Surah AL-Infitar - Urdu Translation by Muhammad Karam Shah Al Azhari
إِذَا ٱلسَّمَآءُ ٱنفَطَرَتۡ
جب آسمان پھٹ جائے گا
Surah AL-Infitar, Verse 1
وَإِذَا ٱلۡكَوَاكِبُ ٱنتَثَرَتۡ
اور جب ستارے بکھر جائیں گے
Surah AL-Infitar, Verse 2
وَإِذَا ٱلۡبِحَارُ فُجِّرَتۡ
اور جب سمندر بہنے لگیں گے
Surah AL-Infitar, Verse 3
وَإِذَا ٱلۡقُبُورُ بُعۡثِرَتۡ
اور جب قبریں زیر وزبر کردی جائیں گی
Surah AL-Infitar, Verse 4
عَلِمَتۡ نَفۡسٞ مَّا قَدَّمَتۡ وَأَخَّرَتۡ
(اس وقت) جان لے گا ہر شخص جو (اعمال) اس نے آگے بھیجے تھے اور جو (اثرات) وہ پیچھے چھوڑ آیا تھا
Surah AL-Infitar, Verse 5
يَـٰٓأَيُّهَا ٱلۡإِنسَٰنُ مَا غَرَّكَ بِرَبِّكَ ٱلۡكَرِيمِ
اے انسان! کس چیز نے تجھے دھوکے میں رکھا اپنے رب کریم کے بارے میں
Surah AL-Infitar, Verse 6
ٱلَّذِي خَلَقَكَ فَسَوَّىٰكَ فَعَدَلَكَ
جس نے تجھے پیدا کیا پھر تیرے (اعضاء کو) درست کیا پھر تیرے (عناصر کو) معتدل بنایا
Surah AL-Infitar, Verse 7
فِيٓ أَيِّ صُورَةٖ مَّا شَآءَ رَكَّبَكَ
(الغرض) جس شکل میں چاہا تجھے ترکیب دے دیا
Surah AL-Infitar, Verse 8
كَلَّا بَلۡ تُكَذِّبُونَ بِٱلدِّينِ
یہ سچ ہے بلکہ تم جھٹلاتے ہو روز جزا کو
Surah AL-Infitar, Verse 9
وَإِنَّ عَلَيۡكُمۡ لَحَٰفِظِينَ
حالانکہ تم پر نگراں (فرشتے) مقرر ہیں
Surah AL-Infitar, Verse 10
كِرَامٗا كَٰتِبِينَ
جو معزز ہیں (حرف بحرف) لکھنے والے ہیں
Surah AL-Infitar, Verse 11
يَعۡلَمُونَ مَا تَفۡعَلُونَ
جانتے ہیں جو کچھ تم کرتے ہو
Surah AL-Infitar, Verse 12
إِنَّ ٱلۡأَبۡرَارَ لَفِي نَعِيمٖ
بے شک نیک لوگ عیش وآرام میں ہوں گے
Surah AL-Infitar, Verse 13
وَإِنَّ ٱلۡفُجَّارَ لَفِي جَحِيمٖ
اور یقیناً بدکار جہنم میں ہوں گے
Surah AL-Infitar, Verse 14
يَصۡلَوۡنَهَا يَوۡمَ ٱلدِّينِ
داخل ہوں گے اس میں قیامت کے روز
Surah AL-Infitar, Verse 15
وَمَا هُمۡ عَنۡهَا بِغَآئِبِينَ
اور وہ اس سے غائب نہ ہوسکیں گے
Surah AL-Infitar, Verse 16
وَمَآ أَدۡرَىٰكَ مَا يَوۡمُ ٱلدِّينِ
اور آپ کو کیا علم کہ روز جزا کیا ہے
Surah AL-Infitar, Verse 17
ثُمَّ مَآ أَدۡرَىٰكَ مَا يَوۡمُ ٱلدِّينِ
پھر آپ کو کیا علم کہ روز جزا کی اہے
Surah AL-Infitar, Verse 18
يَوۡمَ لَا تَمۡلِكُ نَفۡسٞ لِّنَفۡسٖ شَيۡـٔٗاۖ وَٱلۡأَمۡرُ يَوۡمَئِذٖ لِّلَّهِ
(یہ وہ دن ہوگا) جس روز کسی کے لیے کچھ کرنا کسی کے بس میں نہ وہگا۔ اور سارا حکم اس روز اللہ ہی کا ہوگا
Surah AL-Infitar, Verse 19