Surah At-Tariq - Urdu Translation by Muhammad Karam Shah Al Azhari
وَٱلسَّمَآءِ وَٱلطَّارِقِ
قسم ہے آسمان کی اور رات کو نمودار ہونے والے کی
Surah At-Tariq, Verse 1
وَمَآ أَدۡرَىٰكَ مَا ٱلطَّارِقُ
اور آپ کو کیا معلوم یہ رات کو آنے والا کیا ہے ؟
Surah At-Tariq, Verse 2
ٱلنَّجۡمُ ٱلثَّاقِبُ
ایک تارا نہایت تاباں
Surah At-Tariq, Verse 3
إِن كُلُّ نَفۡسٖ لَّمَّا عَلَيۡهَا حَافِظٞ
کوئی شخص ایسا نہیں جس پر کوئی محافظ نہ ہو
Surah At-Tariq, Verse 4
فَلۡيَنظُرِ ٱلۡإِنسَٰنُ مِمَّ خُلِقَ
سو انسان کو دیکھنا چاہیے کہ وہ کس چیز سے پیدا کیا گیا ہے
Surah At-Tariq, Verse 5
خُلِقَ مِن مَّآءٖ دَافِقٖ
اسے پیدا کیا گیا ہے اچھلتے پانی سے
Surah At-Tariq, Verse 6
يَخۡرُجُ مِنۢ بَيۡنِ ٱلصُّلۡبِ وَٱلتَّرَآئِبِ
جو (مرد وزن کی) پیٹھ اور سینے کی ہڈیوں کے درمیان سے نکلتا ہے
Surah At-Tariq, Verse 7
إِنَّهُۥ عَلَىٰ رَجۡعِهِۦ لَقَادِرٞ
بے شک وہ اس کو پھر واپس لانے پر قادر ہے
Surah At-Tariq, Verse 8
يَوۡمَ تُبۡلَى ٱلسَّرَآئِرُ
یاد کرو اس دن کو جب سب راز فاش کردیے جائیں گے
Surah At-Tariq, Verse 9
فَمَا لَهُۥ مِن قُوَّةٖ وَلَا نَاصِرٖ
پس نہ خود اس میں زور ہوگا اور نہ کوئی (دوسرا) مددگار ہوگا
Surah At-Tariq, Verse 10
وَٱلسَّمَآءِ ذَاتِ ٱلرَّجۡعِ
قسم ہے آسمان کی جس سے بارش برستی ہے
Surah At-Tariq, Verse 11
وَٱلۡأَرۡضِ ذَاتِ ٱلصَّدۡعِ
اور زمین کی جو (بارش سے) پھٹ جاتی ہے
Surah At-Tariq, Verse 12
إِنَّهُۥ لَقَوۡلٞ فَصۡلٞ
بلاشبہ یہ قرآن قول فیصل ہے
Surah At-Tariq, Verse 13
وَمَا هُوَ بِٱلۡهَزۡلِ
اور یہ ہنسی مذاق نہیں ہے
Surah At-Tariq, Verse 14
إِنَّهُمۡ يَكِيدُونَ كَيۡدٗا
یہ لوگ طرح طرح کی تدبیریں کر رہے ہیں
Surah At-Tariq, Verse 15
وَأَكِيدُ كَيۡدٗا
اور میں بھی تدبیر فرما رہا ہوں
Surah At-Tariq, Verse 16
فَمَهِّلِ ٱلۡكَٰفِرِينَ أَمۡهِلۡهُمۡ رُوَيۡدَۢا
پس آپ کفار کو (تھوڑی سی) مہلت اور دے دیں کچھ وقت انہیں کچھ نہ کہیں
Surah At-Tariq, Verse 17