat, Verse 89
فَتَوَلَّوۡاْ عَنۡهُ مُدۡبِرِينَ
پھر پھر گئے وہ اس سے پیٹھ دے کر
Surah As-Saaffat, Verse 90
فَرَاغَ إِلَىٰٓ ءَالِهَتِهِمۡ فَقَالَ أَلَا تَأۡكُلُونَ
پھر جا گھسا ان کے بتوں میں پھر بولا تم کیوں نہیں کھاتے [۵۰]
Surah As-Saaffat, Verse 91
مَا لَكُمۡ لَا تَنطِقُونَ
تم کو کیا ہے کہ نہیں بولتے [۵۱]
Surah As-Saaffat, Verse 92
فَرَاغَ عَلَيۡهِمۡ ضَرۡبَۢا بِٱلۡيَمِينِ
پھر گھسا ان پر مارتا ہوا داہنے ہاتھ سے [۵۲]
Surah As-Saaffat, Verse 93
فَأَقۡبَلُوٓاْ إِلَيۡهِ يَزِفُّونَ
پھر لوگ آئے اس پر دوڑ کر گھبراتے ہوئے [۵۳]
Surah As-Saaffat, Verse 94
قَالَ أَتَعۡبُدُونَ مَا تَنۡحِتُونَ
بولا کیوں پوجتے ہو جو آپ تراشتے ہو
Surah As-Saaffat, Verse 95
وَٱللَّهُ خَلَقَكُمۡ وَمَا تَعۡمَلُونَ
اور اللہ نے بنایا تم کو اور جو تم بناتے ہو [۵۴]
Surah As-Saaffat, Verse 96
قَالُواْ ٱبۡنُواْ لَهُۥ بُنۡيَٰنٗا فَأَلۡقُوهُ فِي ٱلۡجَحِيمِ
بولے بناؤ اس کے واسطے ایک عمارت پھر ڈالو اس کو آگ کے ڈھیر میں
Surah As-Saaffat, Verse 97
فَأَرَادُواْ بِهِۦ كَيۡدٗا فَجَعَلۡنَٰهُمُ ٱلۡأَسۡفَلِينَ
پھر چاہنے لگے اس پر برا داؤ کرنا پھر ہم نے ڈالا انہی کو نیچے [۵۵]
Surah As-Saaffat, Verse 98
وَقَالَ إِنِّي ذَاهِبٌ إِلَىٰ رَبِّي سَيَهۡدِينِ
اور بولا میں جاتا ہوں اپنے رب کی طرف وہ مجھ کو راہ دے گا [۵۶]
Surah As-Saaffat, Verse 99
رَبِّ هَبۡ لِي مِنَ ٱلصَّـٰلِحِينَ
اے رب بخش مجھ کو کوئی نیک بیٹا [۵۷]
Surah As-Saaffat, Verse 100
فَبَشَّرۡنَٰهُ بِغُلَٰمٍ حَلِيمٖ
پھر خوشخبری دی ہم نے اسکو ایک لڑکے کی جو ہو گا تحمل والا [۵۸]
Surah As-Saaffat, Verse 101
فَلَمَّا بَلَغَ مَعَهُ ٱلسَّعۡيَ قَالَ يَٰبُنَيَّ إِنِّيٓ أَرَىٰ فِي ٱلۡمَنَامِ أَنِّيٓ أَذۡبَحُكَ فَٱنظُرۡ مَاذَا تَرَىٰۚ قَالَ يَـٰٓأَبَتِ ٱفۡعَلۡ مَا تُؤۡمَرُۖ سَتَجِدُنِيٓ إِن شَآءَ ٱللَّهُ مِنَ ٱلصَّـٰبِرِينَ
پھر جب پہنچا اس کے ساتھ دوڑنے کو کہا اے بیٹے میں دیکھتا ہوں خواب میں کہ تجھ کو ذبح کرتا ہوں پھر دیکھ تو تو کیا دیکھتا ہے بولا اے باپ کر ڈال جو تجھ کو حکم ہوتا ہے تو مجھکو کو پائے گا اگر اللہ نے چاہا سہارنے والا [۵۹]
