Surah Al-Muddathir - Urdu Translation by Mahmood Ul Hassan
يَـٰٓأَيُّهَا ٱلۡمُدَّثِّرُ
اے لحاف میں لپٹنے والے [۱]
Surah Al-Muddathir, Verse 1
قُمۡ فَأَنذِرۡ
کھڑا ہو پھر ڈر سنا دے [۲]
Surah Al-Muddathir, Verse 2
وَرَبَّكَ فَكَبِّرۡ
اور اپنے رب کی بڑائی بول [۳]
Surah Al-Muddathir, Verse 3
وَثِيَابَكَ فَطَهِّرۡ
اور اپنے کپڑے پاک رکھ
Surah Al-Muddathir, Verse 4
وَٱلرُّجۡزَ فَٱهۡجُرۡ
اور گندگی سے دور رہ [۴]
Surah Al-Muddathir, Verse 5
وَلَا تَمۡنُن تَسۡتَكۡثِرُ
اور ایسا نہ کر کہ احسان کرے اور بدلا بہت چاہے
Surah Al-Muddathir, Verse 6
وَلِرَبِّكَ فَٱصۡبِرۡ
اور اپنے رب سے امید رکھ [۵]
Surah Al-Muddathir, Verse 7
فَإِذَا نُقِرَ فِي ٱلنَّاقُورِ
پھر جب بجنے لگے وہ کھوکھری چیز [۶]
Surah Al-Muddathir, Verse 8
فَذَٰلِكَ يَوۡمَئِذٖ يَوۡمٌ عَسِيرٌ
پھر وہ اس دن مشکل دن ہے [۷]
Surah Al-Muddathir, Verse 9
عَلَى ٱلۡكَٰفِرِينَ غَيۡرُ يَسِيرٖ
منکروں پر نہیں آسان [۸]
Surah Al-Muddathir, Verse 10
ذَرۡنِي وَمَنۡ خَلَقۡتُ وَحِيدٗا
چھوڑ دے مجھ کو اور اُس کو جسکو میں نے بنایا انکا [۹]
Surah Al-Muddathir, Verse 11
وَجَعَلۡتُ لَهُۥ مَالٗا مَّمۡدُودٗا
اور دیا میں نے اُسکو مال پھیلا کر
Surah Al-Muddathir, Verse 12
وَبَنِينَ شُهُودٗا
اور بیٹے مجلس میں بیٹھنے والے [۱۰]
Surah Al-Muddathir, Verse 13
وَمَهَّدتُّ لَهُۥ تَمۡهِيدٗا
اور تیاری کر دی اُسکے لئے خوب تیاری [۱۱]
Surah Al-Muddathir, Verse 14
ثُمَّ يَطۡمَعُ أَنۡ أَزِيدَ
پھر لالچ رکھتا ہے کہ اور بھی دوں [۱۲]
Surah Al-Muddathir, Verse 15
كَلَّآۖ إِنَّهُۥ كَانَ لِأٓيَٰتِنَا عَنِيدٗا
ہرگز نہیں وہ ہے ہماری آیتوں کا مخالف [۱۳]
Surah Al-Muddathir, Verse 16
سَأُرۡهِقُهُۥ صَعُودًا
اب اُسی سے چڑھواؤں گا بڑی چڑھائی [۱۴]
Surah Al-Muddathir, Verse 17
إِنَّهُۥ فَكَّرَ وَقَدَّرَ
اُس نے فکر کیا اور دل میں ٹھہرا لیا
Surah Al-Muddathir, Verse 18
فَقُتِلَ كَيۡفَ قَدَّرَ
سو مارا جائیو کیسا ٹھہرایا
Surah Al-Muddathir, Verse 19
ثُمَّ قُتِلَ كَيۡفَ قَدَّرَ
پھر مارا جائیو کیسا ٹھہرایا [۱۵]
Surah Al-Muddathir, Verse 20
ثُمَّ نَظَرَ
پھر نگاہ کی
Surah Al-Muddathir, Verse 21
ثُمَّ عَبَسَ وَبَسَرَ
پھر تیوری چڑھائی اور منہ تھتھایا
Surah Al-Muddathir, Verse 22
ثُمَّ أَدۡبَرَ وَٱسۡتَكۡبَرَ
پھر پیٹھ پھیری اور غرور کیا
Surah Al-Muddathir, Verse 23
فَقَالَ إِنۡ هَٰذَآ إِلَّا سِحۡرٞ يُؤۡثَرُ
