Surah Al-Mursalat - Urdu Translation by Muhammad Karam Shah Al Azhari
وَٱلۡمُرۡسَلَٰتِ عُرۡفٗا
(ان ہواؤں کی) قسم جو پے در پے بھیجی جاتی ہیں
Surah Al-Mursalat, Verse 1
فَٱلۡعَٰصِفَٰتِ عَصۡفٗا
پھر ان کی (قسم) جو تند وتیز ہیں
Surah Al-Mursalat, Verse 2
وَٱلنَّـٰشِرَٰتِ نَشۡرٗا
اور ان کی قسم جو بادلوں کو پھیلانے والی ہیں
Surah Al-Mursalat, Verse 3
فَٱلۡفَٰرِقَٰتِ فَرۡقٗا
پھر ان کی جو بادلوں کو پارہ پارہ کرنے والی ہیں
Surah Al-Mursalat, Verse 4
فَٱلۡمُلۡقِيَٰتِ ذِكۡرًا
پھر ان کی قسم جو (دلوں میں) ذکر کا القاء کرنے والی ہیں
Surah Al-Mursalat, Verse 5
عُذۡرًا أَوۡ نُذۡرًا
حجت تمام کرنے کے لیے یا ڈرانے کے لیے
Surah Al-Mursalat, Verse 6
إِنَّمَا تُوعَدُونَ لَوَٰقِعٞ
بے شک جس بات کا تم سے وعدہ کیا گیا ہے وہ ضرور ہوکر رہے گی
Surah Al-Mursalat, Verse 7
فَإِذَا ٱلنُّجُومُ طُمِسَتۡ
پس اس وقت جب ستارے بےنور کردیے جائیں گے
Surah Al-Mursalat, Verse 8
وَإِذَا ٱلسَّمَآءُ فُرِجَتۡ
اور جب اسمان میں شگاف پڑ جائیں گے
Surah Al-Mursalat, Verse 9
وَإِذَا ٱلۡجِبَالُ نُسِفَتۡ
اور جب پہاڑ (خاک بنا کر) اڑا دیے جائیں گے
Surah Al-Mursalat, Verse 10
وَإِذَا ٱلرُّسُلُ أُقِّتَتۡ
اور جب رسولوں کو وقت مقررہ پر اکٹھا کیا جائے گا
Surah Al-Mursalat, Verse 11
لِأَيِّ يَوۡمٍ أُجِّلَتۡ
(تمہیں علم ہے) کس دن کے لیے یہ ملتوی کیا گیا ہے ؟
Surah Al-Mursalat, Verse 12
لِيَوۡمِ ٱلۡفَصۡلِ
فیصلہ کے دن کے لیے
Surah Al-Mursalat, Verse 13
وَمَآ أَدۡرَىٰكَ مَا يَوۡمُ ٱلۡفَصۡلِ
(اے مخاطب!) تجھے کیا علم کہ فیصلے کا دن کیسا ہے
Surah Al-Mursalat, Verse 14
وَيۡلٞ يَوۡمَئِذٖ لِّلۡمُكَذِّبِينَ
تباہی ہوگی اس روز جھٹلانے والوں کے لیے
Surah Al-Mursalat, Verse 15
أَلَمۡ نُهۡلِكِ ٱلۡأَوَّلِينَ
کیا ہم نے ہلاک نہیں کردیا جو ان سے پہلے تھے
Surah Al-Mursalat, Verse 16
ثُمَّ نُتۡبِعُهُمُ ٱلۡأٓخِرِينَ
پھر ہم ان کے پیچھے پیچھے بھیج دیں گے بعد میں آنے والوں کو
Surah Al-Mursalat, Verse 17
كَذَٰلِكَ نَفۡعَلُ بِٱلۡمُجۡرِمِينَ
گناہ گاروں کے ساتھ ہم ایسا ہی سلوک کیا کرتے ہیں
Surah Al-Mursalat, Verse 18