Surah As-Saaffat, Verse 102
فَلَمَّآ أَسۡلَمَا وَتَلَّهُۥ لِلۡجَبِينِ
پھر جب دونوں نے حکم مانا اور پچھایا اسکو ماتھے کے بل [۶۰]
Surah As-Saaffat, Verse 103
وَنَٰدَيۡنَٰهُ أَن يَـٰٓإِبۡرَٰهِيمُ
اور ہم نے اس کو پکارا یوں کہ اے ابراہیم
Surah As-Saaffat, Verse 104
قَدۡ صَدَّقۡتَ ٱلرُّءۡيَآۚ إِنَّا كَذَٰلِكَ نَجۡزِي ٱلۡمُحۡسِنِينَ
تو نے سچ کر دکھایا خواب [۶۱] ہم یوں دیتے ہیں بدلا نیکی کرنے والوں کو
Surah As-Saaffat, Verse 105
إِنَّ هَٰذَا لَهُوَ ٱلۡبَلَـٰٓؤُاْ ٱلۡمُبِينُ
بیشک یہی ہے صریح جانچنا [۶۲]
Surah As-Saaffat, Verse 106
وَفَدَيۡنَٰهُ بِذِبۡحٍ عَظِيمٖ
اور اس کا بدلہ دیا ہم نے ایک جانور ذبح کرنے کے واسطے بڑا [۶۳]
Surah As-Saaffat, Verse 107
وَتَرَكۡنَا عَلَيۡهِ فِي ٱلۡأٓخِرِينَ
اور باقی رکھا ہم نے اس پر پچھلے لوگوں میں
Surah As-Saaffat, Verse 108
سَلَٰمٌ عَلَىٰٓ إِبۡرَٰهِيمَ
کہ سلام ہو ابراہیم پر [۶۴]
Surah As-Saaffat, Verse 109
كَذَٰلِكَ نَجۡزِي ٱلۡمُحۡسِنِينَ
ہم یوں دیتے ہیں بدلا نیکی کرنے والوں کو
Surah As-Saaffat, Verse 110
إِنَّهُۥ مِنۡ عِبَادِنَا ٱلۡمُؤۡمِنِينَ
وہ ہے ہمارے ایماندار بندوں میں [۶۵]
Surah As-Saaffat, Verse 111
وَبَشَّرۡنَٰهُ بِإِسۡحَٰقَ نَبِيّٗا مِّنَ ٱلصَّـٰلِحِينَ
اور خوشخبری دی ہم نے اسکو اسحٰق کی جو نبی ہو گا نیک بختوں میں [۶۶]
Surah As-Saaffat, Verse 112
وَبَٰرَكۡنَا عَلَيۡهِ وَعَلَىٰٓ إِسۡحَٰقَۚ وَمِن ذُرِّيَّتِهِمَا مُحۡسِنٞ وَظَالِمٞ لِّنَفۡسِهِۦ مُبِينٞ
اور برکت دی ہم نے اس پر اسحٰق پر اور دونوں کی اولاد میں نیکی والے ہیں اور بدکار بھی ہیں اپنے حق میں صریح [۶۷]
Surah As-Saaffat, Verse 113
وَلَقَدۡ مَنَنَّا عَلَىٰ مُوسَىٰ وَهَٰرُونَ
اور ہم نے احسان کیا موسٰی اور ہارون پر
Surah As-Saaffat, Verse 114
وَنَجَّيۡنَٰهُمَا وَقَوۡمَهُمَا مِنَ ٱلۡكَرۡبِ ٱلۡعَظِيمِ
اور بچا دیا ہم نے انکو اور ان کی قوم کو اس بڑی گھبراہٹ سے [۶۸]
Surah As-Saaffat, Verse 115
وَنَصَرۡنَٰهُمۡ فَكَانُواْ هُمُ ٱلۡغَٰلِبِينَ
اور انکی ہم نے مدد کی تو رہے وہی غالب [۶۹]
Surah As-Saaffat, Verse 116
