Surah Ash-Shams - Urdu Translation by Mahmood Ul Hassan
وَٱلشَّمۡسِ وَضُحَىٰهَا
قسم سورج اور اُسکے دھوپ چڑھنے کی
Surah Ash-Shams, Verse 1
وَٱلۡقَمَرِ إِذَا تَلَىٰهَا
اور چاند کی جب آئے سورج کے پیچھے [۱]
Surah Ash-Shams, Verse 2
وَٱلنَّهَارِ إِذَا جَلَّىٰهَا
اور دن کی جب اُسکو روشن کر لے [۲]
Surah Ash-Shams, Verse 3
وَٱلَّيۡلِ إِذَا يَغۡشَىٰهَا
اور رات کی جب اسکو ڈھانک لیوے [۳]
Surah Ash-Shams, Verse 4
وَٱلسَّمَآءِ وَمَا بَنَىٰهَا
اور آسمان کی اور جیسا کہ اُسکو بنایا [۴]
Surah Ash-Shams, Verse 5
وَٱلۡأَرۡضِ وَمَا طَحَىٰهَا
اور زمین کی اور جیسا کہ اُسکو پھیلایا [۵]
Surah Ash-Shams, Verse 6
وَنَفۡسٖ وَمَا سَوَّىٰهَا
اور جی کی اور جیسا کہ اُسکو ٹھیک بنایا [۶]
Surah Ash-Shams, Verse 7
فَأَلۡهَمَهَا فُجُورَهَا وَتَقۡوَىٰهَا
پھر سمجھ دی اُسکو ڈھٹائی کی اور بچ کر چلنے کی [۷]
Surah Ash-Shams, Verse 8
قَدۡ أَفۡلَحَ مَن زَكَّىٰهَا
تحقیق مراد کو پہنچا جس نے اُسکو سنوار لیا [۸]
Surah Ash-Shams, Verse 9
وَقَدۡ خَابَ مَن دَسَّىٰهَا
اور نامراد ہوا جس نے اُسکو خاک میں ملا چھوڑا [۹]
Surah Ash-Shams, Verse 10
كَذَّبَتۡ ثَمُودُ بِطَغۡوَىٰهَآ
جھٹلایا ثمود نے اپنی شرارت سے [۰ا]
Surah Ash-Shams, Verse 11
إِذِ ٱنۢبَعَثَ أَشۡقَىٰهَا
جب اٹھ کھڑا ہوا اُن میں کا بڑ ابدبخت [۱۱]
Surah Ash-Shams, Verse 12
فَقَالَ لَهُمۡ رَسُولُ ٱللَّهِ نَاقَةَ ٱللَّهِ وَسُقۡيَٰهَا
پھر کہاں اُنکو اللہ کے رسول نے خبردار ہو اللہ کی اونٹنی سے اور اُسکی پانی پینے کی باری سے [۱۲]
Surah Ash-Shams, Verse 13
فَكَذَّبُوهُ فَعَقَرُوهَا فَدَمۡدَمَ عَلَيۡهِمۡ رَبُّهُم بِذَنۢبِهِمۡ فَسَوَّىٰهَا
پھر انہوں نے اُسکو جھٹلایا پھر پاؤں کاٹ ڈالے اُسکے پھر الٹ مارا اُن پر اُنکے رب نے بسبب اُنکے گناہوں کے پھر برابر کر دیا سب کو [۱۳]
Surah Ash-Shams, Verse 14
وَلَا يَخَافُ عُقۡبَٰهَا
اور وہ نہیں ڈرتا پیچھا کرنے سے [۱۴]
Surah Ash-Shams, Verse 15