Surah AL-Infitar - Urdu Translation by Mahmood Ul Hassan
إِذَا ٱلسَّمَآءُ ٱنفَطَرَتۡ
جب آسمان چِر جائے
Surah AL-Infitar, Verse 1
وَإِذَا ٱلۡكَوَاكِبُ ٱنتَثَرَتۡ
اور جب تارے جھڑ پڑیں
Surah AL-Infitar, Verse 2
وَإِذَا ٱلۡبِحَارُ فُجِّرَتۡ
اور جب دریا ابل نکلیں [۱]
Surah AL-Infitar, Verse 3
وَإِذَا ٱلۡقُبُورُ بُعۡثِرَتۡ
اور جب قبریں زیروزبر کر دی جائیں [۲]
Surah AL-Infitar, Verse 4
عَلِمَتۡ نَفۡسٞ مَّا قَدَّمَتۡ وَأَخَّرَتۡ
جان لے ہر ایک جی جو کچھ کہ آگے بھیجا اور پیچھے چھوڑا [۳]
Surah AL-Infitar, Verse 5
يَـٰٓأَيُّهَا ٱلۡإِنسَٰنُ مَا غَرَّكَ بِرَبِّكَ ٱلۡكَرِيمِ
اے آدمی کس چیز سے بہکا تو اپنے رب کریم پر [۴]
Surah AL-Infitar, Verse 6
ٱلَّذِي خَلَقَكَ فَسَوَّىٰكَ فَعَدَلَكَ
جس نے تجھ کو بنایا پھر تجھ کو ٹھیک کیا پھر تجھ کو برابر کیا [۵]
Surah AL-Infitar, Verse 7
فِيٓ أَيِّ صُورَةٖ مَّا شَآءَ رَكَّبَكَ
جس صورت میں چاہا تجھ کو جوڑ دیا [۶]
Surah AL-Infitar, Verse 8
كَلَّا بَلۡ تُكَذِّبُونَ بِٱلدِّينِ
ہرگز نہیں پر تم جھوٹ جانتے ہو انصاف کا ہونا [۷]
Surah AL-Infitar, Verse 9
وَإِنَّ عَلَيۡكُمۡ لَحَٰفِظِينَ
اور تم پر نگہبان مقرر ہیں
Surah AL-Infitar, Verse 10
كِرَامٗا كَٰتِبِينَ
عزت والے عمل لکھنے والے
Surah AL-Infitar, Verse 11
يَعۡلَمُونَ مَا تَفۡعَلُونَ
جانتے ہیں جو کچھ تم کرتے ہو [۸]
Surah AL-Infitar, Verse 12
إِنَّ ٱلۡأَبۡرَارَ لَفِي نَعِيمٖ
بیشک نیک لوگ بہشت میں ہیں [۹]
Surah AL-Infitar, Verse 13
وَإِنَّ ٱلۡفُجَّارَ لَفِي جَحِيمٖ
اور بیشک گنہگار دوزخ میں ہیں
Surah AL-Infitar, Verse 14
يَصۡلَوۡنَهَا يَوۡمَ ٱلدِّينِ
ڈالے جائیں گے اُس میں انصاف کے دن
Surah AL-Infitar, Verse 15
وَمَا هُمۡ عَنۡهَا بِغَآئِبِينَ
اور نہ ہوں گے اُس سے جدا ہونے والے [۱۰]
Surah AL-Infitar, Verse 16
وَمَآ أَدۡرَىٰكَ مَا يَوۡمُ ٱلدِّينِ
اور تجھ کو کیا خبر ہے کیسا ہے دن انصاف کا
Surah AL-Infitar, Verse 17
ثُمَّ مَآ أَدۡرَىٰكَ مَا يَوۡمُ ٱلدِّينِ
پھر بھی تجھ کو کیا خبر ہے کیسا ہے دن انصاف کا
Surah AL-Infitar, Verse 18
يَوۡمَ لَا تَمۡلِكُ نَفۡسٞ لِّنَفۡسٖ شَيۡـٔٗاۖ وَٱلۡأَمۡرُ يَوۡمَئِذٖ لِّلَّهِ
جس دن کہ بھلا نہ کر سکے کوئی جی کسی جی کا کچھ بھی [۱۱] اور حکم اُس دن اللہ ہی کا ہے [۱۲]
Surah AL-Infitar, Verse 19