وَءَاتَيۡنَٰهُمَا ٱلۡكِتَٰبَ ٱلۡمُسۡتَبِينَ
اور ہم نے دی انکو کتاب واضح [۷۰]
Surah As-Saaffat, Verse 117
وَهَدَيۡنَٰهُمَا ٱلصِّرَٰطَ ٱلۡمُسۡتَقِيمَ
اور سجھائی انکو سیدھی راہ [۷۱]
Surah As-Saaffat, Verse 118
وَتَرَكۡنَا عَلَيۡهِمَا فِي ٱلۡأٓخِرِينَ
اور باقی رکھا ان پر پچھلے لوگوں میں کہ
Surah As-Saaffat, Verse 119
سَلَٰمٌ عَلَىٰ مُوسَىٰ وَهَٰرُونَ
سلام ہے موسٰی اور ہارون پر
Surah As-Saaffat, Verse 120
إِنَّا كَذَٰلِكَ نَجۡزِي ٱلۡمُحۡسِنِينَ
ہم یوں دیتے ہیں بدلا نیکی کرنے والوں کو
Surah As-Saaffat, Verse 121
إِنَّهُمَا مِنۡ عِبَادِنَا ٱلۡمُؤۡمِنِينَ
تحقیق وہ دونوں ہیں ہمارے ایماندار بندوں میں [۷۲]
Surah As-Saaffat, Verse 122
وَإِنَّ إِلۡيَاسَ لَمِنَ ٱلۡمُرۡسَلِينَ
اور تحقیق الیاس ہے رسولوں میں
Surah As-Saaffat, Verse 123
إِذۡ قَالَ لِقَوۡمِهِۦٓ أَلَا تَتَّقُونَ
جب اس نے کہا اپنی قوم کو کیا تم کو ڈر نہیں
Surah As-Saaffat, Verse 124
أَتَدۡعُونَ بَعۡلٗا وَتَذَرُونَ أَحۡسَنَ ٱلۡخَٰلِقِينَ
کیا تم پکارتے ہو بعل کو اور چھوڑتے ہو بہتر بنانے والے کو [۷۳]
Surah As-Saaffat, Verse 125
ٱللَّهَ رَبَّكُمۡ وَرَبَّ ءَابَآئِكُمُ ٱلۡأَوَّلِينَ
جو اللہ ہے رب تمہارا اور رب تمہارے اگلے باپ دادوں کا [۷۴]
Surah As-Saaffat, Verse 126
فَكَذَّبُوهُ فَإِنَّهُمۡ لَمُحۡضَرُونَ
پھر اس کو جھٹلایا سو وہ آنے والے ہیں پکڑے ہوئے [۷۵]
Surah As-Saaffat, Verse 127
إِلَّا عِبَادَ ٱللَّهِ ٱلۡمُخۡلَصِينَ
مگر جو بندے ہیں اللہ کے چنے ہوئے [۷۶]
Surah As-Saaffat, Verse 128
وَتَرَكۡنَا عَلَيۡهِ فِي ٱلۡأٓخِرِينَ
اور باقی رکھا ہم نے اس پر پچھلے لوگوں میں
Surah As-Saaffat, Verse 129
سَلَٰمٌ عَلَىٰٓ إِلۡ يَاسِينَ
کہ سلام ہے الیاس پر [۷۷]
Surah As-Saaffat, Verse 130
إِنَّا كَذَٰلِكَ نَجۡزِي ٱلۡمُحۡسِنِينَ
ہم یوں دیتے ہیں بدلا نیکی کرنے والوں کو
Surah As-Saaffat, Verse 131
إِنَّهُۥ مِنۡ عِبَادِنَا ٱلۡمُؤۡمِنِينَ
وہ ہے ہمارے ایماندار بندوں میں
Surah As-Saaffat, Verse 132
وَإِنَّ لُوطٗا لَّمِنَ ٱلۡمُرۡسَلِينَ
اور تحقیق لوط ہے رسولوں میں سے
Surah As-Saaffat, Verse 133