وَيۡلٞ يَوۡمَئِذٖ لِّلۡمُكَذِّبِينَ
تباہی ہوگی اس روز جھٹلانے والوں کے لیے
Surah Al-Mursalat, Verse 19
أَلَمۡ نَخۡلُقكُّم مِّن مَّآءٖ مَّهِينٖ
کیا ہم نے تمہیں حقیر پانی سے پیدا نہیں فرمایا
Surah Al-Mursalat, Verse 20
فَجَعَلۡنَٰهُ فِي قَرَارٖ مَّكِينٍ
پھر ہم نے رکھ دیا اسے ایک محفوظ جگہ (رحم مادر) میں
Surah Al-Mursalat, Verse 21
إِلَىٰ قَدَرٖ مَّعۡلُومٖ
ایک معین مدت تک
Surah Al-Mursalat, Verse 22
فَقَدَرۡنَا فَنِعۡمَ ٱلۡقَٰدِرُونَ
پھر ہم نے ایک اندازہ ٹھہرایا ، پس ہم کتنے بہتر اندازہ ٹھہرانے والے ہیں
Surah Al-Mursalat, Verse 23
وَيۡلٞ يَوۡمَئِذٖ لِّلۡمُكَذِّبِينَ
تباہی ہوگی اس روز جھٹلانے والوں کے لیے
Surah Al-Mursalat, Verse 24
أَلَمۡ نَجۡعَلِ ٱلۡأَرۡضَ كِفَاتًا
کیا ہم نے نہیں بنایا زمین کو سمیٹنے والی
Surah Al-Mursalat, Verse 25
أَحۡيَآءٗ وَأَمۡوَٰتٗا
(تمہارے ) زندوں اور مردوں کو
Surah Al-Mursalat, Verse 26
وَجَعَلۡنَا فِيهَا رَوَٰسِيَ شَٰمِخَٰتٖ وَأَسۡقَيۡنَٰكُم مَّآءٗ فُرَاتٗا
اور ہم نے ہی بنادیے اس میں خوب جمے ہوئے اونچے اونچے پہاڑ اور ہم نے ہی تمہیں میٹھا پانی پلایا
Surah Al-Mursalat, Verse 27
وَيۡلٞ يَوۡمَئِذٖ لِّلۡمُكَذِّبِينَ
تباہی ہوگی اس دن جھٹلانے والوں کے لیے
Surah Al-Mursalat, Verse 28
ٱنطَلِقُوٓاْ إِلَىٰ مَا كُنتُم بِهِۦ تُكَذِّبُونَ
(انہیں حکم ملے گا) چلو اس (آگ) کی طرف جس کو تم جھٹلایا کرتے تھے
Surah Al-Mursalat, Verse 29
ٱنطَلِقُوٓاْ إِلَىٰ ظِلّٖ ذِي ثَلَٰثِ شُعَبٖ
چلو اس سایہ کی طرف جو تین شاخوں والا ہے
Surah Al-Mursalat, Verse 30
لَّا ظَلِيلٖ وَلَا يُغۡنِي مِنَ ٱللَّهَبِ
نہ وہ سایہ دار ہے اور نہ وہ بچاتا ہے آگ کی لپٹ سے
Surah Al-Mursalat, Verse 31
إِنَّهَا تَرۡمِي بِشَرَرٖ كَٱلۡقَصۡرِ
وہ جہنم پھینک رہی ہوگی بڑے بڑے انگارے جیسے محل
Surah Al-Mursalat, Verse 32
كَأَنَّهُۥ جِمَٰلَتٞ صُفۡرٞ
گویا وہ زرد رنگ کے اونٹ ہیں
Surah Al-Mursalat, Verse 33
وَيۡلٞ يَوۡمَئِذٖ لِّلۡمُكَذِّبِينَ
تباہی ہوگی اس دن جھٹلانے والوں کے لیے
Surah Al-Mursalat, Verse 34
هَٰذَا يَوۡمُ لَا يَنطِقُونَ
یہ وہ دن ہوگا جس میں نہ وہ بول سکیں گے