پھر بولا اور کچھ نہیں یہ جادو ہے چلا آتا
Surah Al-Muddathir, Verse 24
إِنۡ هَٰذَآ إِلَّا قَوۡلُ ٱلۡبَشَرِ
اور کچھ نہیں یہ کہا ہوا ہے آدمی کا [۱۶]
Surah Al-Muddathir, Verse 25
سَأُصۡلِيهِ سَقَرَ
اب اُسکو ڈالوں گا آگ میں [۱۷]
Surah Al-Muddathir, Verse 26
وَمَآ أَدۡرَىٰكَ مَا سَقَرُ
اور تو کیا سمجھا کیسی ہے وہ آگ
Surah Al-Muddathir, Verse 27
لَا تُبۡقِي وَلَا تَذَرُ
نہ باقی رکھے اور نہ چھوڑے [۱۸]
Surah Al-Muddathir, Verse 28
لَوَّاحَةٞ لِّلۡبَشَرِ
جلا دینے والی ہے آدمیوں کو [۱۹]
Surah Al-Muddathir, Verse 29
عَلَيۡهَا تِسۡعَةَ عَشَرَ
اُس پر مقرر ہیں انیس فرشتے [۲۰]
Surah Al-Muddathir, Verse 30
وَمَا جَعَلۡنَآ أَصۡحَٰبَ ٱلنَّارِ إِلَّا مَلَـٰٓئِكَةٗۖ وَمَا جَعَلۡنَا عِدَّتَهُمۡ إِلَّا فِتۡنَةٗ لِّلَّذِينَ كَفَرُواْ لِيَسۡتَيۡقِنَ ٱلَّذِينَ أُوتُواْ ٱلۡكِتَٰبَ وَيَزۡدَادَ ٱلَّذِينَ ءَامَنُوٓاْ إِيمَٰنٗا وَلَا يَرۡتَابَ ٱلَّذِينَ أُوتُواْ ٱلۡكِتَٰبَ وَٱلۡمُؤۡمِنُونَ وَلِيَقُولَ ٱلَّذِينَ فِي قُلُوبِهِم مَّرَضٞ وَٱلۡكَٰفِرُونَ مَاذَآ أَرَادَ ٱللَّهُ بِهَٰذَا مَثَلٗاۚ كَذَٰلِكَ يُضِلُّ ٱللَّهُ مَن يَشَآءُ وَيَهۡدِي مَن يَشَآءُۚ وَمَا يَعۡلَمُ جُنُودَ رَبِّكَ إِلَّا هُوَۚ وَمَا هِيَ إِلَّا ذِكۡرَىٰ لِلۡبَشَرِ
اور ہم نے جو رکھے ہیں دوزخ پر داروغہ وہ فرشتے ہی ہیں [۲۱] اور اُنکی جو گنتی رکھی ہے سو جانچنے کو منکروں کے [۲۲] تاکہ یقین کر لیں وہ لوگ جنکو ملی ہے کتاب اور بڑھے ایمانداروں کا ایمان اور دھوکا نہ کھائیں جنکو ملی ہے کتاب اور مسلمان [۲۳] اور تاکہ کہیں وہ لوگ کہ جنکے دل میں روگ ہے اور منکر [۲۴] کیا غرض تھی اللہ کو اس مثل سے [۲۵] یوں بچلاتا ہے اللہ جسکو چاہے اور راہ دیتا ہے جسکو چاہے [۲۶] اور کوئی نہیں جانتا تیرے رب کے لشکر مگر خود ہی [۲۷] اور وہ تو سمجھانا ہے لوگوں کے واسطے [۲۸]
Surah Al-Muddathir, Verse 31
كَلَّا وَٱلۡقَمَرِ
سچ کہتا ہوں اور قسم ہے چاند کی
Surah Al-Muddathir, Verse 32
وَٱلَّيۡلِ إِذۡ أَدۡبَرَ
اور رات کی جب پیٹھ پھیرے
Surah Al-Muddathir, Verse 33
وَٱلصُّبۡحِ إِذَآ أَسۡفَرَ
اور صبح کی جب روشن ہووے
Surah Al-Muddathir, Verse 34
إِنَّهَا لَإِحۡدَى ٱلۡكُبَرِ
وہ ایک ہے بڑی چیزوں میں کی [۲۹]
Surah Al-Muddathir, Verse 35
نَذِيرٗا لِّلۡبَشَرِ
ڈرانے والی ہے لوگوں کو
Surah Al-Muddathir, Verse 36
لِمَن شَآءَ مِنكُمۡ أَن يَتَقَدَّمَ أَوۡ يَتَأَخَّرَ