إِذۡ نَجَّيۡنَٰهُ وَأَهۡلَهُۥٓ أَجۡمَعِينَ
جب بچا دیا ہم نے اسکو اور اسکے سارے گھر والوں کو
Surah As-Saaffat, Verse 134
إِلَّا عَجُوزٗا فِي ٱلۡغَٰبِرِينَ
مگر ایک بڑھیا کہ رہ گئ رہ جانے والوں میں [۷۸]
Surah As-Saaffat, Verse 135
ثُمَّ دَمَّرۡنَا ٱلۡأٓخَرِينَ
پھر جڑ سے اکھاڑ پھینکا ہم نے دوسروں کو [۷۹]
Surah As-Saaffat, Verse 136
وَإِنَّكُمۡ لَتَمُرُّونَ عَلَيۡهِم مُّصۡبِحِينَ
اور تم گذرتے ہو ان پر صبح کے وقت
Surah As-Saaffat, Verse 137
وَبِٱلَّيۡلِۚ أَفَلَا تَعۡقِلُونَ
اور رات بھی پھر کیا نہیں سمجھتے [۸۰]
Surah As-Saaffat, Verse 138
وَإِنَّ يُونُسَ لَمِنَ ٱلۡمُرۡسَلِينَ
اور تحقیق یونس ہے رسولوں میں سے
Surah As-Saaffat, Verse 139
إِذۡ أَبَقَ إِلَى ٱلۡفُلۡكِ ٱلۡمَشۡحُونِ
جب بھاگ کر پہنچا اس بھری کشتی پر
Surah As-Saaffat, Verse 140
فَسَاهَمَ فَكَانَ مِنَ ٱلۡمُدۡحَضِينَ
قرعہ ڈلوایا تو نکلا خطاوار [۸۱]
Surah As-Saaffat, Verse 141
فَٱلۡتَقَمَهُ ٱلۡحُوتُ وَهُوَ مُلِيمٞ
پھر لقمہ کیا اس کو مچھلی نے اور وہ الزام کھایا ہوا تھا [۸۲]
Surah As-Saaffat, Verse 142
فَلَوۡلَآ أَنَّهُۥ كَانَ مِنَ ٱلۡمُسَبِّحِينَ
پھر اگر نہ ہوتی یہ بات کہ وہ یاد کرتا تھا پاک ذات کو
Surah As-Saaffat, Verse 143
لَلَبِثَ فِي بَطۡنِهِۦٓ إِلَىٰ يَوۡمِ يُبۡعَثُونَ
تو رہتا اسی کے پیٹ میں جس دن تک مردے زندہ ہوں [۸۳]
Surah As-Saaffat, Verse 144
۞فَنَبَذۡنَٰهُ بِٱلۡعَرَآءِ وَهُوَ سَقِيمٞ
پھر ڈال دیا ہم نے اس کو چٹیل میدان میں اور وہ بیمار تھا
Surah As-Saaffat, Verse 145
وَأَنۢبَتۡنَا عَلَيۡهِ شَجَرَةٗ مِّن يَقۡطِينٖ
اور اگایا ہم نے اس پر ایک درخت بیل والا [۸۴]
Surah As-Saaffat, Verse 146
وَأَرۡسَلۡنَٰهُ إِلَىٰ مِاْئَةِ أَلۡفٍ أَوۡ يَزِيدُونَ
اور بھیجا اس کو لاکھ آدمیوں پر یا اس سے زیادہ [۸۵]
Surah As-Saaffat, Verse 147
فَـَٔامَنُواْ فَمَتَّعۡنَٰهُمۡ إِلَىٰ حِينٖ
پھر وہ یقین لائے پھر ہم نے فائدہ اٹھانے دیا انکو ایک وقت تک [۸۶]
Surah As-Saaffat, Verse 148
فَٱسۡتَفۡتِهِمۡ أَلِرَبِّكَ ٱلۡبَنَاتُ وَلَهُمُ ٱلۡبَنُونَ
اب ان سے پوچھ کیا تیرے رب کے یہاں بیٹیاں ہیں اور انکے یہاں بیٹے
