Surah An-Naba - Urdu Translation by Mahmood Ul Hassan
عَمَّ يَتَسَآءَلُونَ
کیا بات پوچھتے ہیں لوگ آپس میں [۱]
Surah An-Naba, Verse 1
عَنِ ٱلنَّبَإِ ٱلۡعَظِيمِ
پوچھتے ہیں اُس بڑی خبر سے
Surah An-Naba, Verse 2
ٱلَّذِي هُمۡ فِيهِ مُخۡتَلِفُونَ
جس میں وہ مختلف ہیں [۲]
Surah An-Naba, Verse 3
كَلَّا سَيَعۡلَمُونَ
ہرگز نہیں اب جان لیں گے
Surah An-Naba, Verse 4
ثُمَّ كَلَّا سَيَعۡلَمُونَ
پھر بھی ہر گز نہیں اب جان لیں گے [۳]
Surah An-Naba, Verse 5
أَلَمۡ نَجۡعَلِ ٱلۡأَرۡضَ مِهَٰدٗا
کیا ہم نے نہیں بنایا زمین کو بچھونا [۴]
Surah An-Naba, Verse 6
وَٱلۡجِبَالَ أَوۡتَادٗا
اور پہاڑوں کو میخیں [۵]
Surah An-Naba, Verse 7
وَخَلَقۡنَٰكُمۡ أَزۡوَٰجٗا
اور تم کو بنایا ہم نے جوڑے جوڑے [۶]
Surah An-Naba, Verse 8
وَجَعَلۡنَا نَوۡمَكُمۡ سُبَاتٗا
اور بنایا نیند کو تمہاری تکان دفع کرنیکے لئے [۷]
Surah An-Naba, Verse 9
وَجَعَلۡنَا ٱلَّيۡلَ لِبَاسٗا
اور بنایا رات کو اوڑھنا [۸]
Surah An-Naba, Verse 10
وَجَعَلۡنَا ٱلنَّهَارَ مَعَاشٗا
اور بنایا دن کمائی کرنے کو [۹]
Surah An-Naba, Verse 11
وَبَنَيۡنَا فَوۡقَكُمۡ سَبۡعٗا شِدَادٗا
اور چنی ہم نے تم سےاوپر سات چنائی مضبوط [۱۰]
Surah An-Naba, Verse 12
وَجَعَلۡنَا سِرَاجٗا وَهَّاجٗا
اور بنایا ایک چراغ چمکتا ہوا [۱۱]
Surah An-Naba, Verse 13
وَأَنزَلۡنَا مِنَ ٱلۡمُعۡصِرَٰتِ مَآءٗ ثَجَّاجٗا
اور اتارا نچڑنے والی بدلیوں سے پانی کا ریلا [۱۲]
Surah An-Naba, Verse 14
لِّنُخۡرِجَ بِهِۦ حَبّٗا وَنَبَاتٗا
تاکہ ہم نکالیں اس سے اناج اور سبزہ
Surah An-Naba, Verse 15
وَجَنَّـٰتٍ أَلۡفَافًا
اور باغ پتوں میں لپٹے ہوئے [۱۳]
Surah An-Naba, Verse 16
إِنَّ يَوۡمَ ٱلۡفَصۡلِ كَانَ مِيقَٰتٗا
بیشک دن فیصلے کا ہے ایک وقت ٹھہرا ہوا [۱۴]
Surah An-Naba, Verse 17
يَوۡمَ يُنفَخُ فِي ٱلصُّورِ فَتَأۡتُونَ أَفۡوَاجٗا
جس دن پھونکی جائے صور پھر تم چلے آؤ جٹ کے جٹ [۱۵]
Surah An-Naba, Verse 18
وَفُتِحَتِ ٱلسَّمَآءُ فَكَانَتۡ أَبۡوَٰبٗا
اور کھولا جائے آسمان تو ہو جائیں اس میں دروازے [۱۶]
Surah An-Naba, Verse 19
وَسُيِّرَتِ ٱلۡجِبَالُ فَكَانَتۡ سَرَابًا
اور چلائے جائیں گے پہاڑ تو ہو جائیں گے چمکتا ریتا [۱۷]
Surah An-Naba, Verse 20
إِنَّ جَهَنَّمَ كَانَتۡ مِرۡصَادٗا
بیشک دوزخ ہے تاک میں
Surah An-Naba, Verse 21
لِّلطَّـٰغِينَ مَـَٔابٗا
شریروں کا ٹھکانا [۱۸]
Surah An-Naba, Verse 22
لَّـٰبِثِينَ فِيهَآ أَحۡقَابٗا
رہا کریں اُس میں قرنوں [۱۹]
Surah An-Naba, Verse 23