Surah Al-Mursalat, Verse 35
وَلَا يُؤۡذَنُ لَهُمۡ فَيَعۡتَذِرُونَ
اور نہ انہیں اجازت ملے گی کہ وہ کچھ عذر پیش کریں
Surah Al-Mursalat, Verse 36
وَيۡلٞ يَوۡمَئِذٖ لِّلۡمُكَذِّبِينَ
تباہی ہوگی اس روز جھٹلانے والوں کے لیے
Surah Al-Mursalat, Verse 37
هَٰذَا يَوۡمُ ٱلۡفَصۡلِۖ جَمَعۡنَٰكُمۡ وَٱلۡأَوَّلِينَ
(اے کافرو!) یہ فیصلے کا دن ہے (جس میں ) ہم نے تمہیں اور اگلوں کو جمع کردیا ہے
Surah Al-Mursalat, Verse 38
فَإِن كَانَ لَكُمۡ كَيۡدٞ فَكِيدُونِ
پس اگر تمہارے پاس کوئی چال ہے تو میرے خلاف استعمال کرو
Surah Al-Mursalat, Verse 39
وَيۡلٞ يَوۡمَئِذٖ لِّلۡمُكَذِّبِينَ
تباہی ہوگی اس روز جھٹلانے والوں کے لیے
Surah Al-Mursalat, Verse 40
إِنَّ ٱلۡمُتَّقِينَ فِي ظِلَٰلٖ وَعُيُونٖ
بے شک پرہیزگار (اللہ کی رحمت کے) سایوں میں اور چشموں میں ہوں گے
Surah Al-Mursalat, Verse 41
وَفَوَٰكِهَ مِمَّا يَشۡتَهُونَ
اور (ان ) پھلوں میں ہوں گے جن کو وہ پسند کریں گے
Surah Al-Mursalat, Verse 42
كُلُواْ وَٱشۡرَبُواْ هَنِيٓـَٔۢا بِمَا كُنتُمۡ تَعۡمَلُونَ
(انہیں کہا جائے گا) مزے سے کھاؤ اور پیو ان اعمال کے صلہ میں جو تم کیا کرتے تھے
Surah Al-Mursalat, Verse 43
إِنَّا كَذَٰلِكَ نَجۡزِي ٱلۡمُحۡسِنِينَ
ہم یونہی صلہ دیا کرتے ہیں نیکو کاروں کو
Surah Al-Mursalat, Verse 44
وَيۡلٞ يَوۡمَئِذٖ لِّلۡمُكَذِّبِينَ
تباہی ہوگی اس روز جھٹلانے والوں کے لیے
Surah Al-Mursalat, Verse 45
كُلُواْ وَتَمَتَّعُواْ قَلِيلًا إِنَّكُم مُّجۡرِمُونَ
(اے منکرو!) اب کھالو اور عیش کرلو تھوڑا سا وقت، بےشک تم مجرم ہو
Surah Al-Mursalat, Verse 46
وَيۡلٞ يَوۡمَئِذٖ لِّلۡمُكَذِّبِينَ
تباہی ہوگی اس روز جھٹلانے والوں کے لیے
Surah Al-Mursalat, Verse 47
وَإِذَا قِيلَ لَهُمُ ٱرۡكَعُواْ لَا يَرۡكَعُونَ
اور (آج) جب ان سے کہا جاتا ہے اپنے رب کے سامنے جھکو تو نہیں جھکتے
Surah Al-Mursalat, Verse 48
وَيۡلٞ يَوۡمَئِذٖ لِّلۡمُكَذِّبِينَ
تباہی ہوگی اس روز جھٹلانے والوں کے لیے
Surah Al-Mursalat, Verse 49
فَبِأَيِّ حَدِيثِۭ بَعۡدَهُۥ يُؤۡمِنُونَ
آخر کس بات پر وہ اس کتاب کے بعد ایمان لائیں گے ؟
Surah Al-Mursalat, Verse 50