Surah As-Saaffat, Verse 149
أَمۡ خَلَقۡنَا ٱلۡمَلَـٰٓئِكَةَ إِنَٰثٗا وَهُمۡ شَٰهِدُونَ
یا ہم نے بنایا فرشتوں کو عورت اور وہ دیکھتے تھے
Surah As-Saaffat, Verse 150
أَلَآ إِنَّهُم مِّنۡ إِفۡكِهِمۡ لَيَقُولُونَ
سنتا ہے وہ اپنا جھوٹ بنایا کہتے ہیں کہ
Surah As-Saaffat, Verse 151
وَلَدَ ٱللَّهُ وَإِنَّهُمۡ لَكَٰذِبُونَ
اللہ کے اولاد ہوئی اور وہ بیشک جھوٹے ہیں [۸۷]
Surah As-Saaffat, Verse 152
أَصۡطَفَى ٱلۡبَنَاتِ عَلَى ٱلۡبَنِينَ
کیا اس نے پسند کیں بیٹیاں بیٹوں سے
Surah As-Saaffat, Verse 153
مَا لَكُمۡ كَيۡفَ تَحۡكُمُونَ
کیا ہو گیا ہے تم کو کیسا انصاف کرتے ہو
Surah As-Saaffat, Verse 154
أَفَلَا تَذَكَّرُونَ
کیا تم دھیان نہیں کرتے ہو [۸۸]
Surah As-Saaffat, Verse 155
أَمۡ لَكُمۡ سُلۡطَٰنٞ مُّبِينٞ
یا تمہارے پاس کوئی سند ہے کھلی
Surah As-Saaffat, Verse 156
فَأۡتُواْ بِكِتَٰبِكُمۡ إِن كُنتُمۡ صَٰدِقِينَ
تو لاؤ اپنی کتاب اگر ہو تم سچے [۸۹]
Surah As-Saaffat, Verse 157
وَجَعَلُواْ بَيۡنَهُۥ وَبَيۡنَ ٱلۡجِنَّةِ نَسَبٗاۚ وَلَقَدۡ عَلِمَتِ ٱلۡجِنَّةُ إِنَّهُمۡ لَمُحۡضَرُونَ
اور ٹھہرایا انہوں نے خدا میں اور جنوں میں ناتاا ور جنوں کو تو معلوم ہے کہ تحقیق و پکڑے ہوئے آئیں گے
Surah As-Saaffat, Verse 158
سُبۡحَٰنَ ٱللَّهِ عَمَّا يَصِفُونَ
اللہ پاک ہے ان باتوں سے جو یہ بتاتے ہیں [۹۰]
Surah As-Saaffat, Verse 159
إِلَّا عِبَادَ ٱللَّهِ ٱلۡمُخۡلَصِينَ
مگر جو بندے ہیں اللہ کے چنے ہوئے [۹۱]
Surah As-Saaffat, Verse 160
فَإِنَّكُمۡ وَمَا تَعۡبُدُونَ
سو تم اور جن کو تم پوجتے ہو
Surah As-Saaffat, Verse 161
مَآ أَنتُمۡ عَلَيۡهِ بِفَٰتِنِينَ
کسی کو اس کے ہاتھ سے بہکا کر نہیں لے سکتے
Surah As-Saaffat, Verse 162
إِلَّا مَنۡ هُوَ صَالِ ٱلۡجَحِيمِ
مگر اسی کو جو پہنچے والا ہے دوزخ میں [۹۲]
Surah As-Saaffat, Verse 163
وَمَامِنَّآ إِلَّا لَهُۥ مَقَامٞ مَّعۡلُومٞ
اور ہم میں جو ہے اس کا یک ٹھکانا ہے مقرر [۹۳]
Surah As-Saaffat, Verse 164
وَإِنَّا لَنَحۡنُ ٱلصَّآفُّونَ
اور ہم ہی ہیں صف باندھنے والے [۹۴]
Surah As-Saaffat, Verse 165