لَّا يَذُوقُونَ فِيهَا بَرۡدٗا وَلَا شَرَابًا
نہ چکھیں وہاں کچھ مزا ٹھنڈک کا اور نہ پینا ملے کچھ
Surah An-Naba, Verse 24
إِلَّا حَمِيمٗا وَغَسَّاقٗا
مگر گرم پانی اور بہتی پیپ [۲۰]
Surah An-Naba, Verse 25
جَزَآءٗ وِفَاقًا
بدلا ہے پورا
Surah An-Naba, Verse 26
إِنَّهُمۡ كَانُواْ لَا يَرۡجُونَ حِسَابٗا
اُنکو توقع نہ تھی حساب کی
Surah An-Naba, Verse 27
وَكَذَّبُواْ بِـَٔايَٰتِنَا كِذَّابٗا
اور جھٹلاتے تھے ہماری آیتوں کو مکرا کر [۲۱]
Surah An-Naba, Verse 28
وَكُلَّ شَيۡءٍ أَحۡصَيۡنَٰهُ كِتَٰبٗا
اور ہر چیز ہم نے گن رکھی ہے لکھ کر [۲۲]
Surah An-Naba, Verse 29
فَذُوقُواْ فَلَن نَّزِيدَكُمۡ إِلَّا عَذَابًا
اب چکھو کہ ہم نہ بڑھاتے جائیں گے تم پر مگر عذاب [۲۳]
Surah An-Naba, Verse 30
إِنَّ لِلۡمُتَّقِينَ مَفَازًا
بیشک ڈر والوں کو اُنکی مراد ملنی ہے
Surah An-Naba, Verse 31
حَدَآئِقَ وَأَعۡنَٰبٗا
باغ ہیں اور انگور
Surah An-Naba, Verse 32
وَكَوَاعِبَ أَتۡرَابٗا
اور نوجوان عورتیں ایک عمر کی سب [۲۴]
Surah An-Naba, Verse 33
وَكَأۡسٗا دِهَاقٗا
اور پیالے چھلکتے ہوئے [۲۵]
Surah An-Naba, Verse 34
لَّا يَسۡمَعُونَ فِيهَا لَغۡوٗا وَلَا كِذَّـٰبٗا
نہ سنیں گے وہاں بک بک اور نہ مکرانا [۲۶]
Surah An-Naba, Verse 35
جَزَآءٗ مِّن رَّبِّكَ عَطَآءً حِسَابٗا
بدلا ہے تیرے رب کا دیا ہوا حساب سے [۲۷]
Surah An-Naba, Verse 36
رَّبِّ ٱلسَّمَٰوَٰتِ وَٱلۡأَرۡضِ وَمَا بَيۡنَهُمَا ٱلرَّحۡمَٰنِۖ لَا يَمۡلِكُونَ مِنۡهُ خِطَابٗا
جو رب ہے آسمانوں کا اور زمین کا اور جو کچھ اُنکے بیچ میں ہے بڑی رحمت والا [۲۸] قدرت نہیں کہ کوئی اُس سے بات کرے [۲۹]
Surah An-Naba, Verse 37
يَوۡمَ يَقُومُ ٱلرُّوحُ وَٱلۡمَلَـٰٓئِكَةُ صَفّٗاۖ لَّا يَتَكَلَّمُونَ إِلَّا مَنۡ أَذِنَ لَهُ ٱلرَّحۡمَٰنُ وَقَالَ صَوَابٗا
جس دن کھڑی ہو روح اور فرشتے قطار باندھ کر [۳۰] کوئی نہیں بولتا مگر جس کو حکم دیا رحمٰن نے اور بولا بات ٹھیک [۳۱]
Surah An-Naba, Verse 38
ذَٰلِكَ ٱلۡيَوۡمُ ٱلۡحَقُّۖ فَمَن شَآءَ ٱتَّخَذَ إِلَىٰ رَبِّهِۦ مَـَٔابًا
وہ دن ہے برحق پھر جو کوئی چاہے بنا رکھے اپنے رب کے پاس ٹھکانا [۳۲]
Surah An-Naba, Verse 39
إِنَّآ أَنذَرۡنَٰكُمۡ عَذَابٗا قَرِيبٗا يَوۡمَ يَنظُرُ ٱلۡمَرۡءُ مَا قَدَّمَتۡ يَدَاهُ وَيَقُولُ ٱلۡكَافِرُ يَٰلَيۡتَنِي كُنتُ تُرَٰبَۢا
ہم نے خبر سنا دی تم کو ایک آفت نزدیک آنے والی کی جس دن دیکھ لے گا آدمی جو آگے بھیجا اُسکے ہاتھوں نے [۳۳] اور کہے گا کافر کسی طرح میں مٹی ہوتا [۳۴]
Surah An-Naba, Verse 40