Surah Al-Ala - Urdu Translation by Mahmood Ul Hassan
سَبِّحِ ٱسۡمَ رَبِّكَ ٱلۡأَعۡلَى
پاکی بیان کر اپنے رب کے نام کی جو سب سے اوپر [۱]
Surah Al-Ala, Verse 1
ٱلَّذِي خَلَقَ فَسَوَّىٰ
جس نے بنایا پھر ٹھیک کیا [۲]
Surah Al-Ala, Verse 2
وَٱلَّذِي قَدَّرَ فَهَدَىٰ
اور جس نے ٹھہرا دیا پھر راہ بتلائی [۳]
Surah Al-Ala, Verse 3
وَٱلَّذِيٓ أَخۡرَجَ ٱلۡمَرۡعَىٰ
اور جس نے نکالا چارا
Surah Al-Ala, Verse 4
فَجَعَلَهُۥ غُثَآءً أَحۡوَىٰ
پھر کر ڈالا اُسکو کُوڑا سیاہ [۴]
Surah Al-Ala, Verse 5
سَنُقۡرِئُكَ فَلَا تَنسَىٰٓ
البتہ ہم پڑھائیں گے تجھ کو پھر تو نہ بھولے گا
Surah Al-Ala, Verse 6
إِلَّا مَا شَآءَ ٱللَّهُۚ إِنَّهُۥ يَعۡلَمُ ٱلۡجَهۡرَ وَمَا يَخۡفَىٰ
مگر جو چاہے اللہ [۵] وہ جانتا ہے پکارنے کو اور جو چھپا ہوا ہے [۶]
Surah Al-Ala, Verse 7
وَنُيَسِّرُكَ لِلۡيُسۡرَىٰ
اور سہج سہج پہنچائیں گے ہم تجھ کو آسانی تک [۷]
Surah Al-Ala, Verse 8
فَذَكِّرۡ إِن نَّفَعَتِ ٱلذِّكۡرَىٰ
سو تو سمجھا دے اگر فائدہ کرے سمجھانا [۸]
Surah Al-Ala, Verse 9
سَيَذَّكَّرُ مَن يَخۡشَىٰ
سمجھ جائے گا جس کو ڈر ہو گا [۹]
Surah Al-Ala, Verse 10
وَيَتَجَنَّبُهَا ٱلۡأَشۡقَى
اور یکسو رہے گا اُس سے بڑا بدقسمت
Surah Al-Ala, Verse 11
ٱلَّذِي يَصۡلَى ٱلنَّارَ ٱلۡكُبۡرَىٰ
وہ جو داخل ہو گا بڑی آگ میں [۱۰]
Surah Al-Ala, Verse 12
ثُمَّ لَا يَمُوتُ فِيهَا وَلَا يَحۡيَىٰ
پھر نہ مرے گا اُس میں اور نہ جئے گا [۱۱]
Surah Al-Ala, Verse 13
قَدۡ أَفۡلَحَ مَن تَزَكَّىٰ
بیشک بھلا ہوا اُس کا جو سنورا [۱۲]
Surah Al-Ala, Verse 14
وَذَكَرَ ٱسۡمَ رَبِّهِۦ فَصَلَّىٰ
اورلیا اُس نے نام اپنے رب کا پھر نماز پڑھی [۱۳]
Surah Al-Ala, Verse 15
بَلۡ تُؤۡثِرُونَ ٱلۡحَيَوٰةَ ٱلدُّنۡيَا
کوئی نہیں تم بڑھاتے ہو دنیا کے جینے کو
Surah Al-Ala, Verse 16
وَٱلۡأٓخِرَةُ خَيۡرٞ وَأَبۡقَىٰٓ
اور پچھلا گھر بہتر ہے اور باقی رہنے والا [۱۴]
Surah Al-Ala, Verse 17
إِنَّ هَٰذَا لَفِي ٱلصُّحُفِ ٱلۡأُولَىٰ
یہ لکھا ہوا ہے پہلے ورقوں میں
Surah Al-Ala, Verse 18
صُحُفِ إِبۡرَٰهِيمَ وَمُوسَىٰ
صحیفوں میں ابراہیم کے اور موسٰی کے [۱۵]
Surah Al-Ala, Verse 19