وَإِنَّا لَنَحۡنُ ٱلۡمُسَبِّحُونَ
اور ہم ہی ہیں پاکی بیان کرنے والے [۹۵]
Surah As-Saaffat, Verse 166
وَإِن كَانُواْ لَيَقُولُونَ
اور یہ تو کہا کرتے تھے
Surah As-Saaffat, Verse 167
لَوۡ أَنَّ عِندَنَا ذِكۡرٗا مِّنَ ٱلۡأَوَّلِينَ
اگر ہمارے پاس کچھ احوال ہوتا پہلے لوگوں کا
Surah As-Saaffat, Verse 168
لَكُنَّا عِبَادَ ٱللَّهِ ٱلۡمُخۡلَصِينَ
تو ہم ہوتے بندے اللہ کے چنے ہوئے
Surah As-Saaffat, Verse 169
فَكَفَرُواْ بِهِۦۖ فَسَوۡفَ يَعۡلَمُونَ
سو اس سے منکر ہو گئے اب آگے جان لیں گے [۹۶]
Surah As-Saaffat, Verse 170
وَلَقَدۡ سَبَقَتۡ كَلِمَتُنَا لِعِبَادِنَا ٱلۡمُرۡسَلِينَ
اور پہلے ہو چکا ہمارا حکم اپنے بندوں کے حق میں جو کہ رسول ہیں
Surah As-Saaffat, Verse 171
إِنَّهُمۡ لَهُمُ ٱلۡمَنصُورُونَ
بیشک انہی کو مدد دیجاتی ہے
Surah As-Saaffat, Verse 172
وَإِنَّ جُندَنَا لَهُمُ ٱلۡغَٰلِبُونَ
اور ہمارا لشکر جو ہے بیشک وہی کے غالب ہے[۹۷]
Surah As-Saaffat, Verse 173
فَتَوَلَّ عَنۡهُمۡ حَتَّىٰ حِينٖ
سو تو ان سے پھر آ ایک وقت تک
Surah As-Saaffat, Verse 174
وَأَبۡصِرۡهُمۡ فَسَوۡفَ يُبۡصِرُونَ
اور انکو دیکھتا رہ کہ وہ آگے دیکھ لیں گے [۹۸]
Surah As-Saaffat, Verse 175
أَفَبِعَذَابِنَا يَسۡتَعۡجِلُونَ
کیا ہماری آفت کو جلد مانگتے ہیں
Surah As-Saaffat, Verse 176
فَإِذَا نَزَلَ بِسَاحَتِهِمۡ فَسَآءَ صَبَاحُ ٱلۡمُنذَرِينَ
پھر جب اترے گی ان کے میدان میں تو بری صبح ہو گی ڈرائے ہوؤں کی [۹۹]
Surah As-Saaffat, Verse 177
وَتَوَلَّ عَنۡهُمۡ حَتَّىٰ حِينٖ
اور پھر آ ان سے ایک وقت تک
Surah As-Saaffat, Verse 178
وَأَبۡصِرۡ فَسَوۡفَ يُبۡصِرُونَ
اور دیکھتا رہ اب آگے دیکھ لیں گے [۱۰۰]
Surah As-Saaffat, Verse 179
سُبۡحَٰنَ رَبِّكَ رَبِّ ٱلۡعِزَّةِ عَمَّا يَصِفُونَ
پاک ذات ہے تیرے رب کی وہ پروردگار عزت والا پاک ہے ان باتوں سے جو بیان کرتےہیں
Surah As-Saaffat, Verse 180
وَسَلَٰمٌ عَلَى ٱلۡمُرۡسَلِينَ
اور سلام ہے رسولوں پر
Surah As-Saaffat, Verse 181
وَٱلۡحَمۡدُ لِلَّهِ رَبِّ ٱلۡعَٰلَمِينَ
اور سب خوبی ہے اللہ کو جو رب ہے سارے جہان کا [۱۰۱]
Surah As-Saaffat, Verse 182