Surah Al-Lail - Urdu Translation by Mahmood Ul Hassan
وَٱلَّيۡلِ إِذَا يَغۡشَىٰ
قسم رات کی جب چھا جائے
Surah Al-Lail, Verse 1
وَٱلنَّهَارِ إِذَا تَجَلَّىٰ
اور دن کی جب روشن ہو
Surah Al-Lail, Verse 2
وَمَا خَلَقَ ٱلذَّكَرَ وَٱلۡأُنثَىٰٓ
اور اُسکی جو اُس نے پیدا کئے نر اور مادہ
Surah Al-Lail, Verse 3
إِنَّ سَعۡيَكُمۡ لَشَتَّىٰ
تمہاری کمائی طرح طرح پر ہے [۱]
Surah Al-Lail, Verse 4
فَأَمَّا مَنۡ أَعۡطَىٰ وَٱتَّقَىٰ
سو جس نے دیا اور ڈرتا رہا
Surah Al-Lail, Verse 5
وَصَدَّقَ بِٱلۡحُسۡنَىٰ
اور سچ جانا بھلی بات کو
Surah Al-Lail, Verse 6
فَسَنُيَسِّرُهُۥ لِلۡيُسۡرَىٰ
تو اُسکو ہم سہج سہج پہنچا دیں گے آسانی میں [۲]
Surah Al-Lail, Verse 7
وَأَمَّا مَنۢ بَخِلَ وَٱسۡتَغۡنَىٰ
اور جس نے نہ دیا اور بے پروا رہا
Surah Al-Lail, Verse 8
وَكَذَّبَ بِٱلۡحُسۡنَىٰ
اور جھوٹ جانا بھلی بات کو
Surah Al-Lail, Verse 9
فَسَنُيَسِّرُهُۥ لِلۡعُسۡرَىٰ
سو اُسکو ہم سہج سہج پہنچا دیں گے سختی میں [۳]
Surah Al-Lail, Verse 10
وَمَا يُغۡنِي عَنۡهُ مَالُهُۥٓ إِذَا تَرَدَّىٰٓ
اور کام نہ آئے گا اُسکے مال اُس کا جب گڑھے میں گرے گا [۴]
Surah Al-Lail, Verse 11
إِنَّ عَلَيۡنَا لَلۡهُدَىٰ
ہمارا ذمہ ہے راہ سجھا دینا
Surah Al-Lail, Verse 12
وَإِنَّ لَنَا لَلۡأٓخِرَةَ وَٱلۡأُولَىٰ
اور ہمارے ہاتھ میں ہے آخرت اور دنیا [۵]
Surah Al-Lail, Verse 13
فَأَنذَرۡتُكُمۡ نَارٗا تَلَظَّىٰ
سو میں نے سنا دی تم کو خبر ایک بھڑکتی ہوئی آگ کی [۶]
Surah Al-Lail, Verse 14
لَا يَصۡلَىٰهَآ إِلَّا ٱلۡأَشۡقَى
اُس میں وہی گرے گا جو بڑا بدبخت ہے
Surah Al-Lail, Verse 15
ٱلَّذِي كَذَّبَ وَتَوَلَّىٰ
جس نے جھٹلایا اور منہ پھیرا [۷]
Surah Al-Lail, Verse 16
وَسَيُجَنَّبُهَا ٱلۡأَتۡقَى
اور بچا دیں گے اُس سے بڑے ڈرنے والے کو [۸]
Surah Al-Lail, Verse 17
ٱلَّذِي يُؤۡتِي مَالَهُۥ يَتَزَكَّىٰ
جو دیتا ہے اپنا مال دل پاک کرنے کو [۹]
Surah Al-Lail, Verse 18
وَمَا لِأَحَدٍ عِندَهُۥ مِن نِّعۡمَةٖ تُجۡزَىٰٓ
اور نہیں کسی کا اُس پر احسان جس کا بدلا دے
Surah Al-Lail, Verse 19
إِلَّا ٱبۡتِغَآءَ وَجۡهِ رَبِّهِ ٱلۡأَعۡلَىٰ
مگر واسطے چاہنے مرضی اپنے رب کی جو سب سے برتر ہے
Surah Al-Lail, Verse 20
وَلَسَوۡفَ يَرۡضَىٰ
اور آگے وہ راضی ہو گا [۱۰]
Surah Al-Lail, Verse 21