Surah Al-Inshiqaq - Urdu Translation by Mahmood Ul Hassan
إِذَا ٱلسَّمَآءُ ٱنشَقَّتۡ
جب آسمان پھٹ جائے
Surah Al-Inshiqaq, Verse 1
وَأَذِنَتۡ لِرَبِّهَا وَحُقَّتۡ
اور سن لے حکم اپنے رب کا وہ آسمان اسی لائق ہے [۱]
Surah Al-Inshiqaq, Verse 2
وَإِذَا ٱلۡأَرۡضُ مُدَّتۡ
اور جب زمین پھیلا دی جائے [۲]
Surah Al-Inshiqaq, Verse 3
وَأَلۡقَتۡ مَا فِيهَا وَتَخَلَّتۡ
اور نکال ڈالے جو کچھ اُس میں ہے اور خالی ہو جائے [۳]
Surah Al-Inshiqaq, Verse 4
وَأَذِنَتۡ لِرَبِّهَا وَحُقَّتۡ
اور سن لے حکم اپنے رب کا اور وہ زمین اسی لائق ہے [۴]
Surah Al-Inshiqaq, Verse 5
يَـٰٓأَيُّهَا ٱلۡإِنسَٰنُ إِنَّكَ كَادِحٌ إِلَىٰ رَبِّكَ كَدۡحٗا فَمُلَٰقِيهِ
اے آدمی تجھ کو تکلیف اٹھانی ہے اپنے رب تک پہنچنے میں سہہ سہہ کر اُس سے ملنا ہے [۵]
Surah Al-Inshiqaq, Verse 6
فَأَمَّا مَنۡ أُوتِيَ كِتَٰبَهُۥ بِيَمِينِهِۦ
سو جس کو ملا اعمالنامہ اس کا داہنے ہاتھ میں
Surah Al-Inshiqaq, Verse 7
فَسَوۡفَ يُحَاسَبُ حِسَابٗا يَسِيرٗا
تو اُس سے حساب لیں گے آسان حساب [۶]
Surah Al-Inshiqaq, Verse 8
وَيَنقَلِبُ إِلَىٰٓ أَهۡلِهِۦ مَسۡرُورٗا
اور پھر کر آئے گا اپنے لوگوں کے پاس خوش ہو کر [۷]
Surah Al-Inshiqaq, Verse 9
وَأَمَّا مَنۡ أُوتِيَ كِتَٰبَهُۥ وَرَآءَ ظَهۡرِهِۦ
اور جس کو ملا اس کا اعمالنامہ پیٹھ کے پیچھے سے [۸]
Surah Al-Inshiqaq, Verse 10
فَسَوۡفَ يَدۡعُواْ ثُبُورٗا
سو وہ پکارے گا موت موت [۹]
Surah Al-Inshiqaq, Verse 11
وَيَصۡلَىٰ سَعِيرًا
اور پڑے گا آگ میں
Surah Al-Inshiqaq, Verse 12
إِنَّهُۥ كَانَ فِيٓ أَهۡلِهِۦ مَسۡرُورًا
وہ رہا تھا اپنے گھر میں بے غم [۱۰]
Surah Al-Inshiqaq, Verse 13
إِنَّهُۥ ظَنَّ أَن لَّن يَحُورَ
اُس نے خیال کیا تھا کہ پھر کر نہ جائے گا [۱۱]
Surah Al-Inshiqaq, Verse 14
بَلَىٰٓۚ إِنَّ رَبَّهُۥ كَانَ بِهِۦ بَصِيرٗا
کیوں نہیں اُس کا رب اُسکو دیکھتا تھا [۱۲]
Surah Al-Inshiqaq, Verse 15
فَلَآ أُقۡسِمُ بِٱلشَّفَقِ
سو قسم کھاتا ہوں شام کی سرخی کی
Surah Al-Inshiqaq, Verse 16
وَٱلَّيۡلِ وَمَا وَسَقَ
اور رات کی اور جو چیزیں اُس میں سمٹ آتی ہیں [۱۳]
Surah Al-Inshiqaq, Verse 17
وَٱلۡقَمَرِ إِذَا ٱتَّسَقَ
اور چاند کی جب پورا بھر جائے [۱۴]
Surah Al-Inshiqaq, Verse 18
لَتَرۡكَبُنَّ طَبَقًا عَن طَبَقٖ
کہ تم کو چڑھنا ہے سیڑھی پر سیڑھی [۱۵]
Surah Al-Inshiqaq, Verse 19
فَمَا لَهُمۡ لَا يُؤۡمِنُونَ
پھر کیا ہوا ہے اُنکو جو یقین نہیں لاتے [۱۶]
Surah Al-Inshiqaq, Verse 20
وَإِذَا قُرِئَ عَلَيۡهِمُ ٱلۡقُرۡءَانُ لَا يَسۡجُدُونَۤ۩
اور جب پڑھیے انکے پا س قرآن مجید وہ سجدہ نہیں کرتے [۱۷]
Surah Al-Inshiqaq, Verse 21
بَلِ ٱلَّذِينَ كَفَرُواْ يُكَذِّبُونَ
اوپر سے اور یہ کہ منکر جھٹلاتے ہیں
Surah Al-Inshiqaq, Verse 22
وَٱللَّهُ أَعۡلَمُ بِمَا يُوعُونَ
اور اللہ خوب جانتا ہے جو اندر بھر رکھتے ہیں [۱۸]
Surah Al-Inshiqaq, Verse 23
فَبَشِّرۡهُم بِعَذَابٍ أَلِيمٍ
سو خوشی سنا دے اُنکو عذاب دردناک کی [۱۹]
Surah Al-Inshiqaq, Verse 24
إِلَّا ٱلَّذِينَ ءَامَنُواْ وَعَمِلُواْ ٱلصَّـٰلِحَٰتِ لَهُمۡ أَجۡرٌ غَيۡرُ مَمۡنُونِۭ
مگر جو لوگ کہ یقین لائے اور کام کئے بھلے اُنکے لئے ثواب ہے بے انتہا [۲۰]
Surah Al-Inshiqaq, Verse 25