جو کوئی چاہے تم میں سے کہ آگے بڑھے یا پیچھے رہے [۳۰]
Surah Al-Muddathir, Verse 37
كُلُّ نَفۡسِۭ بِمَا كَسَبَتۡ رَهِينَةٌ
ہر ایک جی اپنے کئے کاموں میں پھنسا ہوا ہے
Surah Al-Muddathir, Verse 38
إِلَّآ أَصۡحَٰبَ ٱلۡيَمِينِ
مگر داہنی طرف والے
Surah Al-Muddathir, Verse 39
فِي جَنَّـٰتٖ يَتَسَآءَلُونَ
باغوں میں ہیں مل کر پوچھتے ہیں
Surah Al-Muddathir, Verse 40
عَنِ ٱلۡمُجۡرِمِينَ
گنہگاروں کا حال [۳۱]
Surah Al-Muddathir, Verse 41
مَا سَلَكَكُمۡ فِي سَقَرَ
تم کاہے سے جا پڑے دوزخ میں [۳۲]
Surah Al-Muddathir, Verse 42
قَالُواْ لَمۡ نَكُ مِنَ ٱلۡمُصَلِّينَ
وہ بولے ہم نہ تھے نماز پڑھتے
Surah Al-Muddathir, Verse 43
وَلَمۡ نَكُ نُطۡعِمُ ٱلۡمِسۡكِينَ
اور نہ تھے کھانا کھلاتے محتاج کو
Surah Al-Muddathir, Verse 44
وَكُنَّا نَخُوضُ مَعَ ٱلۡخَآئِضِينَ
اور ہم تھے باتوں میں دھنستے دھنسنے والوں کے ساتھ
Surah Al-Muddathir, Verse 45
وَكُنَّا نُكَذِّبُ بِيَوۡمِ ٱلدِّينِ
اور ہم تھے جھٹلاتے انصاف کے دن کو
Surah Al-Muddathir, Verse 46
حَتَّىٰٓ أَتَىٰنَا ٱلۡيَقِينُ
یہاں تک یہ آ پہنچی ہم پر وہ یقینی بات [۳۳]
Surah Al-Muddathir, Verse 47
فَمَا تَنفَعُهُمۡ شَفَٰعَةُ ٱلشَّـٰفِعِينَ
پھر کام نہ آئے گی اُنکے سفارش سفارش کرنے والوں کی [۳۴]
Surah Al-Muddathir, Verse 48
فَمَا لَهُمۡ عَنِ ٱلتَّذۡكِرَةِ مُعۡرِضِينَ
پھر کیا ہوا ہے انکو کہ نصیحت سے منہ موڑتے ہیں [۳۵]
Surah Al-Muddathir, Verse 49
كَأَنَّهُمۡ حُمُرٞ مُّسۡتَنفِرَةٞ
گویا کہ وہ گدھے ہیں بدکنے والے
Surah Al-Muddathir, Verse 50
فَرَّتۡ مِن قَسۡوَرَةِۭ
بھاگے ہیں غل مچانے سے [۳۶]
Surah Al-Muddathir, Verse 51
بَلۡ يُرِيدُ كُلُّ ٱمۡرِيٕٖ مِّنۡهُمۡ أَن يُؤۡتَىٰ صُحُفٗا مُّنَشَّرَةٗ
بلکہ چاہتا ہے ہر ایک مرد اُن میں کا کہ ملیں اُسکو ورق کھلے ہوئے [۳۷]
Surah Al-Muddathir, Verse 52
كَلَّاۖ بَل لَّا يَخَافُونَ ٱلۡأٓخِرَةَ
ہرگز نہیں [۳۸] پر وہ ڈرتے نہیں آخرت سے [۳۹]
Surah Al-Muddathir, Verse 53
كَلَّآ إِنَّهُۥ تَذۡكِرَةٞ
کوئی نہیں یہ تو نصیحت ہے [۴۰]
Surah Al-Muddathir, Verse 54
فَمَن شَآءَ ذَكَرَهُۥ
پھر جو کوئی چاہے اُسکو یاد کرے [۴۱]
Surah Al-Muddathir, Verse 55
وَمَا يَذۡكُرُونَ إِلَّآ أَن يَشَآءَ ٱللَّهُۚ هُوَ أَهۡلُ ٱلتَّقۡوَىٰ وَأَهۡلُ ٱلۡمَغۡفِرَةِ
اور وہ یاد جبھی کریں کہ چاہے اللہ [۴۲] وہی ہے جس سے ڈرناچاہیے اور وہی ہے بخشنے کے لائق [۴۳]
Surah Al-Muddathir, Verse 56